I.T Officers Association Schools AJK

I.T Officers Association Schools AJK

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from I.T Officers Association Schools AJK, Education, Rawala Kot.

Photos from I.T Officers Association Schools AJK's post 03/08/2024

ھم ریونیو ایمپلائز سمیت تمام ریاستی ملازمین کے جائز مطالبات کی حمایت کرتے ہیں ۔
ریاستی ملازمین کو ہڑتال جیسے انتہائی اقدام اس وقت اٹھانے پڑتے ہیں جب ریاست اپنے ہی حصوں کو بوجھ سمجھے اور استحصال کے لئے قوانین کا سہارا لے تو دوسرا راستہ کو نسا ھے ۔ ؟
آئی ٹی آفیسرز سکولز حکومت سے سروس سٹرکچر کا بھی مطالبہ کرتی ھے گزشتہ 7سال سے ھمارے اس جائز قانونی مطالبہ پر کوئی عملی پیش رفت نہیں ہو سکی۔

Photos from I.T Officers Association Schools AJK's post 13/06/2024

پونچھ کمپیوٹر انسٹرکٹرزنے male DPIاور DDS POONCH سے تفصیلاً ملاقات سروس سٹرکچر پر کے مختلف پہلوؤں پر بات کی گئی ۔ اور طالب شاہ صاحب DPI میل نے ممکنہ محکمہ سفارشات کو دوبارہ مرتب کرنے اور فنانس ڈیپارٹمنٹ کے اوبجیکشنز کو حل کرنے کی یقین دہانی کی ۔ تنظیم کمیپوٹر انسٹرکٹرز جناب کے اس روایہ کا شکریہ ادا کرتی اور امید کرتی ہے کہ سروس سٹرکچر کے اھم معاملے کے حل میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے ۔
منجانب تنظیم کمپیوٹر انسٹرکٹر ز آزاد کشمیر ۔

18/08/2023
18/08/2023

ریاست کو ریاست بنانے والوں کے ساتھ ناانصافی ناقابل برداشت ھے۔

14/08/2022

اسلام علیکم!
آزاد کشمیر حکومت کی طرف سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے سلسلے میں تاخیری حربے ملازمین کے لیے تشویش کا باعث ہیں ۔ چنانچہ اس سلسلے میں آئی ٹی سکولز آفیسرز ایسوسی ایشن آزاد کشمیر باقی تنظیموں کے شانہ بشانہ کل مورخہ 15 اگست کو عملی طور پر ہڑتال میں شریک ہو گی۔ ملازمین کے ساتھ یہ ظلم اور زیادتی کسی طور پر قابل قبول نہیں۔ اس سلسلے میں مرکزی باڈی کے ممبران کو اپنے متعلقہ اضلاع میں ایپکا و دیگر تنظیموں کے ساتھ رابطہ رکھنے اور ہڑتال میں شرکت کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
سید تنویر الحسن بخاری
مرکزی عبوری صدرITSOA

22/06/2022

سکول ٹیچرز آرگنائزیشن آزاد کشمیر کے جائز مطالبات کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہیں۔

08/03/2022

جنابِ خالد مرزا صاحب فنانس ڈیپارٹمنٹ آزاد کشمیر کے بہترین آفیسرز میں سے ایک ہیں ۔ انہوں نے ہمشہ آئی ٹی آفیسرز سکولز کے مسائل کے حل کے لئے مثبت کردار ادا کیا آئی ٹی آفیسرز سکولز ان کا شکریہ ادا کرتی ھے اور امید ہے کے جناب اپنے ڈیپارٹمنٹ میں بھی ھمارے لئے معاون اور مددگار کی حیثیت سے ھمارے سروس سٹرکچر کی راہ میں حائل دشواریوں کے حل میں اپنا رول دیں گیں۔

