Government High School no 1 Rajan Pur Alumni

Government High School no 1 Rajan Pur Alumni This is the oldest school and It has educated 15 to 20 generations of rajanpur.(alumni page)

02/01/2026
09/12/2025
مزدور عورت کی ایمانداری، قومی اسمبلی کے در و دیوار پر طمانچہ بن کر گونج رہی ہے۔ جن کے ضمیر اتنے سستے ہوں، کیا وہ واقعی ا...
09/12/2025

مزدور عورت کی ایمانداری، قومی اسمبلی کے در و دیوار پر طمانچہ بن کر گونج رہی ہے۔ جن کے ضمیر اتنے سستے ہوں، کیا وہ واقعی اس ملک کی تقدیر لکھنے کے حقدار ہیں؟ حقیقت تو یہ ہے کہ کردار کے اس امتحان میں اشرافیہ ہار گئی اور عام آدمی سرخرو ہو گیا۔

ایک طرف ایک صفائی کرنے والی جس کے ہاتھوں میں نو لاکھ آتے ہیں مگر اس کا ضمیر زندہ ہے کہ وہ انہیں حرام سمجھ کر قبول نہیں کرتی۔ دوسری طرف وہ اشرافیہ جو خود کو قوم کے “نمائندے” کہلاتی ہے مگر چند ہزار دیکھ کر ان کے ہاتھ اس بے شرمی سے بلند ہوتے ہیں گویا شرم، غیرت اور ایمان ان کے ایوانوں سے رخصت ہو چکے ہوں۔ افسوس اس نظام پر۔

*معروف سماجی کارکن ولی اللہ معروف کل راجن پور آئے ان کی تحریر راجن پور کے متعلق ملاحظہ فرمائیں*میں جب راجن پور کے لئے بس...
08/12/2025

