21/08/2026
Al Maaz Online Quran Academy
We Provide Online Quran Classes All Over the World .Highly Qualified Male&Female English,Urdu Speaking Tutors
21/08/2026
21/08/2026
میلادِ مصطفیٰ ﷺ کی برکتیں اور اہلِ محبت کے واقعات🌹
محمد مبشر رضا
منقول ہے کہ ہارون رشید کے زمانۂ خلافت میں بصرہ کا ایک نوجوان اپنی نفسانی خواہشات میں اس قدر مبتلا تھا کہ طرح طرح کے برے اعمال کا مرتکب ہوتا۔۔۔ اہلِ شہر اس کے برے کردار کی وجہ سے اسے حقارت کی نگاہ سے دیکھتے تھے۔۔۔لیکن اس کے باوجود جب ربیع الاول شریف کا مقدس مہینہ آتا تو اس کا انداز ہی بدل جاتا۔ وہ اپنے کپڑے دھوتا، خوشبو لگاتا، عمدہ لباس پہنتا، خوب بناؤ سنگھار کرتا، لوگوں کے لیے دعوت کا اہتمام کرتا اور اس میں حضورِ اکرم ﷺ کی ولادتِ باسعادت کا ذکرِ مبارک یعنی میلاد شریف پڑھواتا۔۔۔۔وہ مدتِ دراز تک اسی معمول پر قائم رہا۔۔۔پھر جب اس کا انتقال ہوا تو اہلِ بصرہ نے ایک غیبی آواز سنی جو پکار رہی تھی ۔۔۔
اے اہلِ بصرہ! آؤ اور اللہ پاک کے اولیاء میں سے ایک ولی کی نمازِ جنازہ میں حاضر ہو کر گواہ بنو، بے شک وہ میرے نزدیک بڑی عزت و قدر والا ہے۔۔۔
یہ آواز سن کر اہلِ شہر اس کی نمازِ جنازہ میں شریک ہوئے اور اسے سپردِ خاک کیا۔ اس کے بعد لوگوں میں سے بعض نے اسے خواب میں دیکھا کہ وہ سندس و استبرق کے نفیس اور ریشمی لباس زیبِ تن کیے نہایت شان و شوکت سے چل رہا ہے۔خواب میں اس سے پوچھا گیا:
"تمہیں یہ عظیم فضیلت کس عمل کے سبب حاصل ہوئی؟"
اس نے جواب دیا"حضورِ نبیِ کریم ﷺ کی ولادتِ باسعادت کی تعظیم کرنے کے سبب۔"
یہ واقعہ اس حقیقت کی کتنی روشن دلیل ہے کہ جس شخص کے اعمال خواہ کیسے ہی ہوں، اگر وہ حضورِ رحمت ﷺ کی ولادتِ باسعادت کی تعظیم و خوشی کو اپنے دل میں جگہ دیتا اور اس مبارک موقع پر میلادِ پاک کا اہتمام کرتا ہے تو اللہ پاک اپنے فضل و کرم سے اس پر رحمت کے دروازے کھول دیتا ہے۔۔۔۔
ایک اور ایمان افروز واقعہ ملاحظہ فرمائیے:
منقول ہے کہ خلیفہ عبدالملک بن مروان کے زمانۂ خلافت میں شام میں ایک نہایت خوب صورت نوجوان رہتا تھا۔ اسے گھوڑوں پر سوار ہونے کا بڑا شوق تھا۔ ایک دن وہ گھوڑے پر سوار تھا کہ اچانک گھوڑا بدک گیا اور اسے لے کر شام کی گلیوں میں بے قابو دوڑنے لگا۔ نوجوان نے بہت کوشش کی، لیکن وہ گھوڑے کو قابو نہ کر سکا۔۔۔۔۔بالآخر گھوڑا خلیفہ کے محل کی طرف جا نکلا۔ اتفاق سے خلیفہ کا صاحبزادہ بھی راستے میں آگیا۔ وہ بھی گھوڑے کو روکنے پر قادر نہ ہوا، چنانچہ گھوڑے نے اسے ٹکر ماری اور وہ جاں بحق ہوگیا۔جب یہ خبر خلیفہ تک پہنچی تو اس نے نوجوان کو گرفتار کرکے اپنے سامنے پیش کرنے کا حکم دیا۔ نوجوان کو جب خلیفہ کے حضور حاضر کیا گیا تو غصے کی شدت سے اس کا دل دہل رہا تھا۔ اسی وقت اسے خیال آیا کہ اگر اللہ پاک نے اسے اس عظیم مصیبت سے نجات دے دی تو وہ حضورِ اکرم ﷺ کی ولادتِ باسعادت کی خوشی میں ایک عظیم الشان دعوت کا اہتمام کرے گا اور اس میں میلادِ مصطفیٰ ﷺ پڑھوائے گا۔جب اسے خلیفہ کے سامنے پیش کیا گیا اور خلیفہ نے اس کی طرف دیکھا تو حیرت انگیز طور پر غصے کے بجائے مسکرا دیا۔ پھر اس سے فرمایا:
