21/07/2026
الحمد للہ!
ہم اپنے پیارے طالبِ علم ہارون عباسی کو تکمیلِ قرآنِ مجید کی عظیم سعادت حاصل ہونے پر دلی مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ حافظ ہارون عباسی کو اپنے والدین اور ادارے کے لیے صدقۂ جاریہ بنائے، اسے دین کا مخلص خادم، باعمل عالم اور قرآنِ کریم کا سچا داعی بنائے، اور دینِ اسلام کی نشر و اشاعت کی بھرپور توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
اس بابرکت موقع پر ہم فضیلۃ الشیخ فاضل مدینہ یونیورسٹی، مدرس جامعہ سلفیہ اسلام آباد جناب ریاست علی خان صاحب کے بھی بے حد شکر گزار ہیں کہ انہوں نے اپنی انتہائی مصروفیات کے باوجود ہمارے ادارے میں تشریف لا کر اپنے قیمتی وقت سے نوازا، نہایت مؤثر وعظ و نصیحت فرمائی، اور قرآنِ کریم اور اہلِ قرآن کے مقام و فضیلت کو نہایت خوبصورتی سے بیان فرمایا۔
اللہ تعالیٰ شیخِ محترم کی تمام دینی خدمات کو اپنی بارگاہ میں شرفِ قبولیت عطا فرمائے، انہیں صحت، عافیت اور برکت والی طویل عمر نصیب فرمائے، اور ہماری ان تمام کوششوں کو بھی اپنی بارگاہ میں قبول و منظور فرمائے۔
آمین یا رب العالمین۔