08/09/2025
✨🌹 پیارے دینی بھائیو، بہنو اور بچو! 🌹✨
السلام علیکم ورحمة الله وبرکاته
ماہِ ربیع الاول کی برکتوں اور رحمتوں سے کون واقف نہیں؟ یہ وہ مہینہ ہے جس میں نورِ مجسم، رحمت للعالمین، شافعِ محشر، سیدالانبیاء، فخرِ موجودات، تاجدارِ مدینہ حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی ولادتِ باسعادت ہوئی۔
یہی وہ دن ہے جب اندھیروں میں اجالا پھیلا، گمراہی کو ہدایت ملی، دلوں کو سکون نصیب ہوا اور کائنات نے حقیقی خوشبو محسوس کی۔
الحمدللہ! ہم سب خوش نصیب ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں یہ عظیم دن دیکھنا نصیب فرمایا۔
الحمدللہ! اس عاجز و ناتواں بندے کو بھی روضۂ رسول ﷺ کی حاضری، منبرِ مصطفیٰ ﷺ کی زیارت اور آقا ﷺ کے قدموں میں جھکنے کا شرف حاصل ہوا۔ یہ لمحے زندگی کے سب سے قیمتی سرمایہ ہیں۔
میں نے ذاتی طور پر تصاویر اور ویڈیوز بنوانا پسند نہیں کیا، مگر اپنے ان پیارے دوستوں، بھائیوں، بہنوں اور بچوں کے لیے کچھ لمحات محفوظ کیے ہیں تاکہ وہ بھی قریب سے زیارت کر کے دل کا سکون اور آنکھوں کی ٹھنڈک حاصل کر سکیں۔
آئیے! زیارت کیجیے، دل سے درود و سلام بھیجیے، نبی کریم ﷺ کو یاد کیجیے اور اس ناچیز بندے کو بھی اپنی دعاؤں میں ضرور یاد رکھیے۔
🌹
اللّٰھم صل علیٰ سیدنا محمدٍ وعلیٰ آل سیدنا محمدٍ وبارک وسلم
🌹
اللہ تعالیٰ ہم سب کو حضور ﷺ کی سچی محبت عطا فرمائے، ان کی سنتوں پر عمل کرنے کی توفیق دے اور روزِ قیامت ان کے دستِ مبارک سے جامِ کوثر نصیب فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔
جزاکم اللہ خیراً
دعاگو
آپ کا خادم