Al nasr online acadmey official

Al nasr online  acadmey official

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Al nasr online acadmey official, Educational consultant, Rajanpur.

Top rated online quran acadmey with best teachers
reading,memorization,translation & tafseer ul quran
only for kids & females
different islamic free & paid courses
islamic vedioes

04/03/2025

23/08/2024

*جمعہ کا دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات اقدس پر درود پاک پڑھنے کا دن ہے*

چنانچہ حدیث پاک میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا

کہ مجھ پر *جمعہ والے دن کثرت کے ساتھ درود پاک پڑھا کرو تمہارا درود مجھ تک پہنچایا جاتا ہے*
(سنن ابی داؤد 1532)

صحابہ کرام نے عرض کیا یا رسول اللہ کیا وفات کے بعد بھی
تو اپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
اللہ رب العزت نے زمین پر انبیاء کرام کے اجسام حرام کر دیےھیں

یعنی جس طرح مرنے کے بعد عام انسانوں کا جسم مٹی میں مل کے ختم ہو جاتا ہے

انبیاء کرام کے ساتھ ایسا معاملہ نہیں ہے ان کے جسم محفوظ ہیں لہذا میرا جسم بھی محفوظ ہوگا اور مجھ تک درود پہنچایا جائے گا

*درود پاک کے فضائل*

1️⃣10 گناہوں کا معاف ہونا

(سنن نسائ1297)

2️⃣ دس درجات کا بلند ہونا
(سنن نسائی 1297)

3️⃣دس نیکیوں کا لکھا جانا

(مسند احمد بن حنبل 7561)

4️⃣ اللہ رب العزت کا دس رحمتیں نازل فرمانا (سنن ابی داؤد1539)


5️⃣ قیامت والے دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا قرب نصیب ہونا (سنن ترمذی 484)
چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا قیامت والے دن وہ شخص میرے سب سے زیادہ قریب ہوگا جو جتنا زیادہ مجھ پر درود پاک پڑھے گا
(سنن ترمذی)

6️⃣ درود پاک کی برکت سے دعاؤں کا قبول ہونا
(سنن ترمذی484)

احادیث میں اتا ہے کہ دعا زمین و اسمان کے درمیان میں لٹکی رہتی ہے جب تک کہ درود پاک نہ پڑھا جائے (سنن ترمذی)


7️⃣درود پاک پڑھنے والے کے لیے فرشتوں کا دعا کرنا
(سنن ابن ماجہ 907)
سنن ابن ماجہ کی روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو بندہ بھی مجھ پر درود پڑھتا ہے فرشتے اس کے لیے رحمت کی دعا کرتے ہیں جب تک مجھ پر درود پڑھتا رہتا ہے اب چاہے تھوڑا پڑھے یا زیادہ پڑھے

8️⃣ اللہ رب العزت کا دنیا اخرت کے تمام غموں کے لیے کافی ہو جانا

(مسنداحمد بن حنبل 21242)

9️⃣ درود پاک کا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں پیش کیا جانا
(سنن ابی داؤد 1532)

اس سے بڑی خوش قسمتی کیا ہو سکتی ہے کہ ہم گنہگاروں کا نام لیا جائے کہ یا رسول اللہ فلاں امتی نے اپ کی خدمت میں درود پاک پیش کیا

🔟 درود پڑھنا جنت کے راستے پر صحیح چلنے کا ذریعہ ہے

چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا جو مجھ پر درود پڑھنا بھول گیا وہ جنت کے راستے سے بھٹک گیا
(سنن ابن ماجہ 908)

تو پھر اج نیت کریں کہ

*ہم اپنے محبوب صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ایک ہزار مرتبہ درود پاک پڑھیں گے

https://whatsapp.com/channel/0029VaKJLK59WtCCNFrISz1w
درود پاک کے بہت سارے صیغے ہیں کوئی بھی درود پاک پڑھ سکتے ہیں