اے نوجوان! کیا تمہیں جادو کرنا آتا ہے؟
اس نے عرض کیا:خدا کی قسم! نہیں، خلیفہ نے فرمایا:میں نے تمہیں معاف کر دیا، لیکن مجھے یہ بتاؤ کہ تم نے ابھی کیا کہا تھا؟"نوجوان نے عرض کیا:
"میں نے یہ کہا تھا کہ اگر اللہ پاک مجھے اس عظیم مصیبت سے نجات عطا فرما دے تو میں حضورِ اکرم ﷺ کی ولادتِ باسعادت کی خوشی میں ایک عظیم دعوت کا اہتمام کروں گا۔"یہ سن کر خلیفہ نے فرمایا: میں نے تمہیں معاف کر دیا، اور یہ ایک ہزار دینار بھی ہیں، انہیں میلادِ مصطفیٰ ﷺ کی دعوت میں خرچ کرنا، اور تم میرے بیٹے کے خون کے قصاص سے بھی بری ہو۔۔۔۔
یوں وہ نوجوان میلادِ مصطفیٰ ﷺ کی برکت سے نہ صرف قصاص سے محفوظ رہا بلکہ ایک ہزار دینار کی عظیم رقم بھی اسے عطا کی گئی۔۔۔
(إعانة الطالبين ، ج 3،ص 415)
ہمیں بھی چاہیے کہ ربیع الاول شریف میں میلادِ مصطفیٰ ﷺ کی محافل سجائیں، ذکرِ ولادتِ مصطفیٰ ﷺ سے اپنے دلوں کو منور کریں، خوشی کا اظہار کریں اور اپنی استطاعت کے مطابق مال و طعام کے ذریعے اس مبارک موقع کی تعظیم بجا لائیں۔۔۔
آج ایک سچا فیصلہ کر لیجیے۔ اگر آپ کا کسی نامحرم سے ایسا تعلق یا چیٹنگ ہے جس میں اللہ کی نافرمانی ہو رہی ہے، تو اسے صرف اللہ کی رضا کے لیے ختم کر دیں۔
یہ مت سوچیں کہ “بس بات ہی تو ہوتی ہے”، بعض اوقات یہی باتیں دل کو گناہ کے راستے پر لے جاتی ہیں۔ جس تعلق کو اللہ کے لیے چھوڑ دیا جائے، اللہ اس کے بدلے بہتر عطا فرمانے پر قادر ہے۔
آج شبِ جمعہ میں وضو کریں، دو رکعت نفل پڑھیں، اللہ کے سامنے سچی توبہ کریں اور دل سے کہیں:
“یا اللہ! میں یہ حرام تعلق صرف آپ کی رضا کے لیے چھوڑ رہا/رہی ہوں۔ مجھے ثابت قدم رکھ اور میرے لیے حلال اور بہتر راستہ عطا فرما۔”
پھر صرف توبہ ہی نہیں، اس تعلق کا راستہ بھی بند کریں: نمبر، چیٹ، رابطہ اور وہ تمام ذرائع جن سے دوبارہ گناہ کی طرف جانے کا امکان ہو۔
یاد رکھیں، سچی توبہ صرف آنسو بہانے کا نام نہیں، گناہ کو چھوڑنے کا نام بھی ہے۔
🤍 آج شبِ جمعہ کو اپنی زندگی بدلنے کی رات بنا لیجیے۔
اللہ کے لیے چھوڑ دیں، اللہ کبھی ضائع نہیں کرے گا۔
https://allmaazonlinequranacademy.blogspot.com/2025/08/the-context-of-quran-usuallyin-context.html
https://allmaazonlinequranacademy.blogspot.com/2025/05/3000-years-of-israel-vs-palestine.html
https://allmaazonlinequranacademy.blogspot.com/2025/05/maulana-mumtaz-ahmad-kalyar-maan-ki.html
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the school
Telephone
Address
Rawalpindi West Ridge