Govt.Graduate College For Women Rajanpur

Govt.Graduate College For Women Rajanpur An official page to showcase life at Govt.Graduate College(w), Rajanpur
https://linktr.ee/GGCWRajanpur

25/08/2026
25/08/2026

🌟 “میری کامیابی، میرا انتخاب — سرکاری کالج!” 🎓✨
فاریہ آصف نے میٹرک میں 1132 شاندار نمبر حاصل کرنے کے بعد اپنی اعلیٰ تعلیم کے لیے گورنمنٹ گریجویٹ کالج فار ویمن راجنپور کو ترجیح دی۔ 💐
معیاری تعلیم، قابل اساتذہ اور روشن مستقبل—اسی لیے میرا انتخاب سرکاری کالج ہے! 📚🌸

Higher Education Department-HED Punjab
DPI Colleges, Punjab, Lahore
Directorate of Education Colleges D.G Khan Divisoin D.G Khan
Rana Sikandar Hayat
Maryam Nawaz Sharif
Disitrict Information Office,Rajanpur

Dear  Potential candidates,Plz note the eligibility criteria for the College Teaching Internship approved by the Higher ...
21/08/2026

Dear Potential candidates,

Plz note the eligibility criteria for the College Teaching Internship approved by the Higher Education Department-HED Punjab
DPI Colleges, Punjab, Lahore
Directorate of Education Colleges D.G Khan Divisoin D.G Khan
Rana Sikandar Hayat
Maryam Nawaz Sharif
Disitrict Information Office,Rajanpur





🌟بڑی خوشخبری! 🌟گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین راجن پور کی طرف سےمعذور طالبات کے لیے مکمل فیس معافی کا اعلان 💐۔اب کوئی...
20/08/2026

🌟بڑی خوشخبری! 🌟
گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین راجن پور کی طرف سے
معذور طالبات کے لیے مکمل فیس معافی کا اعلان 💐۔
اب کوئی بھی معذور طالبہ صرف اس لیے تعلیم سے محروم نہیں رہے گی کہ وسائل کم ہیں۔

🌺 حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق داخلہ فیس، ٹیوشن فیس اور دیگر تعلیمی چارجز مکمل معاف🌺۔

مساوی مواقع، روشن مستقبل۔
کیونکہ تعلیم ہر کسی کا حق ہے💕

معذوری اب تعلیم کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتی۔

آئیں، اس موقع کو ہاتھ سے نہ جانے دیں اور سرکاری، معیاری کالج، گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین راجن پور میں داخلہ لیں۔

DPI Colleges, Punjab, Lahore
Higher Education Department-HED Punjab
Directorate of Education Colleges D.G Khan Divisoin D.G Khan
Disitrict Information Office,Rajanpur
Maryam Nawaz Sharif
Rana Sikandar Hayat






🏑 انٹر تحصیل ہاکی چیمپئن شپ 2026 🏆ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ راجن پور کے زیرِ اہتمام انٹر تحصیل ہاکی چیمپئن شپ 2026 کے سلسل...
18/08/2026

🏑 انٹر تحصیل ہاکی چیمپئن شپ 2026 🏆
ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ راجن پور کے زیرِ اہتمام انٹر تحصیل ہاکی چیمپئن شپ 2026 کے سلسلے میں گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین راجن پور میں BS اور انٹرمیڈیٹ کی طالبات کے مابین ہاکی میچ کا انعقاد کیا گیا۔ 🏑✨
طالبات نے بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ شرکت کی اور بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔ یہ سرگرمی طالبات میں کھیلوں کے فروغ، ٹیم ورک، صحت مند مقابلے اور خود اعتمادی کے جذبے کو اجاگر کرنے کی جانب ایک خوبصورت قدم ہے۔ 👏💪🌟

ایک طوفان گزرا… مگر حوصلے نہ ٹوٹے! 🌿حالیہ شدید بارش اور طوفان نے گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین، راجن پور کو بھی بری ...
16/08/2026