مختصر اور کامل درود پاک

*اللهم صل على محمد وعلى اله وبارك وسلم * ❤❤💓💗💝💖
゚viralシ #درود

11/08/2024

‼️ *یومِ آزادی کے دینی اور حقیقی تقاضے*

🇵🇰 *نعمتِ خداداد پاکستان کی قدر دانی:*
پاکستان اسلام اور کلمہ ’’لا الہٰ الا اللہ‘‘ کی بنیاد پر حاصل ہونے والا ایک عظیم الشان ملک ہے، اس کے حصول کے لیے ایک طویل جدو جہد کی گئی ہے اور لاکھوں قربانیاں دی گئی ہیں، تب جاکر اللہ تعالیٰ کی خاص مدد سے یہ ملک پاکستان وجود میں آیا، اس لیے ہمیں چاہیے کہ ہم اللہ تعالیٰ کی دی ہوئی اس نعمت کی قدر کریں، اور ایسے تمام اقوال، افعال اور کردار سے اجتناب کریں جو اس نعمت کی ناقدری کے زمرے میں آتے ہوں۔

🇵🇰 *پاکستان کا مقصد:*
یہ بات روزِ روشن سے بھی زیادہ واضح اور ایک کھلی حقیقت ہے کہ پاکستان اسلام اور کلمہ ’’لا الہٰ الا اللہ‘‘ کی بنیاد پر حاصل کیا گیا تھا، یہی اس کا مقصد تھا کہ ایک ایسی آزاد ریاست حاصل ہوجائے کہ اس میں آزادی کے ساتھ دین اسلام پر عمل کیا جاسکے، جو ایک خالص اسلامی ریاست ہو، جہاں اسلام کا غلبہ ہو، جہاں انفرادی زندگی سے لے کر اجتماعی زندگی تک ہر شعبے اور طبقے میں اسلامی احکام وتعلیمات اور قوانین کا بول بالا ہو، جہاں سود، کرپشن، حرام خوری، خیانت، ظلم وستم، جھوٹ، دھوکہ، مکر وفریب اور بے حیائی سمیت ہر قسم کے انفرادی اور اجتماعی گناہوں اور جرائم سے نفرت اور بیزاری کی فضا قائم ہو۔ یہ نعمتِ پاکستان کے حصول کا مبارک مقصد تھا۔ اس لیے ہمیں ہر وقت اور خصوصًا یومِ آزادی کے موقع پر یہ مقصد پیشِ نظر رکھنا چاہیے۔

🇵🇰 *یومِ آزادی کا درس:*
ہر سال یومِ آزادی کا آنا درحقیقت ہمیں یہ درس دیتا ہے اور ہمارے دلوں میں یہ تصور اجاگر کرتا ہے کہ ملک پاکستان جس مبارک مقصد کے لیے حاصل کیا گیا تھا وہ ہمیشہ ہمارے دل ودماغ میں تر وتازہ رہنا چاہیے، اس مقصد کو کبھی فراموش نہیں کرنا چاہیے، اس مقصد کے حصول میں جو ہم سے کوتاہیاں ہوئی ہیں ان پر ندامت کا اظہار کرنا چاہیے اور آئندہ کے لیے یہ پختہ عزم کرنا چاہیے کہ اس میں کسی بھی طرح کی غفلت گوارہ نہ کریں گے۔ ان شاء اللہ

🇵🇰 *مقصدِ پاکستان اور ہماری کوتاہی:*
پاکستان اسلام کے نام پر بنا تھا اور اسلامی احکام وقوانین کی بالادستی اور ان پر عمل پیرا ہونا ہی اس کا مقصد تھا، لیکن غورفکر کا مقام یہ ہے کہ کیا ہم اس مبارک مقصد کو حاصل کرچکے ہیں یا حاصل کرنے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں؟؟ اس سوال پر اگر سنجیدگی کے ساتھ غور کیا جائے تو نہایت ہی افسوس کے ساتھ یہ منظر نامہ سامنے آتا ہے کہ ہم نے اس مبارک مقصد کے حصول میں کتنی کوتاہیاں کی ہیں! اور ہم نے اس نعمتِ پاکستان کی کتنی ناقدری کی ہے! ذرا غور تو کیجیے کہ:
▪ہم اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگی میں دینِ اسلام کی تعلیمات پر کس حد تک عمل پیرا ہیں!
▪ہم ملک میں اسلامی تعلیمات اور قوانین کی بالادستی کے لیے کس قدر سنجیدہ اور فکرمند ہیں اور اس کے لیے قومی اسمبلی میں کتنی کوشش کی جارہی ہے!
▪ہم اس نعمتِ پاکستان کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کے تحفظ اور سلامتی کے لیے کتنا کردار ادا کررہے ہیں!
▪ہم سود، کرپشن، حرام خوری، خیانت، ظلم وستم، جھوٹ، دھوکہ، مکر وفریب اور بے حیائی سمیت ہر قسم کے انفرادی اور اجتماعی گناہوں اور جرائم سے کس قدر اجتناب کرتے ہیں اور ان سے کتنی نفرت اور بیزاری کا اظہار کرتے ہیں!
▪ہمارے معاملات، تجارات، اخلاقیات، معاشرت، جرگوں اور عدالتوں میں دینی احکام وقوانین کو کس قدر ترجیح اور فوقیت حاصل ہے!
الغرض شعبہ ہائے زندگی کی ایک طویل فہرست ہے جن میں ہم مقصدِ پاکستان کو بھلا کر دینی احکام سے پہلو تہی کرتے ہیں۔ ہمیں ان سب باتوں کی اصلاح کرکے دین کی بالادستی اور اس پر عمل پیرا ہونے کی کوشش کرنی چاہیے کہ یہی پاکستان کے حصول کا مبارک مقصد ہے!

