Ibn Beruni Institute

Ibn Beruni Institute

Share

The main purpose of our page is to convey Islamic education and history to people in the best way.

Photos from Ibn Beruni Institute's post 01/11/2023

And I am ashamed to even laugh, and afraid to eat and enjoy a good meal, and worried that I will be betraying their pain and tragedy, even through a good night's sleep.
Forever in my heart and duas. I will continue sending my prayers.

01/11/2023
19/09/2023

Even the moon passes through phases to return to full. Healing takes time. Trust in His wisdom.

05/09/2023

"جب کوئی ٹوٹ کر تڑپ کے مجھے پکارتا ہے تو میں اس کی دعا قبول کرتا ہوں اس کی تکلیف کو دور کر دیتا ہوں"
القرآن

24/08/2023

ذرہ سوچیں کہ معاذ بن جبلؓ کو کیسا لگا ہو گا جب انہوں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا " معاذ اللہ کی قسم میں تم سے محبت کرتا ہوں"

اور عبداللہ بن عباسؓ کو کیسی خوشی ہوئی ہو گی جب رسول اللہ ﷺ نے انہیں گلے لگایا اور فرمایا: ” اے اللہﷻ اسے قرآن سکھا دیجیے“۔

علی ابن ابی طالبؓ کیا سوچتے ہوں گے جب انہوں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ میں کل ضرور جھنڈا ایک ایسے شخص کے حوالے کروں گا جو اللہﷻ اور اس کے رسول سے محبت کرتا ہے اور اللہﷻ اور اس کا رسول بھی اسے محبت کرتے ہیں اور پھر جب انہیں معلوم ہوا کہ وہ تو یہ خود ہیں ؟

یا سعد بن ابی وقاصؓ کے شل ہاتھوں میں تو بجلی دوڑ گئی ہو گی جب رسول اللہ ﷺ نے ان سے فرمایا کہ "اے سعد تیر چلا، میرے ماں باپ تجھ پر قربان "

اور عثمان بن عفانؓ کے کیا جذبات ہوں گے جب انہوں نے تبوک کی جنگ کےلیے جانے والی فوج کو مکمل سامان فراہم کیا، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: "عثمان نے آج جو کچھ کیا اس کے بعد کچھ بھی اسے نقصان نہ پہنچائے گا ۔"

یا ابو موسیٰ اشعرؓی نے پھر قرآن کی تلاوت کیسے کی جب رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”کاش تم مجھے اس وقت دیکھ لیتے جب میں کل تمہاری تلاوت سن رہا تھا“؟

اور سائب بن یزیؓد کو کیا سوچتے ہوں گے کہ جن کے سر کے بالوں کو رسول اللہ ﷺ نے چھوا صرف وہ ہی سیاہ رہ گئے، جب ان کے باقی بال بڑھاپے میں سفید ہو گئے؟

اور انصاؓر کی خوشی کا کیا عالم ہوا ہوگا جب رسول اللہ ﷺ نے ان سے فرمایا کہ اگر تمام لوگ ایک راستے پر چلیں اور انصار دوسرے راستے پر تو میں انصار کا راستہ اختیار کروں گا۔

اور انصارؓ کیسا فخر کرتے ہوں گے جب اللہ کے نبی ﷺ نے ان کے بارے میں فرمایا کہ ایمان کی علامت انصار سے محبت ہے اور نفاق کی علامت ان سے دشمنی ہے۔

اور صدیقؓ کے جذبات کیا تھے جب رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ اگر میں کسی کو اپنا دوست بناتا تو ابوبکر کو بنا لیتا۔

اماں عائشؓہ کا دل تو دھڑکنا بھول ہی گیا ہو گا جب رسول اللہ ﷺ نے اُن کے نام کے ساتھ جواب دیا جب ان سے پوچھا گیا کہ آپ ﷺ کو سب سے زیادہ محبوب کون ہے؟

