02/11/2025
**اپنی اولاد کی پرستش نہ کریں**
یہ الفاظ کینیڈا کے مشہور ماہرِ نفسیات **پروفیسر جارڈن پیٹر سن** کے ہیں، اور ان میں زندگی کا بڑا سبق چھپا ہے۔
وہ کہتے ہیں:
"اپنے بچوں کی عبادت مت کریں، ان کی تربیت کریں تاکہ وہ ایک ذمہ دار اور متوازن انسان بن سکیں۔ ۔
والدین اکثر محبت کے نام پر بچوں کو اتنا لاڈ دیتے ہیں کہ وہ سمجھنے لگتے ہیں کہ دنیا صرف ان کے گرد گھومتی ہے۔
یہی حد سے زیادہ پیار آگے چل کر نرگست (خود غرضی)
اور ضد میں بدل جاتا ہے۔ ۔
بچے سے محبت کرنا غلط نہیں، مگر محبت کا مطلب یہ نہیں کہ آپ اسے ہر غلطی پر معاف کرتے رہیں۔ والدین کا اصل کام بچے کو یہ سمجھانا ہے کہ زندگی صرف خواہشات پوری کرنے کا نام نہیں، بلکہ اصولوں، عزت، اور ذمہ داریوں
کا بھی حصہ ہے۔ ہ
جب بچہ غلطی کرے تو اسے پیار سے سمجھائیں، مگر اصلاح ضرور کریں۔ کیونکہ اگر آج آپ نے اس کی حد مقرر نہ کی، تو کل دنیا اسے سختی سے سکھائے گی۔ ۔
پروفیسر پیٹر سن کہتے ہیں:> "جب والدین بچے کو کائنات کا مرکز بنا دیتے ہیں، تو وہ
سب کو کمتر سمجھنے لگتا ہے۔ یہی رویہ آگے جا کر معاشرتی بگاڑ کا باعث بنتا ہے۔ اس کے برعکس، متوازن تربیت بچے کو ایسا انسان بناتی ہے جو دوسروں کی عزت کرے، محنت کرے، اور مشکل حالات کا مقابلہ کرے۔"
یاد رکھیں۔
ایک سمجھدار بچہ صرف گھر کی رونق نہیں، بلکہ مستقبل کا لیڈر بنتا ہے۔ اپنی اولاد سے محبت ضرور کریں ❤️ مگر تربیت کے اصولوں کے ساتھ
**حدیثِ مبارکہ**
رسولِ اکرم ﷺ نے فرمایا
"تم میں سے ہر شخص نگہبان ہے اور ہر ایک سے اس کی رعیت کے بارے میں پوچھا جائے گا۔ ۔"
(صحیح بخاری)