🇵🇰 *اسلامی احکام سے آزاد یومِ آزادی کی تقریبات:*
ماہِ اگست اور خصوصًا 14 اگست آتے ہی ملکِ پاکستان میں جشنِ آزادی منانے اور اس کی تقریبات منعقد کرنے کا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے، ان تقریبات کا مقصد نعمتِ خداداد ملکِ پاکستان کی آزادی کی خوشی منانا ہوتا ہے، لیکن جشنِ آزادی منانے اور اس کی تقریبات منعقد کرنےمیں جو غلطیاں عام ہوتی جارہی ہیں وہ نہایت ہی افسوس اور اصلاح کے قابل ہیں، جیسے کہ جشنِ آزادی منانے اور اس کی تقریبات منعقد کرنے میں موسیقی کا رواج عام ہوچکا ہے حتی کہ ملی نغموں میں بھی موسیقی شامل کردی جاتی ہے، حالاں کہ ملی نغموں یا جشنِ آزادی کی آڑ میں میوزک جائز نہیں ہوجاتی۔ اس طرح ان تقریبات میں مردوں اور خواتین کے مخلوط اجتماع کا رواج بھی عام ہوچکا ہے اور اس کے نتیجے میں جو بے پردگی اور بے حیائی کے مناظر سامنے آتے ہیں وہ نہایت ہی افسوس ناک ہیں،ان کے علاوہ بھی ان تقریبات میں دیگر غیر شرعی امور پائے جاتے ہیں۔
واضح رہے کہ جشنِ آزادی اور اس کی تقریبات میں میوزک اور مخلوط اجتماع سمیت تمام غیر شرعی کاموں کا ارتکاب ناجائز اور گناہ ہے جو کہ شریعت اور مقصدِ پاکستان دونوں کے خلاف ہے۔ تعجب ہے کہ اسلام کے نام پر بننے والے ملک پاکستان کی آزادی کی تقریبات اسلامی احکام سے آزاد کیسے ہوسکتی ہیں! ہونا تو یہ چاہیے کہ جب پاکستان اسلام کے نام پر بنا ہے تو اس کی آزادی کی تقریبات بھی اسلامی احکام کی پابند ہونی چاہییں کہ یہی پاکستان کا مقصد ہے، لیکن افسوس کہ ہم وہ مقصد بھلا بیٹھے۔ کیا ہمارا یہ طرزِ عمل پاکستان کے لیے دی جانے والی لاکھوں قربانیوں کے ساتھ بے وفائی اور ان کی ناقدری کے زمرے میں نہیں آتا؟ کیا ہم اس نعمتِ پاکستان کی ناشکری نہیں کررہے؟ کاش کہ ہم غور کرتے کہ جب ہم خود بھی مسلمان ہیں اور پاکستان بھی اسلام کے نام پر بنا ہے تو پھر ہمیں جشنِ آزادی منانے اور اس کی تقریبات منعقد کرنے میں اسلامی تعلیمات کی پابندی کرنی چاہیے!! اور یہ تو واضح حقیقت ہے کہ مسلمان ہر حال میں اسلامی احکام کا پابند ہے!