اور بلال بن رباحؓ کے آنسو کیا تھم گئے ہوں گے جب رسول اللہ ﷺ نے ان سے فرمایا کہ اے بلال مجھے وہ عمل تو بتاؤ جس سے تم سب سے زیادہ امید رکھتے ہو کیونکہ میں نے جنت میں اپنے سامنے تمہارے جوتوں کی آواز سنی ہے۔

اور عمر بن خطابؓ کو کیسا محسوس ہوا جب انہوں نے رسول اللہ ﷺ کے پاس داخل ہونے کی اجازت چاہی اور آپ ﷺ نے دربان سے فرمایا کہ اسے داخل ہونے دو اور جنت کی بشارت دو۔

اور اب ذرہ تصور کریں کہ جب ہم رسول اللہ ﷺ کو دیکھیں گے اور محمد عربی ﷺ ہم سے کہیں گے : " تم میرے وہ بھائی ہو جن سے ملنے کےلیے میں رویا، تم میرے وہ بھائی ہو جو مجھے دیکھے بغیر مجھ پر ایمان لائے۔ "
اس وقت ہم کیا محسوس کریں گے؟
یا اللہ ہمیں بھی ان میں شامل فرما۔
اللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَيِّدِنَا وَ مَولَانَا مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰی اٰلِہ وَ اصَحْابِہ وَ بَارِکْ وَ سَلِّمْ

22/08/2023

دنیا میں سب سے پُر تعیش زندگی گزار جانے والے دوزخی کو لایا جائے گا
دوزخ میں ایک ڈبکی دے کر پوچھا جائے گا:
آدم کے بچے کیا کبھی کوئی خیر دیکھی ہے؟
کیا کبھی کوئی نعمت چکھی ہے؟
کہے گا: نہیں، اللہ کی قسم اے میرے پروردگار!
۔
دنیا میں سب سے بدحال زندگی گزار جانے والے جنتی کو لایا جائے گا
جنت میں ایک ڈبکی دے کر پوچھا جائے گا:
آدم کے بچے کیا کبھی کوئی بدحالی دیکھی ہے؟
کیا کبھی کوئی سختی چکھی ہے؟
کہے گا: نہیں، اللہ کی قسم اے میرے پروردگار۔ نہ کبھی بدحالی دیکھی نہ کوئی سختی چکھی۔
۔۔۔
(صحیح مسلم، عن أنس بن مالک، عن النبی صلی اللہ علیہ وسلم):
يُؤْتَى بِأَنْعَمِ أَهْلِ الدُّنْيَا مِنْ أَهْلِ النَّارِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، فَيُصْبَغُ فِي النَّارِ صَبْغَةً، ثُمَّ يُقَالُ: يَا ابْنَ آدَمَ هَلْ رَأَيْتَ خَيْرًا قَطُّ؟ هَلْ مَرَّ بِكَ نَعِيمٌ قَطُّ؟ فَيَقُولُ: لَا، وَاللهِ يَا رَبِّ وَيُؤْتَى بِأَشَدِّ النَّاسِ بُؤْسًا فِي الدُّنْيَا، مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ، فَيُصْبَغُ صَبْغَةً فِي الْجَنَّةِ، فَيُقَالُ لَهُ: يَا ابْنَ آدَمَ هَلْ رَأَيْتَ بُؤْسًا قَطُّ؟ هَلْ مَرَّ بِكَ شِدَّةٌ قَطُّ؟ فَيَقُولُ: لَا، وَاللهِ يَا رَبِّ مَا مَرَّ بِي بُؤْسٌ قَطُّ، وَلَا رَأَيْتُ شِدَّةً قَطُّ

21/08/2023

‎اللهم اجعلنا ممن يدخل الجنة بلا حساب
‎O’ Allah! Make us among those who will enter Paradise without any account.

Want your school to be the top-listed School/college in Rawalpindi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address


St 7
Rawalpindi