05/10/2025
*پینک اٹیک Panic Attacks کی وجوہات*🫨
🫨پینک اٹیک کبھی بھی اچانک پیدا نہیں ہوتے۔ یہ دراصل دماغ، جسم اور ایمان تینوں نظاموں کے درمیان عدم توازن کا نتیجہ ہوتا ہے۔ انسان کی سوچ، احساسات، اور جسمانی ردِ عمل ایک دوسرے سے جڑے ہوتے ہیں۔
🧠 زیادہ ذہنی دباؤ یا اوور سٹریس کی وجہ سے پینک اٹیک آ سکتے ہیں۔
روزمرہ کے مسائل، مالی یا خاندانی دباؤ پینک کو بڑھاتے ہیں۔
🥱😴 نیند کی کمی بھی ایک وجہ ہے۔ جب دماغ کو مناسب آرام نہیں ملتا تو وہ overreact کرتا ہے۔
😟 ماضی کے صدمے (Trauma) بھی ایک وجہ ہے۔ ماضی کے تجربات خوف کی بنیاد بن جاتے ہیں اور پینک اٹیک کی صورت میں ظاہر ہوتے ہیں۔
💔 گھریلو دباؤ یا تنہائی کی وجہ سے پینک اٹیک ہو سکتے ہیں۔ تنہائی یا معاشرتی دباؤ خوف کو بڑھا دیتا ہے۔