08/03/2022

آ ج بھمبر ITOA کا اجلاس آ ئندہ کے لائحہ عمل پر غور اور سروس سٹرکچر پر کام کرنے والی ٹیم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار اور ماہانہ فنڈنگ پر اتفاق کیا گیا اور کمپیوٹر انسٹرکٹرز بکو اداروں میں درپیش مسائل پر تفصیلی گفتگو اور اس کو مرکزی سطع پر ڈسکس کرنے اور سیکرٹریٹ کی سطح پر نوٹیفکیشن جاری کروانے پر اتفاق

24/02/2022

ھم گلفراز احمدخان صدرآل ایمپائز فیڈریشن کوٹلی کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔آپ نے کمپیوٹر انسٹرکٹر ز سکولز کے مسائل پر آواز اٹھائی ۔ تمام ٹیچرز آرگنائزیشن سے بھی امید ھے ک وہ ھماری آواز سے آواز ملائیں گے ۔

24/02/2022

گزیشتہ چار سال کا عرصہ سے کمپیوٹر ٹیچرز محکمہ تعلیم میں اپنی ڈیوٹی احسن طریقے سے نبھا رہے ہیں ۔ یہ ٹیچرز پبلک سروس کمیشن کلئیر کر محکمہ تعلیم آزاد کشمیر کا حصہ بننے ۔ آزاد کشمیر میں شاید کوئی اور نظیر ہو جہاں پی ایس سی کے بعد سروس رولز کے انتظار میں ہوں ۔ آزاد کشمیر کی سطح پہ تمام کیڈرز اور بالخصوص پی ایس سی پاس خواتین و حضرات کو ایک منظم نظام میسر ہوتا ہے مگر واحد آئی ٹی آفیسران سکول ہی ہیں جن کو ایک طویل عرصہ ہو گیا بار ںار محکمہ تعلیم کے دفاتر کے چکر کاٹنے کے باوجود کسی سطح سے کوئی عملی کام نہ ہو پایا ۔سکول کے ماحول کو بہتر بنانے میں آئ ٹی ٹیچرز نے بہت اہم رول ادا کیا مجموعی طور پر سکول کے ہر معاملے میں سکول انتظامیہ تعاون کیا بورڈ ایگزامز میں بڑھ چڑھ کر خدمات سرانجام دیں ۔ دور دراز علاقوں میں تدریسی عمل میں دلجمی سے لگن سے محنت سے جاری رکھا ھے۔
کمپیوٹر انسٹرکٹر ز کے بعد محکمہ تعلیم کو جوائن کرنے والے سنیارٹی لسٹ میں آگے ہیں ان کو پروموٹ بھی کیا جاتا ہے ۔
لیکناگر کسی کا رولز نہیں بنے وہ کمپیوٹر انسٹرکٹر ز۔اگر کسی کا پروموشن چینل نہیں وہ کمپیوٹر انسٹرکٹر ز ہیں ۔
سکول میں انچارج ہیں تو کمپیوٹر انسٹرکٹر ز ۔ باقی سبجیکٹ پڑھائیں تو کمپیوٹر انسٹرکٹرز محکمے میں بائیومیٹرک حاضری مینجمنٹ کریں وہ بھی کمپیوٹر انسٹرکٹرز ۔
انصاف میں دیری انصاف سے انکار ہی ہوتا ہے ۔
ھمیں بھی محکمہ تعلیم کا حصہ سمجھا حائے۔ ھمیں مت مجبور کیا جائے کے ھم احتجاج کی طرف جائیں ۔
احتجاج ھمارا حق ھے

22/02/2022

ماڈرن اور ڈیجیٹلائز کشمیر کی نرسری تیار کرنے والے سکولز آئی ٹی آفیسر محکمانہ عدم دلچسپی اور لاپرواہی کی وجہ سے اپنے مستقبل سے نا امیدی کا شکار ہو رہے ہیں ۔ سکریٹری ایجوکیشن سے امید ہے وہ اس روایت کو توڑتے ہوئے آئی ٹی آفیسرز کے سروس رولز کو ضرور لاگو کروائیں گے ۔ ھم۔سکول لیول سے ملک کے آئی ٹی سیکٹر کو بہترین کھیپ مہیا کریں گئیں ۔

Want your school to be the top-listed School/college in Rawala Kot?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address


Rawala Kot