Allied School Morgah Campus

Allied School Morgah Campus Education

01/02/2021

زانی کی سزا

زناکے چھ نقصانات :

(33)…حضور نبی ٔکریم، رء ُوف رحیم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا : ’’زنا سے بچو کیونکہ اس میں چھ نقصانات ہیں ، تین دنیامیں اور تین آخرت میں ۔

دنیاکے تین نقصانات : (۱)زنا، زانی کے چہرے کی خوبصورتی ختم کردیتا (۲)اسے محتاج وفقیر بنادیتا اور(۳)اس کی عمر گھٹادیتاہے ۔

آخرت کے تین نقصانات : (۱)زنا، اللہ تعالیٰ کی ناراضی (۲) سخت حساب اور(۴)جہنم میں مدّتوں رہنے کاسبب ہے ۔ ‘‘

{۵} اللہ تبارک وتعالیٰ ارشاد فرماتاہے :

لَبِئْسَ مَا قَدَّمَتْ لَهُمْ اَنْفُسُهُمْ اَنْ سَخِطَ اللّٰهُ عَلَیْهِمْ وَ فِی الْعَذَابِ هُمْ خٰلِدُوْنَ(۸۰) (پ، المائدہ : ۸۰)

ترجمۂ کنزالایمان : کیاہی بر ی چیز اپنے لئے خود آگے بھیجی یہ کہ اللہ کا ان پرغضب ہوا اور وہ عذاب میں ہمیشہ رہیں گے ۔

آگ کی زنجیریں اورسلاخیں :

(34)… حضورنبی ٔ پاک، صاحبِ لَوْلاک، سیّاحِ اَفلاکصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکافرمانِ عبرت نشان ہے : زانی قیامت کے دن اس حال میں آئیں گے کہ ان کے چہرے آگ کی طرح بھڑک رہے ہوں گے ۔ وہ اپنی بدبودار شرمگاہوں کی وجہ سے مخلوق میں پہچانے جائیں گے ۔ ان کی شرمگاہیں بدبودار ہوں گی ۔ ان کو منہ کے بل جہنم کی طرف گھسیٹاجائے گا ۔ جب وہ جہنم میں داخل ہوں گے تو حضرت مالک عَلَیْہِ السَّلَام ان کو آگ کی ایسی قمیص پہنائیں گے کہ اگر اس کو اونچے اور مضبوط پہاڑکی چوٹی پرلمحہ بھرکے لئے رکھ دیاجائے تووہ جل کر راکھ ہوجائے ۔ پھر حضرت مالک عَلَیْہِ السَّلَام فرمائیں گے : ’’اے عذاب کے فرشتو! ان زانیوں کی آنکھوں کو آگ کی سلائیوں سے داغ دوکیونکہ یہ حرام دیکھتے تھے ۔ ان کے ہاتھوں کوآگ کی زنجیروں سے جکڑدو کیونکہ یہ حرام کی طرف ہاتھ بڑھاتے تھے ۔ ان کے پاؤں کو آگ کی بیڑیوں سے باندھ دو کیونکہ یہ حرام کی طرف چلتے تھے ۔ ‘‘

عذاب کے فرشتے کہیں گے : ’’ہاں !ہاں !ضرور ۔ ‘‘تو وہ ان کے ہاتھوں اور پاؤں کوزنجیروں میں جکڑدیں گے اور ان کی آنکھیں آگ کی سلائیوں سے داغ دیں گے تووہ چیخ وپکار کرتے ہوئے فریاد کریں گے : ’’اے عذاب کے فرشتو! ہم پر رحم کرو، ایک لمحہ کے لئے تو ہم سے عذاب کم کردو ۔ ‘‘فرشتے کہیں گے : ’’ہم تم پرکیسے رحم کریں جبکہ رب العالمین قہاروجبارجَلَّ جَلَا لُہٗ تم پرغضب فرماتا ہے ۔ ‘‘

تانبے کالباس :

(35)…حضورنبی ٔمُکَرَّم، نُورِ مُجسَّم، شاہ ِبنی آدمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عبرت نشان ہے : ’’جس نے اپنی آنکھوں کو حرام سے پُر کیا اللہ عَزَّوَجَلَّاُس کی آنکھوں کو جہنم کے انگاروں سے بھر دے گااور جس نے کسی عورت سے زنا کیا اللہ تبارک وتعالیٰ اس کوقبر سے پیاسا ، روتا، غمگین ، سیاہ چہرہ اور تاریکی کی حالت میں اٹھائے گا ۔ اس کی گردن میں آگ کاطوق اور جسم پر پگھلے ہوئے تانبے کالباس ہوگا ۔ اللہ عَزَّوَجَلَّنہ تو اس سے کلام فرمائے گااور نہ ہی اسے پاک کرے گااور اس کے لئے دردناک عذاب ہے ۔ ‘‘

23/10/2020
07/10/2020

Address

Rawalpindi Cantonment

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Allied School Morgah Campus posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Allied School Morgah Campus:

Shortcuts

Share

Category