عطار کے شیر

عطار کے شیر مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے
ان شاءاللہ عزوجل

بتائیے یہ دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے کون سے اہم رکن ہیں۔۔۔؟
21/05/2026

بتائیے یہ دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے کون سے اہم رکن ہیں۔۔۔؟

نَظرِ بد کا عِلاج
19/05/2026

نَظرِ بد کا عِلاج

ماشاءاللہ عطار کا شیر
30/04/2026

ماشاءاللہ
عطار کا شیر

رہوے یار جے سامنے اکھیاں دے❤️🔥 کچا گھر وی شیش محل لگدا✨💫جوانی بھی کمال اؤر بڑھاپے میں بھی ہمت لازوال
24/04/2026

رہوے یار جے سامنے اکھیاں دے❤️🔥
کچا گھر وی شیش محل لگدا✨💫

جوانی بھی کمال اؤر بڑھاپے میں بھی ہمت لازوال

24/04/2026
ماں باپ کو مَحبَّت سےدیکھنے کا ثوابآپ سب کو جمعہ مبارکCheck first comment for a link to the booklet.
24/04/2026

ماں باپ کو مَحبَّت سےدیکھنے کا ثواب
آپ سب کو جمعہ مبارک
Check first comment for a link to the booklet.

24/04/2026

*نئے دین کی نئی تعلیمات*
از قلم مفتی علی اصغر
6 ذی قعدہ 1447
24 اپریل 2026

بتوں کا پجاری بھی اگر نماز میں کوئی بدعت داخل نہ کرتا ہو اور جیسی نماز پڑھی جاتی ہے ویسی ہی پڑھائے
اور کوئی یہ کہے کہ اس کے پیچھے نماز درست ہوجائے گی

اللہ اکبر
نماز تو اس وقت اس کے پیچھے درست ہوگی کہ جب خود اس کی اپنی نماز ہوگی
کفر و شرک اور ختمِ نبوت کا انکار جیسا واضح کھلا کفر کرنے والے کی اپنی نماز کیسے درست ہو سکتی ہے
کبھی ختمِ نبوت کا انکار کرنے والے کو دائرہ اسلام سے خارج بولنے سے انکار کبھی کچھ کبھی کچھ کیا یہ قوم کو گمراہی اور کفر کی طرف لے جانے کی کوشش تو نہیں ‼️

جو خرابی بوتل میں ایک قطرہ پیشاب کے پڑنے سے پیدا ہوتی ہے اس سے لاکھوں لاکھ گنا بڑی خرابی ایمان نہ ہونے کی ہے
حیرت ہے نماز کی چھوٹی موٹی غلطیاں نہ کرنے کا تو کوئی لحاظ کرے لیکن ایمان نہ ہونے کا لحاظ نہ کرے ‼️
ختمِ نبوت کے انکار کا لحاظ نہ کرے‼️
اسلام سے پھر جانے اور اسلام کے باغی ہونے کا لحاظ نہ کرے‼️
مصطفیٰ کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو آخری نبی ماننے کے انکار کا لحاظ نہ کرے‼️

‼️کیا اسی کو اعتدال کہتے ہیں ‼️

خدا کی قسم یہ اعتدال نہیں بلکہ قرآن کا انکار ہے جس نے کفر و شرک کرنے والوں کو بار بار کہا ہے کہ تمہارے تمام اعمال برباد ہیں

اعتدال تو اشاعرہ اور ماتریدیہ کے طریقے پر ہے جس کا دوسرا نام اہل سنت و جماعت ہے
چاروں امام، امام اعظم ابوحنیفہ ، امام مالک، امام شافعی اور امام احمد بن حنبل رضی اللہ عنہم کے ماننے والے اشعری ہیں یا ماتریدی. دونوں ہی منہج، اہل سنت کے ہیں یہی سوادِ اعظم یعنی بڑا گروہ ہیں

ہر دور میں ایسے لوگ پیدا ہوئے جنہوں نے اعتزال کیا یعنی اہل سنت کے اجماعی عقیدہ سے فرار اختیار کیا لیکن ان کا عقیدہ، جمہور یعنی اکثریت کا عقیدہ نہ بن سکا
اکثر کا تو نام تک نہیں کچھ کا وجود اس حد تک باقی ہے کہ ہر صدی میں ان ہی گمراہ و بد دین لوگوں کے عقائد کو لے کر کوئی نیا فرد کھڑا ہو جاتا ہے اور مسلمانوں کو کفر و شرک کی طرف بلاتا ہے

