Govt Boys High School Mirchkot Abbaspur Poonch AJK

Govt Boys High School Mirchkot Abbaspur Poonch AJK

Share

Activities of Govt Boys High school Marchkot

15/04/2026

اعلان داخلہ

Photos from Govt Boys High School Mirchkot Abbaspur Poonch AJK's post 11/04/2026

الحمدللہ ہمیشہ کی طرح اس سال بھی شاندار رزلٹ

07/04/2026

جملہ متعلقین بوائز ہائی سکول مرچکوٹ
السلام وعلیکم ۔۔
شدید بارش لینڈ سلائیڈنگ اور ندی نالوں میں ممکنہ طغیانی کے پیش نظر کل 08 اپریل 2026 بروز بدھ ادارہ
بند رہے گا۔
انچارج صدر معلم بوائز ہائی سکول مرچکوٹ

31/03/2026

توجہ طلب

17/03/2026
14/03/2026

16 مارچ بروز سموار ادارہ ہذا میں سالانہ رزلٹ کا پروگرام ہے۔ والدین اپنے بچوں کو یونیفارم میں سکول بھیجیں۔

Photos from Govt Boys High School Mirchkot Abbaspur Poonch AJK's post 02/11/2025

ہم اپنے محترم مہمانِ خصوصی اور تمام معزز مہمانوں کے تہہِ دل سے شکر گزار ہیں کہ آپ نے اپنی قیمتی مصروفیات میں سے وقت نکال کر ہمارے اسکول کی رونق دوبالا کر دی۔ آپ کی آمد نے اس معمولی اور خستہ حال مگر پُرعزم ادارے کو عزت بخشی ہے۔
ہمارا اسکول اس وقت محدود وسائل اور ناکافی عمارت کے باوجود علم و ہنر کے چراغ روشن کر رہا ہے۔ کمروں کی کمی، ٹوٹی ہوئی دیواریں، اور ناکافی سہولیات کے باوجود یہاں کے اساتذہ اپنے فرض کو محبت اور ذمہ داری کے ساتھ نبھا رہے ہیں۔
ہمارا ادارہ تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں میں میں بھی اپنی مثال آپ ہے۔ہمیشہ کی طرح اس سال بھی ادارہ ہذا میں سپورٹس کا اہتمام کیا گیا اور بچوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔
ہمارے پاس بچوں کی کھیل کے لیۓ گراؤنڈ کی سہولت نہ ہونے کے برابر ہے۔ہم امید کرتے ہیں کہ آپ کی توجہ اور تعاون سے ایک دن ہمارا یہ ادارہ نہ صرف مضبوط عمارت بلکہ مضبوط کرداروں کی بنیاد بھی بنے گا۔
یہ بچوں کے چہرے پر جو خوشی کی چمک ہے، یہ اسی امید کی روشنی ہے کہ یہ ادارہ ایک روشن تعلیمی مرکز بنے گا۔
آخر میں ایک بار پھر ہم اپنے مہمانوں کے مشکور ہیں جنہوں نے ہماری حوصلہ افزائی کی، اور دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ ہمارے ادارے کو ترقی، استحکام، اور کامیابی کی راہ پر گامزن رکھے۔
اللہ آپ سب کو جزائے خیر دے۔
والسلام علیکم و رحمۃُ اللہ و برکاتہ۔

20/09/2025

گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول مرچکوٹ عباس پور میں فرسٹ ٹرم ٹیسٹ کا انعقاد

گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول مرچکوٹ عباس پور میں فرسٹ ٹرم ٹیسٹ کا سلسلہ جاری ہے۔ امتحانی عمل نہایت منظم اور شفاف انداز میں جاری ہے جس میں طلبہ بھرپور تیاری کے ساتھ حصہ لے رہے ہیں۔

امتحانات کی نگرانی کے لیے سپرنٹنڈنٹ کے فرائض خرم خورشید کیانی اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کے فرائض احمد بشر خوش اسلوبی سے سرانجام دے رہے ہیں۔ دونوں اساتذہ کی محنت اور نگرانی سے امتحانی ماحول پُرامن اور منصفانہ بنایا گیا ہے۔

آج ریاضی کا پرچہ منعقد ہوا جس میں طلبہ نے نہایت سنجیدگی اور محنت سے شرکت کی۔ ادارے کے اساتذہ کا کہنا ہے کہ ریاضی جیسے اہم مضمون میں اس طرح کی تیاری طلبہ کے اعتماد اور نتائج کو مزید بہتر بنائے گی۔

گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول مرچکوٹ عباس پور ہمیشہ سے اپنے نظم و ضبط، معیار تعلیم اور شفاف امتحانی نظام کے باعث نمایاں مقام رکھتا ہے۔

سرکاری ادارے، معیاری ادارے

Want your school to be the top-listed School/college in Rawala Kot?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Website

Address


Rawala Kot