🇵🇰 *یومِ آزادی کے شرعی اور حقیقی تقاضے:*
یومِ آزادی کے شرعی اور حقیقی تقاضے یہ ہیں کہ:
1⃣ اس بات کا شکر بجا لانا چاہیے بلکہ شکرانے کے نوافل بھی ادا کرنے چاہییں کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں پاکستان کی صورت میں ایک عظیم الشان نعمت سے نوازا ہے، الحمدللہ۔
2️⃣ ملکِ پاکستان کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت اور ملکی امن وسلامتی اور استحکام کے لیے خصوصی دعائیں مانگنی چاہییں۔
3⃣ قائد اعظم محمد علی جناح، ڈاکٹر محمد اقبال، حکیم الامت مولانا اشرف علی تھانوی، مفتی اعظم پاکستان مفتی محمد شفیع عثمانی، شیخ الاسلام علامہ ظفر احمد عثمانی، شیخ الاسلام علامہ شبیر احمد عثمانی، شیخ التفسیر مولانا ادریس کاندھلوی رحمہم اللہ تعالیٰ اور ان کے علاوہ جن مسلم شخصیات، حضراتِ اہلِ علم، بزرگانِ دین اور دیگر لاکھوں مسلمانوں نے اس ملک کے حصول کے لیے کسی بھی قسم کی کوششیں کی ہیں ان سب کو دعاؤں میں یاد رکھنا چاہیے اور ان کا یہ عظیم احسان تسلیم کرنا چاہیے۔
4️⃣ تمام مذہبی اور سیاسی جماعتوں اور طبقات کو باہمی اختلافات وتنازعات بھلا کر ملکِ پاکستان کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت، ملکی امن وسلامتی اور استحکام کے لیے متحد رہنے کا عزم کرنا چاہیے۔
5️⃣ ملک وملت کے تمام طبقات کو ملکی تعمیر وترقی اور امن واستحکام میں حصہ لینا چاہیے۔
6️⃣ یومِ آزادی مناتے ہوئے پاکستان کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کے تحفظ کے لیے ہر قسم کی ممکنہ کوشش کا عزم کرنا چاہیے۔ اور ان تمام عناصر سے بیزاری کا اعلان واظہار کرنا چاہیے جو پاکستان کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کے دشمن ہوں اور پاکستان یا اسلام کے خلاف سازشوں میں مصروف ہوں۔ اسی تناظر میں یہ سمجھنے کی بھی ضرورت ہے کہ قاادیانی اسلام اور پاکستان دونوں کے دشمن اور غدار ہیں، اس لیے اس فتنے کے تعاقب اور سرکوبی کے لیے حضرات اہلِ علم اور بزرگانِ دین کی سرپرستی میں ہر ممکن کوشش کا عزم کرنا چاہیے۔
7️⃣ یومِ آزادی مناتے اور اس کی تقریبات منعقد کرتے ہوئے شریعت اور مقصدِ پاکستان کی رعایت کرتے ہوئے میوزک، مرد وزن کے مخلوط اجتماعات اور بے پردگی سمیت ان تمام کاموں سے اجتناب کرنا چاہیے جو شریعت کے بھی خلاف ہیں اور مقصدِ پاکستان کے بھی۔
8️⃣ یومِ آزادی منانے اور اس کی تقریبات منعقد کرنے میں نئی نسل کو پاکستان کے مقصد اور محسنینِ پاکستان کی کوششوں اور قربانیوں سے ضرور آگاہ کرنا چاہیے تاکہ وہ تاریخِ پاکستان سے آگاہ رہے، اور لبرل، سیکولر اور دین بیزار لوگوں کے پروپیگنڈے کا شکار نہ ہو۔
9️⃣ یومِ آزادی مناتے اور اس کی تقریبات منعقد کرتے ہوئے مقصدِ پاکستان کے حصول کے عزم کا اعادہ کرنا چاہیے اور اس میں جو جو غفلتیں ہوئی ہیں ان پر ندامت کرتے ہوئے آئندہ ان سے اجتناب کا عزم کرنا چاہیے۔ اسی تناظر میں ہر مسلمان کو دینی احکامات پر خود بھی عمل پیرا ہونے، اپنے گھر میں بھی اس کا اہتمام کرنے اور دین اسلام کی اشاعت وتحفظ کی حسبِ استطاعت مناسب اور مفید کوشش کرنے کا عزم کرنا چاہیے۔
🔟 اللہ تعالیٰ نے ہمیں اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کے لیے ایک آزاد اسلامی ریاست سے نوازا، لیکن ہم نے اس نعمت کی حقیقی قدر دانی نہیں کی، اس لیے یومِ آزادی کے موقع پر اس عزم کی تجدید کرنی چاہیے کہ اس نعمت کی بھرپور قدر دانی کریں گے اور ہر قسم کی ناقدری سے اجتناب کریں گے، ان شاء اللہ۔