ایک طوفان گزرا… مگر حوصلے نہ ٹوٹے! 🌿

حالیہ شدید بارش اور طوفان نے گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین، راجن پور کو بھی بری طرح متاثر کیا۔ کالج کی بیرونی دیوار دو جگہ سے ٹوٹ گئ ، بجلی کا نظام منقطع ہو گیا، کئی درخت جڑوں سے اکھڑ گئے، شاخیں ٹوٹ کر بکھر گئیں، لان اور سبزہ اجڑ گیا اور کالج کا وہ خوبصورت منظر، جسے بڑی محنت سے سنوارا گیا تھا، چند لمحوں میں تباہی کا منظر پیش کرنے لگا۔ 💔
لیکن کچھ لوگ صرف عمارتوں کے نگران نہیں ہوتے، وہ اداروں کی روح کے محافظ ہوتے ہیں۔ ❤️
طوفان کے بعد کالج کو دوبارہ اس کی خوبصورتی اور زندگی لوٹانے کے لیے ہماری محترم پرنسپل محترمہ شگفتہ مجید اور قابل احترام ہیڈ کلرک ملک نوید بھائی نے جس جذبے، محنت اور لگن کا مظاہرہ کیا، وہ واقعی قابلِ تحسین ہے۔ انہوں نے محض ہدایات جاری نہیں کیں بلکہ خود میدانِ عمل میں موجود رہے، ایک ایک کام کو اپنی نگرانی میں مکمل کروایا اور اپنی پوری توانائی کالج کی بحالی کے لیے صرف کر دی۔ 🌱💚
سب سے بڑھ کر قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ کالج کی اس بحالی کے لیے کسی محکمہ یا بیرونی ادارے سے کوئی مالی یا انتظامی امداد نہیں لی گئی۔ جو کچھ بحال ہوا، اپنی مدد آپ کے تحت، اسی ادارے کے وسائل، انتظامیہ کی محنت اور مخلصانہ کاوشوں سے ہوا💐۔
آج جب کالج کے احاطے میں دوبارہ سبزہ سانس لیتا، اور زندگی لوٹتی دکھائی دیتی ہے تو یہ صرف بحالی نہیں، بلکہ عزم، ذمہ داری اور ادارے سے محبت کی ایک خوبصورت داستان ہے۔ 💕
محترمہ پرنسپل شگفتہ مجید اور ملک نوید بھائی کو دل کی گہرائیوں سے خراجِ تحسین👏🏻۔👏🏻
آپ دونوں نے ثابت کیا کہ اگر نیت میں اخلاص اور دل میں اپنے ادارے کی محبت ہو تو قدرت کی آزمائش بھی حوصلے کو شکست نہیں دے سکتی۔ ❤️

ہمارے سپورٹنگ سٹاف انعام اللہ بھائی ، محمد اکرم بھائی، زاہد بھائی ، وحید بھائی، کامران بھائی، عمران بھائی کا بھی بہت شکریہ کہ آپ کے محنت کش ہاتھوں کے بغیر یہ تعمیر نو ممکن نہیں تھی💐۔

یہ کالج صرف ایک عمارت نہیں، ہم سب کا گھر ہے۔ اور اسے آپ سب کی وجہ سے دوبارہ مسکراتا دیکھنا واقعی ایک خوشی ہے۔ 🌸
Higher Education Department-HED Punjab
DPI Colleges, Punjab, Lahore
Directorate of Education Colleges D.G Khan Divisoin D.G Khan
Rana Sikandar Hayat
Maryam Nawaz Sharif
Disitrict Information Office,Rajanpur






جشنِ آزادی 2026 — عزم، جذبہ اور روشن مستقبل کی نوید ✨🇵🇰الحمدللہ! گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین راجن پور میں جشنِ آزا...
14/08/2026