*معروف سماجی کارکن ولی اللہ معروف کل راجن پور آئے ان کی تحریر راجن پور کے متعلق ملاحظہ فرمائیں*
میں جب راجن پور کے لئے بس میں بیٹھا تو کنڈیکٹر سفر شروع ہونے کے کچھ دیر بعد سب
کے نام اور نمبر لکھنے لگا۔۔
جب مجھ تک آیا نام اور نمبر لکھا تو پوچھا کس کے پاس جارہے ہو؟
تو میں نے کہا دوست کے پاس ۔پھر کہا گھومنے پھرنے جارہے ہو؟ میں نے کہا نہیں دوست کے پاس کام سے؟۔اچھا اچھا ۔آگے کی طرف بڑھا۔
مجھے شک سا ہوا کیا میں کسی خطرناک جگہ جارہا جو لوگ بھی منع کررہے ہیں اور اب کنڈیکٹر بھی اس طرح سوال کررہا۔
وہاں لاہور سے رخسار کے بھائی نے کہا ہم نے ٹکٹ بک کی تھی لیکن ہمیں لوگوں نے ڈرایا کہ وہاں جاکر ڈاکو پکڑ کر ماریں گے۔لہذا ہم نے ٹکٹ کینسل کردی۔
میں راجن پور کے علاقے فاضل پور میں بس سے اترا جن دوست کے پاس تھا وہ صبح سویرے سے منتظر تھے ۔ ان سے پہلی ملاقات تھی انکے ہاں گئے ہفتے کا سارا دن ساتھ رہا رخسار کے مسئلے میں ساتھ گئے آئے۔بہت محبت کرنے والے لوگ مہمان نواز تھے۔
جب میں نے پوسٹ لگائی کہ ہم یہاں ہیں یہ یہ کیس ہے۔تو راجن پور سے کافی زیادہ کالز اور میسجز آنا شروع ہوئے۔
سب نے دعوت دی اپنی محبتوں کا اظہار کیا اور صدق دل سے کھانے کی دعوت دی۔لیکن یہاں مصروفیت کی وجہ سے ہم کسی کے پاس نہیں جاسکتے تھے۔اتوار کا دن بھی صبح سے شام تک ہم مصروف رہے روجھان میں کچے کے علاقے سے چند کلومیٹر فاصلے تک رخسار کے سلسلے میں گئے وہاں جن کے پاس گئے بہت پیار محبت اور اچھا برتاؤ رکھا اور ہمارے مشن کا حصہ بننے کی خواہش کا اظہار کیا۔
ہم شام کو روجھان سے فاضل پور لوٹے شہر میں واقع من و سلوا ریسٹورنٹ پر گاڑی رکی۔
من و سلوی ریسٹورنٹ کے اونر بھائی صابر حسین کل سے میرے میزبان دوست سے اصرار کررہے تھے کہ کسی بھی صورت ہماری ملاقات ہو۔صابر بھائی ہمارے پیج کے پرانے فالور تھے اور ہمارے کام کو بہت پسند کرنے کا اظہار کررہے تھے۔
صابر بھائی نے پھولوں کے ہار پہنائے پھولوں کی پتیاں نچھاور کرنے کا اہتمام رکھا تھا (جسکے قابل میں نہیں)۔
ریسٹورنٹ میں جب ہم بیٹھے تو کچھ فاصلے پر بیٹھے ایک معزز صاحب آئے انہوں نے کہا آپ ولی اللہ معروف ہیں؟ میں نے جی۔انہوں ساتھ بیٹھے دیگر معزز حضرات کو بلایا کہ آجائیں۔ یہ دوست بہت محبت سے ملے راجن پور میں آنے پر خوش آمدید کہا یہ حضرات بھی ہمارے کام سے واقف تھے ہماری حوصلہ افزائی فرمائی۔
من و سلوی ریسٹورنٹ کے بھائی صابر حسین نے بہت خدمت کی رات اپنے پاس ٹھہرایا کھانے کا اچھا انتظام کیا۔انکے ریسٹورنٹ کا مٹن کڑاہی جو صرف کالی مرچ میں تیار ہوتی ہے کھایا تو بہت
شاندار لذید اور باقی جگہوں سے مختلف لگا۔
صابر بھائی خود ریاضی میں ایم فل کرچکے ہیں پڑھے لکھے اور نہایت بااخلاق انسان ہیں کہیں ملازمت کے بجائے ماشاءاللہ بہت اچھا بزنس کررہے ہیں۔
راجن پور کے لوگ بہت اچھے ہیں یہ علاقہ بہت اچھا ہے انکی بولی بہت اچھی ہے۔بہت اچھے اور پیارے لوگ ہیں۔
بدقسمتی سے کچے کے چند لوگوں کی وجہ سے پورے راجن پور نام کو مشکوک بیایا گیا ہے۔اچھا شہر ہے آبادی ہے کاروبار ہے۔
اللہ تعالیٰ ان چند لوگوں کو سمیت ہم سب کو ہدایت دے۔راجن پور ہی نہی پورے پاکستان کو اللہ امن کا گہوارہ بنائے۔آمین۔

06/12/2025

اور یہ ماحول دشمن پودا راجن پور میں جگہ جگہ لگا کر راجن پور کے زیر زمین پانی اور ماحول کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا گیا۔۔۔ اب حکام سے گزارش ہےکہ ان کی جگہ عمدہ مقامی پودے جیسا کہ شہتوت ، نیم،بکائن اور پیپل و برگد لگائے جائیں

جو بچے کسی بھی قسم کی معذوری کا شکار ہیں ان کو لازمی اس سکول میں داخل کروائیں
06/12/2025

جو بچے کسی بھی قسم کی معذوری کا شکار ہیں ان کو لازمی اس سکول میں داخل کروائیں

06/12/2025

🎉 گورنمنٹ ہائی اسکول نمبر 02 راجن پور 🎉

ہیڈ ماسٹر رانا عامر فاروق سکھیرا
اور اساتذہ کرام کی بہترین رہنمائی کا نتیجہ—

🏅 طالب علم: عبداللہ شوکت (کلاس نہم)
🥈 دوسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب!

🎁 20,000 روپے نقد انعام + ٹرافی
معزز ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جناب صفات اللہ ملغانی کے ہاتھوں وصول کی۔

📸 یہ اعزاز پوری ٹیم کی محنت، لگن اور نظم و ضبط کا ثمر ہے۔
✨ اللہ مزید کامیابیاں عطا فرمائے۔
Rana Sikandar Hayat Maryam Nawaz Sharif School Education Department, Government of the Punjab Commissioner DGKhan Deputy Commissioner Rajanpur

30/11/2025

Address

Rajanpur Vains

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Government High School no 1 Rajan Pur Alumni posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share