07/06/2026
ماشاءاللہ! دل خوش ہو گیا یہ دیکھ کر۔ 😍
سکول لیول سے لے کر Rise Academy میں FSC کے دوران ان کا جوش و جذبہ ہمیشہ مثالی تھا۔ اج الحمدللہ وہ پاکستان نیوی میں بطور سرجن لیفٹیننٹ ملک کی خدمت کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر نعمان قریشی اور ان کے خاندان کو اس عظیم کامیابی پر بہت بہت مبارکباد۔ اللہ پاک مستقبل میں بھی کامیابیوں کا یہ سفر جاری رکھے۔ 🇵🇰🎖️
04/06/2026
رائز اکیڈمی آف سائنس راجن پور میں صحافتی برادری کی ممتاز شخصیت کی آمد
راجن پور کی معروف اور ممتاز علمی و صحافتی شخصیت، صدر پریس کلب راجن پور سردار منصور احمد خان سنجرانی نے رائز اکیڈمی آف سائنس راجن پور کا دورہ کیا۔ اکیڈمی پہنچنے پر پرنسپل راشد خان نے معزز مہمان کا پُرتپاک استقبال کیا اور انہیں خوش آمدید کہا۔
اس موقع پر صدر پریس کلب سردار منصور احمد خان سنجرانی نے رائز اکیڈمی کے شاندار اور مثالی تعلیمی رزلٹس کو سراہا اور ضلع راجن پور میں معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے اکیڈمی کی خدمات اور بے مثال کارکردگی کو زبردست الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی معاشرے کی ترقی میں ایسے مخلص اور بہترین تعلیمی اداروں کا کردار کلیدی ہوتا ہے، اور رائز اکیڈمی راجن پور کے طلباء کے مستقبل کو روشن بنانے میں نمایاں خدمات سرانجام دے رہی ہے۔
سردار منصور احمد خان سنجرانی نے اکیڈمی کے تعلیمی ماحول کا جائزہ لیا اور اکیڈمی انتظامیہ کی کاوشوں کو قابلِ تعریف قرار دیتے ہوئے اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔
آخر میں پرنسپل رائز اکیڈمی راشد خان نے صدر پریس کلب سردار منصور احمد خان سنجرانی کی آمد، حوصلہ افزائی اور قیمتی وقت دینے پر ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔
01/06/2026
راجن پور کے تعلیمی افق پر ایک نیا اور شاندار آغاز! 🌟
رائز اکیڈمی آف سائنسز اپنے نئے کیمپس (ضیاء شہید روڈ) میں ضلع راجن پور کی مایہ ناز تعلیمی شخصیت، محترم پروفیسر اصغر علی زیدی صاحب کا تہہ دل سے خیر مقدم کرتی ہے。 اصغر صاحب کی باقاعدہ کلاسز کا آغاز ہو چکا ہے。
ہمارا عزم: بہترین ماحول اور اعلیٰ معیارِ تعلیم! 📚✨
31/05/2026
الوداع حرا سائنس اکیڈمی راجن پور
زہے خوش بختم۔۔۔۔ رائز اکیڈمی آف سائنس راجن پور
زندگی ایک مسلسل سفر ہے، اور سفر کی خوبصورتی اس کے نئے موڑوں اور تازہ منزلوں میں پوشیدہ ہوتی ہے۔ آج میں اپنے علمی و تدریسی سفر کے ایک نئے باب کا آغاز کرتے ہوئے حرا سائنس اکیڈمی سے وابستگی کے یادگار دور کو سمیٹ کر رائز اکیڈمی آف سائنس راجن پور کا حصہ بن گیا ہوں۔
حرا سائنس اکیڈمی میرے لیے محض ایک ادارہ نہیں بلکہ یادوں، تجربات، محبتوں اور علمی رفاقتوں کا ایک خوبصورت گلشن رہی ہے۔ یہاں گزارا گیا ہر لمحہ میرے فکری اور پیشہ ورانہ ارتقا کا حصہ ہے۔ میں ادارے کی معزز انتظامیہ، محترم اساتذہ، عزیز ساتھیوں اور پیارے طلبہ کا تہہِ دل سے ممنون ہوں جن کی محبت، اعتماد اور تعاون نے میرے سفر کو معنویت بخشی۔
آج جب میں ایک نئی سمت میں قدم رکھ رہا ہوں تو دل میں ماضی کی خوشگوار یادوں کی مہک بھی ہے اور مستقبل کے روشن امکانات کی کرنیں بھی۔ رائز اکیڈمی میں شمولیت میرے لیے صرف ادارے کی تبدیلی نہیں بلکہ علم، تحقیق اور تدریس کے میدان میں نئی اُمنگوں اور بلند تر مقاصد کی جانب ایک تازہ پیش رفت ہے۔
دعا گو ہوں کہ ربِ کریم اس نئے سفر کو خیر و برکت، کامیابی اور نفعِ علم و ادب کا ذریعہ بنائے، اور مجھے علم کی شمع کو مزید فروزاں کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