جشنِ آزادی 2026 — عزم، جذبہ اور روشن مستقبل کی نوید ✨🇵🇰
الحمدللہ! گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین راجن پور میں جشنِ آزادی پاکستان 🇵🇰 کو قومی جوش و جذبے، حب الوطنی اور شاندار سرگرمیوں کے ساتھ منایا گیا۔ 🎉💚
🏏🏸 مارکۂ حق کے حوالے سے اسپورٹس سرگرمیاں منعقد کی گئیں، جن میں طالبات نے بھرپور جوش و خروش سے حصہ لیا اور قومی جذبے کا عملی اظہار کیا۔ 💪🇵🇰
🎤📚 سیمینارز، تقاریر، مباحثے اور آگاہی پروگرامز کے ذریعے قیامِ پاکستان کے مقاصد، قربانیوں اور ملکی ترقی میں نوجوان نسل کے کردار کو اجاگر کیا گیا۔ 🌟
🎨🇵🇰 ملی نغموں، ٹیبلو، تقریری و دیگر ہم نصابی سرگرمیوں نے تقریب کو مزید خوبصورت اور یادگار بنا دیا۔ 🎶✨
💡🌈 برقی قمقموں، سبز ہلالی پرچموں اور خوبصورت سجاوٹ نے کالج کو سبز و سفید رنگوں میں نہلا دیا اور جشنِ آزادی کی رونق کو چار چاند لگا دیے۔ 🇵🇰💚
🌿 پرنسپل محترمہ شگفتہ مجید صاحبہ کی زیرِ سرپرستی منعقد ہونے والی یہ سرگرمیاں طالبات میں حب الوطنی، اتحاد، نظم و ضبط اور قومی ذمہ داری کا شعور اجاگر کرنے کا بہترین ذریعہ بنیں۔ 👏🌟
🇵🇰 پاکستان ہماری پہچان، ہماری شان اور ہماری امید ہے۔
آئیے عہد کریں کہ ہم اپنے وطن کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ 🤝💚
🇵🇰✨ پاکستان زندہ باد! ✨🇵🇰
💚 جشنِ آزادی مبارک! 💚
🇵🇰

🌧️ شدید بارش و آندھی سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ 🌪️مورخہ 12 اگست 2026 کو شدید بارش اور آندھی کے باعث گورنمنٹ گریجویٹ ک...
13/08/2026

🌧️ شدید بارش و آندھی سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ 🌪️

مورخہ 12 اگست 2026 کو شدید بارش اور آندھی کے باعث گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین راجنپور میں متعدد درخت اکھڑ گئے جبکہ حفاظتی دیوار سمیت مختلف تنصیبات کو بھی نقصان پہنچا۔ 🌳🌧️

کالج انتظامیہ کی جانب سے اس صورتحال سے متعلقہ ضلعی محکمہ جات اور محکمۂ ہائر ایجوکیشن کو بروقت آگاہ کر دیا گیا۔ اس سلسلے میں آج محترم سید غلام علی صاحب، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ضلع راجنپور نے کالج کا دورہ کیا اور متاثرہ مقامات کا تفصیلی معائنہ کیا۔ 👷‍♂️🏫

انہوں نے نقصانات کے ازالے اور ضروری مرمت و بحالی کے کام جلد از جلد مکمل کروانے کے لیے بھرپور کوششوں اور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ 🤝✨

کالج انتظامیہ محترم ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز صاحب کی بروقت توجہ، تشریف آوری اور تعاون پر تہہ دل سے شکر گزار ہے۔ 🌷

گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین راجنپور
🌿 بحالی، تحفظ اور بہتری کے لیے پُرعزم 💚

Address

Fatehpur Road
Rajanpur
33500

Opening Hours

Monday 08:00 - 14:00
Tuesday 08:00 - 14:00
Wednesday 08:00 - 14:00
Thursday 08:00 - 14:00
Friday 08:00 - 13:00
Saturday 08:00 - 14:00

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Govt.Graduate College For Women Rajanpur posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category