لیکن
علمائے حق اور اللہ کے خاص بندوں کی مخلصانہ کوششوں اور گلی گلی نیکی کی دعوت اور تبلیغِ دین کے نتیجے میں قوم کا ایمان بچانے کی پوری کوشش کی جاتی ہے

ماضی قریب کی اگر بات کریں تو
میرے آقا و مولا امام اہل سنت امام احمد رضا خان علیہ الرحمہ سے ہمیں یونہی تو پیار نہیں ہے

اس پیار کی وجہ یہ ہے کہ انہوں نے بیک وقت ایسے لوگوں سے اس امت کو بچایا جو کفر و شرک اور اہانتِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی طرف لے جانا چاہتے تھے

📣امام اہل سنت رضی اللہ عنہ نے
نیچری مذہب کی جڑیں اکھاڑ کر رکھ دیں اور اس مذہب کے کفریات کو ایک ایک کرکے واضح کیا حالانکہ نیچریت کے اس دور کے داعی کو بہت بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا تھا لیکن اس کے عقائد، کفریات کا پلندہ تھے📣

امام اہل سنت رضی اللہ عنہ نے مرزا قادیانی کے خلاف 5 رسائل لکھ کر اس کے کفریات کو بیان کیا اور اس کے کھوکھلے علمی دعووں کا رد کیا

📣امام اہل سنت رضی اللہ عنہ نے مسلمانوں کو مشرک بنانے کی جو تحریک مدینہ پاک کے مشرق سے اٹھی تھی اس کا رد کیا اور اس رد کے کرنے میں آپ تنہا نہیں تھے بلکہ اس دور کے دنیائے عرب کے بڑے بڑے اکابرین شامل تھے۔ ملک شام میں علامہ ابن عابدین شامی ہوں یا ملک یمن میں امام حداد ہوں یا حجازِ مقدس میں علامہ ذہنی دحلان ہوں یا خود اس تحریک کے موجد کے بھائی شیخ سلیمان ہوں

📣لیکن جب ہندوستان میں اس مشرک بناؤ تحریک کو اردو زبان کا قالب ملا تو یہ امام اہل سنت رضی اللہ عنہ ہی تھے جنہوں نے اس غلو اور تجاوز پر پورا رسالہ لکھ کر 70 ایسے مقامات کی نشان دہی کی جس کا اسلام اور ایمان سے کوئی تعلق نہ تھا

📣پھر مصطفیٰ کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی اہانت پر امام اہلسنت رضی اللہ عنہ نے جو پر خلوص کوشش اور فتنہ کو ختم کرنے کی جو سعی کی اس کی مثال نہیں ملتی آپ کے نعتیہ اشعار میں جو گہرائی اور مدحت کی جولانی اور معانی کی بلندی ہے اس کی ایک وجہ منکر کا انکار ہے کہ اس کے انکار بلکہ اصرار کے ساتھ انکار نے اس عاشقِ صادق کی روح کو تڑپا کر رکھ دیا اور پھر اس پاکیزہ روح والے بدن کے قلب پر ایسے مضامین اور معانی القاء ہوئے کہ جس نے ان کو جامی و بوصیری سے زیادہ بلندیاں بخشیں
جسے شک ہو وہ حدائقِ بخشش پڑھ کر دیکھے جسے حدائقِ بخشش پڑھنا نہ آئے وہ عاشقِ رسول الحاج اویس رضا قادری کی آواز میں حدائقِ بخشش کی نعتیں سنے جو بارہا تشریح کرتے ہوئے بھی کلام سناتے ہیں اور اللہ نے ان پر جو انعام کیا ہے وہ اچھی آواز ہی نہیں بلکہ ہزاروں اشعار کا استحضار و حافظ ہونا اور پھر فہم و معانی کا ادراک رکھنے والا ہونا ہے۔
کہیں غلطی بھی کرتے ہیں تو علمائے حق کے توجہ دلانے سے رجوع بھی لاتے ہیں اللہ پاک ایسوں کی کثرت فرمائے
بلاشبہ حدائقِ بخشش عشقِ رسول بڑھانے کا ایک ایسا راستہ ہے جو فاسٹ ٹریک ہے بشرطیکہ فرائض واجبات کی ادائیگی، مالِ حلال اور صدقِ مقال (سچا رہنے اور سچ بولنے) کی پابندی کی جائے۔