🇵🇰 *یومِ آزادی منانے کا حکم:*
ملکِ پاکستان 14 اگست 1947 کو آزاد ہوا تھا، یہ اللہ تعالیٰ کی بڑی نعمت ہے، اس لیے اس نعمت کے ملنے کی خوشی میں اور اپنے ملک سے محبت کے اظہار کے لیے شرعی حدود میں رہتے ہوئے یومِ آزادی منایا جائے اور اس میں تقریبات منعقد کی جائیں تو یہ اپنی ذات میں جائز ہے اس شرط کے ساتھ کہ اسے عبادت، کارِ ثواب یا لازم نہ سمجھا جائے اور اس میں کسی بھی غیر شرعی کام کا ارتکاب نہ کیا جائے۔ تفصیل کے لیے دیکھیے جامعہ دار العلوم کراچی کا فتویٰ نمبر: 18/ 327۔

🇵🇰 *جھنڈے لگانے کا حکم:*
یومِ آزادی کے موقع پر جھنڈے لگانے سے متعلق جامعہ دار العلوم کراچی کا فتویٰ ملاحظہ فرمائیں:
’’اسلامی جمہوریہ پاکستان سے اظہارِ محبت کی غرض سے اور اپنی آزادی کی مسرت کے اظہار کے طور پر اسراف اور فضول خرچی سے بچتے ہوئے پاکستان کا جھنڈ ایا جھنڈیاں اپنے گھروں میں لگانا فی نفسہٖ جائز ہے، واللہ اعلم بالصواب۔‘‘ (فتویٰ نمبر: 32/ 1650)

✍🏻۔۔۔ مفتی مبین الرحمٰن صاحب مدظلہ
فاضل جامعہ دار العلوم کراچی
゚viralシ

09/08/2024

📢📢📢📢
فری فری فری
توجہ فرمائیں
📖 تفسیرالقرآن کورس
کے شروع ہونے میں ایک دن رہ گیا
🤔🤔 اورآپ نے ابھی تک رجسٹریشن نہیں کروائی
💢 آیئے !
ترجمہ اور تفسیر کے ساتھ قرآن پڑھنے کا یہ بہترین موقع ضائع مت کیجئے
♦جس میں آپ پڑھیں گی 5 سورتوں کو ترجمہ اور تفسیر کے ساتھ
📓 سورۃ فاتحہ اور 4 قل

💦 فری رجسٹریشن کے لیے جلدی سے اس واٹس ایپ نمبر پر رابطہ کریں
03176587068

https://whatsapp.com/channel/0029VaKJLK59WtCCNFrISz1w
゚viralシ

Photos from Al nasr online  acadmey official's post 24/07/2024

*حقیقی کامیاب وہ ہے۔ جس نے دنیا میں ھدایت پائی، جسے نیکیوں کے حصول کی توفیق دی گئی۔ پھر آخرت کے امتحان بھی جنت اس کے حصہ میں رکھ کر جہنم کے تمام دروازے اس پر بند کر دیے گئے۔ اس کے علاؤہ کوئی جتنا بھی کامیاب ہونے کے ثبوت پیش کر دے وہ اللّٰه کے ہاں دنیا و آخرت میں شدید ناکام ہے*۔
𝑍𝑢ℎ𝑎𝑟 𝑆𝑎𝑙𝑎ℎ 𝑟𝑒𝑚𝑖𝑛𝑑𝑒𝑟

https://whatsapp.com/channel/0029VaKJLK59WtCCNFrISz1w
゚viralシ #سال1446ہجری

23/07/2024

🎓 النصر آن لائن اکیڈمی کے زیر اہتمام
⏳ 5 روزہ
📖 تفسیرالقران کورس 📖
♦جس میں آپ پڑھیں گی
📕ترجمہ اور تفسیر

📔سورۃ الفاتحہ
📘 سورۃ الکافرون
📗 سورۃ اخلاص
📓 سورۃ الفلق
📙 سورۃ الناس

📢 آغاز کورس : 1 اگست
⏰ دورانیہ : 5 دن
🎥 بذریعہ : واٹس ایپ

📌📌 بالکل فری
💢 رجسٹریشن کے لیے اس واٹس ایپ نمبر پر رابطہ کریں
+923176587068

https://whatsapp.com/channel/0029VaKJLK59WtCCNFrISz1w
゚viralシ #سال1446ہجری tafseerquran

Want your school to be the top-listed School/college in Rajanpur?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Website

Address


Rajanpur