Ibn Taymiyyah Institute for Islamic Education

Ibn Taymiyyah  Institute for Islamic Education

Share

The main purpose of our page is to convey Islamic education and history to people in the best way.

Operating as usual

Photos from Ibn Taymiyyah  Institute for Islamic Education's post 01/11/2023

And I am ashamed to even laugh, and afraid to eat and enjoy a good meal, and worried that I will be betraying their pain and tragedy, even through a good night's sleep.
Forever in my heart and duas. I will continue sending my prayers.

01/11/2023
19/09/2023

Even the moon passes through phases to return to full. Healing takes time. Trust in His wisdom.

05/09/2023

"جب کوئی ٹوٹ کر تڑپ کے مجھے پکارتا ہے تو میں اس کی دعا قبول کرتا ہوں اس کی تکلیف کو دور کر دیتا ہوں"
القرآن

24/08/2023

ذرہ سوچیں کہ معاذ بن جبلؓ کو کیسا لگا ہو گا جب انہوں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا " معاذ اللہ کی قسم میں تم سے محبت کرتا ہوں"

اور عبداللہ بن عباسؓ کو کیسی خوشی ہوئی ہو گی جب رسول اللہ ﷺ نے انہیں گلے لگایا اور فرمایا: ” اے اللہﷻ اسے قرآن سکھا دیجیے“۔

علی ابن ابی طالبؓ کیا سوچتے ہوں گے جب انہوں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ میں کل ضرور جھنڈا ایک ایسے شخص کے حوالے کروں گا جو اللہﷻ اور اس کے رسول سے محبت کرتا ہے اور اللہﷻ اور اس کا رسول بھی اسے محبت کرتے ہیں اور پھر جب انہیں معلوم ہوا کہ وہ تو یہ خود ہیں ؟

یا سعد بن ابی وقاصؓ کے شل ہاتھوں میں تو بجلی دوڑ گئی ہو گی جب رسول اللہ ﷺ نے ان سے فرمایا کہ "اے سعد تیر چلا، میرے ماں باپ تجھ پر قربان "

اور عثمان بن عفانؓ کے کیا جذبات ہوں گے جب انہوں نے تبوک کی جنگ کےلیے جانے والی فوج کو مکمل سامان فراہم کیا، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: "عثمان نے آج جو کچھ کیا اس کے بعد کچھ بھی اسے نقصان نہ پہنچائے گا ۔"

یا ابو موسیٰ اشعرؓی نے پھر قرآن کی تلاوت کیسے کی جب رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”کاش تم مجھے اس وقت دیکھ لیتے جب میں کل تمہاری تلاوت سن رہا تھا“؟

اور سائب بن یزیؓد کو کیا سوچتے ہوں گے کہ جن کے سر کے بالوں کو رسول اللہ ﷺ نے چھوا صرف وہ ہی سیاہ رہ گئے، جب ان کے باقی بال بڑھاپے میں سفید ہو گئے؟

اور انصاؓر کی خوشی کا کیا عالم ہوا ہوگا جب رسول اللہ ﷺ نے ان سے فرمایا کہ اگر تمام لوگ ایک راستے پر چلیں اور انصار دوسرے راستے پر تو میں انصار کا راستہ اختیار کروں گا۔

اور انصارؓ کیسا فخر کرتے ہوں گے جب اللہ کے نبی ﷺ نے ان کے بارے میں فرمایا کہ ایمان کی علامت انصار سے محبت ہے اور نفاق کی علامت ان سے دشمنی ہے۔

اور صدیقؓ کے جذبات کیا تھے جب رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ اگر میں کسی کو اپنا دوست بناتا تو ابوبکر کو بنا لیتا۔

اماں عائشؓہ کا دل تو دھڑکنا بھول ہی گیا ہو گا جب رسول اللہ ﷺ نے اُن کے نام کے ساتھ جواب دیا جب ان سے پوچھا گیا کہ آپ ﷺ کو سب سے زیادہ محبوب کون ہے؟

اور بلال بن رباحؓ کے آنسو کیا تھم گئے ہوں گے جب رسول اللہ ﷺ نے ان سے فرمایا کہ اے بلال مجھے وہ عمل تو بتاؤ جس سے تم سب سے زیادہ امید رکھتے ہو کیونکہ میں نے جنت میں اپنے سامنے تمہارے جوتوں کی آواز سنی ہے۔

اور عمر بن خطابؓ کو کیسا محسوس ہوا جب انہوں نے رسول اللہ ﷺ کے پاس داخل ہونے کی اجازت چاہی اور آپ ﷺ نے دربان سے فرمایا کہ اسے داخل ہونے دو اور جنت کی بشارت دو۔

اور اب ذرہ تصور کریں کہ جب ہم رسول اللہ ﷺ کو دیکھیں گے اور محمد عربی ﷺ ہم سے کہیں گے : " تم میرے وہ بھائی ہو جن سے ملنے کےلیے میں رویا، تم میرے وہ بھائی ہو جو مجھے دیکھے بغیر مجھ پر ایمان لائے۔ "
اس وقت ہم کیا محسوس کریں گے؟
یا اللہ ہمیں بھی ان میں شامل فرما۔
اللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَيِّدِنَا وَ مَولَانَا مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰی اٰلِہ وَ اصَحْابِہ وَ بَارِکْ وَ سَلِّمْ

