07/04/2026
بشکریہ کشمیر دھرتی راولاکوٹ
Aghosh Rawalakot
Account Title. ALKHIDMAT FOUNDATION PAKISTAN- AGHOSH RAW
Account number PK78FAYS3430390000002580
Bank name Faysal bank limited
Aghsoh Rawalakot is a project of Al-Khidmat Foundation Pakistan. It is a project for orphan kids.
07/04/2026
بشکریہ کشمیر دھرتی راولاکوٹ
31/03/2026
آغوش الخدمت راولاکوٹ کی منیجمنٹ کمیٹی کا ماہانہ اجلاس زیر صدارت چیئرمین منیجمنٹ کمیٹی آغوش راولاکوٹ محترم وسیم خورشید صاحب منعقد ہوا ۔جس میں رواں ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور آئیندہ ماہ کے حوالے سے پلاننگ کی گئی ۔اجلاس میں ڈاکٹر نواز صاحب معروف معالج و سماجی کارکن ،پروفیسر ڈاکٹر ظفر حسن ظفر صاحب ،شہزاد اسلم صاحب ریجنل منیجر الخدمت فاؤنڈیشن آزاد کشمیر،سردار شازیب شیبر صاحب ایم ڈی گلف ایمپائر و صدر سدھن ایجوکیشنل کانفرنس ،سردار ذاکر خان
صاحب سابق ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن راولاکوٹ ،
نزاکت محمود صاحب سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی ضلع پونچھ اور عدنان خورشید صاحب سابق ایڈمنسٹریٹر آغوش الخدمت راولاکوٹ نے خصوصی شرکت کی۔
اللّٰہ پاک کیے گئے فیصلوں میں برکتیں عطا اور سب کی کاوشوں کو قبول فرمائے آمین
27/03/2026
آغوش الخدمت راولاکوٹ میں آج سٹاف کی ماہانہ میٹنگ کی گئی جس میں ممبر منیجمنٹ کمیٹی آغوش راولاکوٹ و سرپرست ماڈرن پبلک اسکول اینڈ کالج کراچی ٹنگی محترم ساجد خورشید صاحب نے خصوصی شرکت کی اور اپنی قیمتی ہدایات سے نوازا ۔اجلاس میں رواں ماہ کی کارکردگی کا جائزہ اور آئندہ ماہ کی پلاننگ کی گئی ۔
اللّٰہ پاک ادارے کے حوالے سے کی جانے والی کاوشوں کو قبول فرمائے اور فیصلوں میں برکتیں عطا فرمائے آمین
20/03/2026
آغوش الخدمت راولاکوٹ کے باہمت آغوشین کی طرف سے تمام اہل اسلام کو عید الفطر کی خوشیاں مبارک ہوں ۔
18/03/2026
آغوش الخدمت راولاکوٹ میں چھوٹے بچوں کی دیکھ بھال اور تربیت کے لیے فوسٹر مدر کی ضرورت ہے جو کے ادارے میں ہی رہائش پذیر ہو گی تمام تر سہولیات اور پر کشش سیلری پیکج دیا جائے گا۔آن لائن اپلائی کرنے کی آخری تاریخ 27 مارچ 2026 ہے۔
15/03/2026
آغوش الخدمت راولاکوٹ میں آج کشمیر ویلفیئر فاؤنڈیشن کی ٹیم ھمراہ فہیم خورشید صاحب ممبر تعلیمی کمیٹی آغوش راولاکوٹ تشریف لائے ۔آغوش الخدمت راولاکوٹ باہمت بچوں کے لیے پر تکلف افطار ڈنر کا اہتمام کیا ۔ادارے کا تفصیلی وزٹ کیا۔ایڈمنسٹریٹرآغوش راولاکوٹ محمد سہراب صاحب نے ادارے کے حوالے سے تفصیلی بریفننگ دی ۔معزز مہمانان نےبچوں کو دی جانے والی سہولیات اور انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور آئیندہ ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ۔ہم شکریہ ادا کرتے ہیں محترم سیدحامدعلی شاہ صاحب ،سید کلیم حسین شاہ صاحب،سید مجتبیٰ گردیزی صاحب ،محترم پرویز مغل صاحب اور انضمام اعوان صاحب کا اور بلخصوص فہیم خورشید صاحب کا جن کی توسط سے یہ دورہ ممکن ہے ۔ اللہ پاک کشمیر ویلفیئر فاؤنڈیشن کے جملہ معاونین کو اپنی شان کے مطابق اجر عظیم عطا فرمائے آمین