📣امام اہل سنت رضی اللہ عنہ نے ایک پوری کتاب ان جاہل صوفیاء کے خلاف لکھی جو طریقت کو شریعت سے جدا سمجھ کر کفر کو اسلام قرار دینے کے در پر تھے

‼️یہ تو سو سال قبل کے حالات کی ایک منظر کشی تھی لیکن گمراہی اور کفر کی آندھیاں تو چلتی رہیں گی
اس درد کو جاننا ہے تو میرے امام کی کتاب "تمہیدُ الایمان" کا مطالعہ کر کے تو دیکھیں کہ وہ کیسے رنجیدہ ہیں کہ لوگ کفر بک کر اور کفریات کی تعلیم کا مشن لے کر بھی مسلمان بنے ہوئے ہیں
امام اہلسنت نے تمہیدُ الایمان میں قرآنِ کریم کی درجنوں آیات بیان کر کے اسلام اور قرآن کی تعلیمات کو بیان کیا ہے

یہ علمائے حق کی صورت میں طاقت ور درخت ہی ہیں جو ایسی آندھیوں کا خود سامنا کر کے ان کے زور کو کم کر دیتے ہیں اور ان کی برکت سے کمزور تنے والے درخت اور نازک پودے اپنا ایمانی وجود برقرار رکھنے میں کامیاب رہتے ہیں.

21/04/2026

اج میرا دل کرتا ہے میرے حضرت صاحب مولانا الیاس قادری کے متعلق اپ خوبصورت جملہ لکھ کر کمنٹ کریں

مفتی اہل سنت ،حضرت مفتی الیاس رضوی صاحب کے اچانک انتقال کی خبر پر دل رنجیدہ ہے۔ مرحوم شہر کراچی میں علم کی شمع روشن کیے ...
21/04/2026

مفتی اہل سنت ،حضرت مفتی الیاس رضوی صاحب کے اچانک انتقال کی خبر پر دل رنجیدہ ہے۔ مرحوم شہر کراچی میں علم کی شمع روشن کیے ہوئے تھے ہزاروں علماء کے استاد اور ایک متحرک شخصیت کے مالک تھے۔ اسی ہفتے کراچی کی ایک بلند پایا صاحب فتوی شخصیت سے ملاقات ہوئی تو فرمایا کہ میں اہم مسئلہ میں مفتی الیاس رضوی صاحب کی رائے کو لے کر پھر فتوی جاری کرتا ہوں۔

اج صبح انتقال ہوا لیکن رات کو بھی درس بخاری دیا ہے اور معلوم ہوا کہ اج بھی مسند تدریس پر بیٹھتے ہوئے طبیعت خراب ہوئی اور ہارٹ اٹیک ہوا۔اللہ پاک حضرت کی علمی خدمات کو قبول فرمائے اور خطاوں کو معاف فرما دےاور بلا حساب اپ کی مغفرت فرمائے درجات بلند
فرمائے۔
اللہ تعالی ان کے ورثاء، لواحقین اور تلامذہ کو صبر عطا فرمائے۔
طالب دعا مفتی علی اصغر
2 ذی قعدہ 1447
20 اپریل بروز پیر 2026

إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَنجم ملت استاذ العلماء  مفتی الیاس رضوی اشرفی صاحب  کا انتقال ہوگیا ہےاللہ کر...
20/04/2026

إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

نجم ملت استاذ العلماء مفتی الیاس رضوی اشرفی صاحب کا انتقال ہوگیا ہے

اللہ کریم عزوجل حضرت کے درجات مزید بلند فرماۓ۔۔آمین

ایصال ثواب کی عرض ہے

Address

Raiwind

Telephone

+923134048541

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when عطار کے شیر posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category