FG Boys High School Daryabad Rawalpindi Cantt

FG Boys High School Daryabad Rawalpindi Cantt

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from FG Boys High School Daryabad Rawalpindi Cantt, Middle School, Rawalpindi, Rawalpindi Cantonment.

04/03/2019
20/05/2017

شناختی کارڈ ہر پاکستانی کی پہچان ہے مگر بہت ہی کم لوگ واقف ہوں گے لیکن آج تک آپ کو اس پر لکھے 13ہندسو ں کے کوڈ کا مطلب کسی نے نہیں بتایا ہو گا ۔
شناختی کارڈ نمبر کے شروع کے پہلے پانچ نمبر ،مثال کے طور پر(12101)،اس میں سب سے پہلے آنے والا پہلا نمبریعنی(1) جو کہ صوبے کی نشاندہی کرتاہے یعنی جن کارڈز کے نمبر 1سے شروع ہوتے ہیں وہ خیبر پختون خواہ کے رہائشی ہیں اسی طرح اگر آپ کے شناختی کارڈ کا نمبر 2سے شروع ہو رہا ہے تو آپ فاٹا کے رہائشی ہیں ۔اسی طرح پنجاب کیلئے 3،سندھ کیلئے 4،بلوچستان کیلئے 5،اسلام آباد کیلئے 6،گلگت بلتستان کیلئے 7۔اس پانچ ہندسوں کے کوڈ میں دوسرے نمبر پر آنے والا ہندسہ آپ کی ڈویژن کو ظاہر کرتاہے ،مثال کے طور پر اس کوڈ میں دوسرے نمبر پر 2کا ہندسہ ہے جوکہ ڈی آئی خان کو ظاہر کرتاہے جبکہ باقی تین ہندسے آپ کے ضلع ،تحصیل اور یونین کونسل نمبر کو ظاہر کرتے ہیں ۔
درمیان میں لکھا ہوا 7نمبر پر مشتمل کوڈ آپ کے خاندان نمبر کو ظاہر کرتاہے جبکہ آخر میں ’-‘کے بعد آنے والا نمبر آپ کی جنس کو ظاہر کرتا ہے ، مردوں کیلئے یہ نمبر ہمیشہ طاق میں ہو گامثال کے طور پر (1,3,5,7,9.)اور خواتین کیلئے یہ نمبر جفت میں ہوگا،مثال کے طور پر (2,4,6,8)

10/09/2016

ایک مشہور مصنف نے اپنے مطالعے کے کمرےمیں قلم اٹھایا اور ایک کاغذ پر لکھا:
٭٭٭ گزشتہ سال میں، میرا آپریشن ہوا اور پتا نکال دیا گیا، بڑھاپے میں ہونے والے اس آپریشن کی وجہ سے مجھے کئی ہفتے تک بستر کا ہو کر رہنا پڑا۔
٭٭٭ اسی سال میں ہی میری عمر ساٹھ سال ہوئی اور مجھے اپنی پسندیدہ اور اہم ترین ملازمت سے سبکدوش ہونا پرا۔ میں نے نشرو اشاعت کے اس ادارے میں اپنی زندگی کے تیس قیمتی سال گزارے تھے۔
٭٭٭ اسی سال ہی مجھے اپنے والد صاحب کی وفات کا صدمہ اٹھانا پڑا۔
٭٭٭ اسی سال میں ہی میرا بیٹا اپنے میڈیکل کے امتحان میں فیل ہو گیا، وجہ اس کی کار کا حادثہ تھا جس میں زخمی ہو کر اُسے کئی ماہ تک پلستر کرا کر گھر میں رہنا پڑا، کار کا تباہ ہوجانا علیحدہ سے نقصان تھا۔
صفحے کے نیچے اس نے لکھا؛ آہ، کیا ہی برا سال تھا یہ!!!
مصنف کی بیوی کمرے میں داخل ہوئی تو دیکھا کہ اُس کا خاوند غمزدہ چہرے کے ساتھ خاموش بیٹھا خلاؤں کو گُھور رہا تھا۔ اُس نے خاوند کی پشت کے پیچھے کھڑے کھڑے ہی کاغذ پر یہ سب کچھ لکھا دیکھ لیا۔ خاوند کو اُس کے حال میں چھوڑ کر خاموشی سے باہر نکل گئی۔ کچھ دیر کے بعد واپس اسی کمرے میں لوٹی تو اس نے ایک کاغذ تھام رکھا جسے لا کر اُس نے خاموشی سے خاوند کے لکھے کاغذ کے برابر میں رکھ دیا۔ خاوند نے کاغذ کو دیکھا تو اس پر لکھا تھا
٭٭٭ اس گزشتہ سال میں آخر کار مجھے اپنے پتے کے درد سے نجات مل گئی جس سے میں سالوں کرب میں مبتلا رہا تھا۔
٭٭٭ میں اپنی پوری صحت مندی اور سلامتی کے ساتھ ساٹھ سال کا ہو گیا۔ سالوں کی ریاضت کے بعد مجھے اپنی ملازمت سے ریٹائرمنٹ ملی ہے تو میں مکمل یکسوئی اور راحت کے ساتھ اپنے وقت کو کچھ بہتر لکھنے کیلئے استعمال کر سکوں گا۔
٭٭٭ اسی سال ہی میرے والد صاحب پچاسی سال کی عمر میں بغیر کسی پر بوجھ بنے اور بغیر کسی بڑی تکلیف اور درد کے آرام کے ساتھ اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔
٭٭٭ اسی سال ہی اللہ تعالیٰ نے میرے بیٹے کو ایک نئی زندگی عطا فرما دی اور ایسے حادثے میں جس میں فولادی کار تباہ ہو گئی تھی مگر میرا بیٹا کسی معذوری سے بچ کر زندہ و سلامت رہا۔
آخر میں مصنف کی بیوی نے یہ فقرہ لکھ کر تحریر مکمل کی تھی کہ : واہ ایسا سال، جسے اللہ نے رحمت بنا کر بھیجا اور بخیرو خوبی گزرا۔
ملاحظہ کیجیئے: بالکل وہی حواداث اور بالکل وہی احوال لیکن ایک مختلف نقطہ نظر سے۔۔۔۔ بالکل اسی طرح اگر، جو کچھ ہو گزرا ہے، اسے اس نقطہ نظر سے دیکھا جائے جو اس کے برعکس ہوتا تو، ہم اللہ تعالیٰ کی نعمتوں پر شاکر بن جائیں گے۔
اگر ہم بظاہرکچھ کھو بیٹھے اسے مثبت زاویے سے دیکھیں تو ہمیں جو کچھ عطا ہوا وہ بہتر نظر آنا شروع ہو جائے گا۔

Photos 10/05/2015
Want your school to be the top-listed School/college in Rawalpindi Cantonment?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Website

Address


Rawalpindi
Rawalpindi Cantonment
46000