15/03/2026
الخدمت آغوش ہوم کے وہ طلبہ جو اپنی مدت اور پڑھائی پوری کرنے کے بعد ادارے سےپاس آؤ ٹ ہو جاتے ہیں ۔یہ آغوشین ہمارا قیمتی سرمایہ اور اثاثہ ہیں آغوش الخدمت راولاکوٹ میں اپنے سابق طلبہ پر مشتمل ایک فورم بنایا گیا ہے ۔جس کا مقصد ان طلبہ کا آپس میں ربط اور ان کے مسائل کو حل کرنا ہے ۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی اپنے ان آغوشین کے لیے آغوش الخدمت باغ میں ایک پر تکلف افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں آغوش راولاکوٹ اور آغوش باغ کے سابق طلبہ نے شرکت کی ۔ اس موقع پر محمد ناصر خان انچارج المنائی فورم اور آغوش راولاکوٹ کے سابق اکاؤنٹنٹ اور ہمارے معزز ڈونر محترم راجہ سعود صاحب بھی ھمراہ تھے۔۔محترم مقصود صابر صاحب صدر الخدمت فاؤنڈیشن ضلع باغ ،یاسر بن افسر صاحب سینئر ایڈمنسٹریٹر آغوش الخدمت باغ اورآغوش الخدمت باغ کی جملہ ٹیم کا شکریہ جنھوں نے ہماری بھرپور میزبانی کی اور ہمارے بچوں کی حوصلہ افزائی کی ۔
11/03/2026
بشکریہ روزنامہ پرل ویو راولاکوٹ ،کشمیر دھرتی راولاکوٹ
09/03/2026
آغوش الخدمت راولاکوٹ میں آج آغوشین کی طرف سے اپنے محسن ومربی معروف چائلڈ اسپیشلسٹ و سابق ممبر منیجمنٹ کمیٹی آغوش الخدمت راولاکوٹ ڈاکٹر عثمان مرحوم کے لیے دعائیہ تقریب کاانعقاد کیا ڈاکٹر عثمان صاحب نے ہمیشہ اس ادارے کے ساتھ تعاون کیا اور بچوں کے میڈیکل چیک اپ کے لیے ترجیح بنیادوں پر وقت نکالتے رہے ۔اس دعائیہ تقریب میں محترم سجاد انور صاحب امیر جماعت اسلامی ضلع پونچھ ،جاوید اقبال صاحب صدر الخدمت فاؤنڈیشن ضلع پونچھ ،وسیم خورشید صاحب چیئرمین منیجمنٹ کمیٹی آغوش راولاکوٹ، پروفیسر ڈاکٹر ظفر حسن ظفر صاحب ، ڈاکٹر سرمد شمریز صاحب پونچھ میڈیکل کالج ،ڈاکٹر عبد الرحمن صاحب شعبہ اسلامیات پونچھ یونیورسٹی راولاکوٹ ،عدنان رزاق صاحب امیر جماعت اسلامی حلقہ 4، حنان معروف صاحب ناظم اسلامی جمعیت طلبہ راولاکوٹ،آصف جاوید قاضی صاحب ،ضیاء الرحمن صاحب منیجر میزان بینک راولاکوٹ ،طاہر اسحاق صاحب سابق صدر الخدمت فاؤنڈیشن ضلع پونچھ ، مولانا سجاد صاحب ریڈ فاؤنڈیشن ہیڈ آفس اسلام ،عدنان خورشید صاحب سابق ایڈمنسٹریٹر آغوش الخدمت راولاکوٹ فہیم کیا نی صاحب ،فہیم عطر صاحب ریڈ فاؤنڈیشن کھائی گلہ ،محمد ایاز خان معروف ماہر تعلیم، محمد ناصر خان سابق ہاسٹل وارڈن آغوش راولاکوٹ ،وقاص اشرف صاحب معروف سوشل میڈیا ایکٹوسٹ نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔معززمہمانان نے ڈاکٹر عثمان صاحب کی خدمات پر روشنی ڈالی اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا ۔مولانا سجاد صاحب نے ڈاکٹر صاحب کے لیے خصوصی دعا کی ۔۔
الحمد اللّٰہ
آغوش الخدمت راولاکوٹ سے اخیل عمران آغوش کالج مری کے ٹیسٹ میں کامیاب ہوئے ہیں ۔جملہ سٹاف اساتذہ اور بچے کی پوری فیملی کو مبارکباد پیش کرتے ہیں
21/02/2026
رمضان المبارک کے اس بابرکت مہینے میں آغوش الخدمت راولاکوٹ کے باہمت بچوں کو سحر و افطار میں ضرور یاد رکھیں