22/08/2023

دنیا میں سب سے پُر تعیش زندگی گزار جانے والے دوزخی کو لایا جائے گا
دوزخ میں ایک ڈبکی دے کر پوچھا جائے گا:
آدم کے بچے کیا کبھی کوئی خیر دیکھی ہے؟
کیا کبھی کوئی نعمت چکھی ہے؟
کہے گا: نہیں، اللہ کی قسم اے میرے پروردگار!
۔
دنیا میں سب سے بدحال زندگی گزار جانے والے جنتی کو لایا جائے گا
جنت میں ایک ڈبکی دے کر پوچھا جائے گا:
آدم کے بچے کیا کبھی کوئی بدحالی دیکھی ہے؟
کیا کبھی کوئی سختی چکھی ہے؟
کہے گا: نہیں، اللہ کی قسم اے میرے پروردگار۔ نہ کبھی بدحالی دیکھی نہ کوئی سختی چکھی۔
۔۔۔
(صحیح مسلم، عن أنس بن مالک، عن النبی صلی اللہ علیہ وسلم):
يُؤْتَى بِأَنْعَمِ أَهْلِ الدُّنْيَا مِنْ أَهْلِ النَّارِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، فَيُصْبَغُ فِي النَّارِ صَبْغَةً، ثُمَّ يُقَالُ: يَا ابْنَ آدَمَ هَلْ رَأَيْتَ خَيْرًا قَطُّ؟ هَلْ مَرَّ بِكَ نَعِيمٌ قَطُّ؟ فَيَقُولُ: لَا، وَاللهِ يَا رَبِّ وَيُؤْتَى بِأَشَدِّ النَّاسِ بُؤْسًا فِي الدُّنْيَا، مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ، فَيُصْبَغُ صَبْغَةً فِي الْجَنَّةِ، فَيُقَالُ لَهُ: يَا ابْنَ آدَمَ هَلْ رَأَيْتَ بُؤْسًا قَطُّ؟ هَلْ مَرَّ بِكَ شِدَّةٌ قَطُّ؟ فَيَقُولُ: لَا، وَاللهِ يَا رَبِّ مَا مَرَّ بِي بُؤْسٌ قَطُّ، وَلَا رَأَيْتُ شِدَّةً قَطُّ

21/08/2023

‎اللهم اجعلنا ممن يدخل الجنة بلا حساب
‎O’ Allah! Make us among those who will enter Paradise without any account.

18/08/2023

جب سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے والد
جناب ابو قحافہ رضی اللہ عنہ نے اسلام قبول کرنے
کیلیے نبی کریم ﷺ کی بیعت کی تو ابوبکر رو پڑے،
نبی کریم ﷺ نے پوچھا : کیوں روتے ہیں؟

فرمانے لگے : اگر آج میرے باپ کی جگہ آپ کے چچا
(ابو طالب) اسلام قبول کر لیتے اور اس کے ذریعے اللہ آپ کی آنکھیں ٹھنڈی کر دیتا، تو یہ مجھے زیادہ محبوب تھا

(الإصابة في تمييز الصحابة : ١٩٩/٧، وصحَّح الحافظُ سندَه)

17/08/2023

سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنه دعاء کیا کرتے تھے

اے اللہ! ہمارے ایمان، یقین اور فہم و بصیرت میں اضافہ فرما

16/08/2023

Whoever thinks of Allah is good, Allah will not disappoint him, and whoever thanks Allah for a blessing, Allah will increase him from His bounty, and whoever trusts in Allah, He is sufficient for him.

16/08/2023

If those who don’t have knowledge were to remain quiet, differences of opinion wouldn’t exist.

Imam Al-Ghazali

15/08/2023

When Allah place a matter in your heart, it has already destined for your future. The reason He inspires you to beg for it is to elevate your level by the virtue of asking.

Want your school to be the top-listed School/college in Rawalpindi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Videos (show all)

اللہ کے علاوہ کوئی سچا معبود نہیں وہ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں، اسی کے لئے بادشاہت ہے اور اسی کے لئے تمام تعریفیں ہی...
O Allah, as you have showered us with rain today to cool us down in this hot summer, shower us with Your Mercy by allowi...
ہمیشہ پراُمید رہو اور اچھی توقعات وابستہ رکھو، جو اللہ چاہتا ہے، وہ ہو کر ہی رہے گاامام ابن عثيمين رح
The darkness of the night is comforting in some wayوَلَهٗ مَا سَكَنَ فِى الَّيۡلِ To Him belongs all that rests during t...
#Ar-Raheeq Al-Makhtum#الرحيق المختوم
سب سے بڑی دنیا آپ کے دماغ کے اندر ہے اور سب سے بڑی جنت آپ کی روح کے اندر ہے،
اللهم آتنا في الدنيا حسنة وفي الآخرة حسنة وقنا عذاب النار
آزمائش جب بڑھ جائے تو صالح مومن کے لیے بلندی درجات اور اجر عظیم کا سبب بن جاتی ہےامام ابن تیمیہ رحمہ اللہ

Location

Website

Address


St 7
Rawalpindi