GPS ASP Elementary School Tibba Pajian Raiwind District Lahore

GPS ASP Elementary School Tibba Pajian Raiwind District Lahore Govt Elementary (ASP) School Tibba Pajian 35220212 is located in Teh.Raiwind District Lahore Province Punjab Pakistan. Established 01 April 1979.

Upgrade to Elementary ASP 01 Aug 2021
Head Master: Dr Hafiz M Kashif Bhatti (Ph.D M.Ed) 00923152600334

سادہ میدان سے فروٹ گارڈن تک کا سفر ۔۔۔
12/08/2026

سادہ میدان سے فروٹ گارڈن تک کا سفر ۔۔۔

"پہلے اور اب" — ایک خواب، ایک عزم، ایک حقیقتکبھی یہی جگہ بارش کے بعد کیچڑ، گندے پانی اور مشکلات کی تصویر ہوا کرتی تھی۔ ا...
31/07/2026

"پہلے اور اب" — ایک خواب، ایک عزم، ایک حقیقت

کبھی یہی جگہ بارش کے بعد کیچڑ، گندے پانی اور مشکلات کی تصویر ہوا کرتی تھی۔ اسکول کے مرکزی دروازے سے داخل ہوتے ہی ہر طرف پانی کھڑا ہوتا، طلبہ، اساتذہ اور والدین سب کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔

لیکن ہم نے حالات کو قسمت سمجھ کر قبول نہیں کیا، بلکہ انہیں بدلنے کا فیصلہ کیا۔

اللہ تعالیٰ پر بھروسہ، مسلسل محنت، درست منصوبہ بندی، عزم اور مستقل مزاجی کے ساتھ ہم نے اپنے اسکول کو ایک نئی پہچان دی۔ آج الحمدللہ جتنی بھی موسلا دھار بارش ہو، ہمارے اسکول میں کہیں بھی پانی کھڑا نہیں ہوتا۔ صاف ستھرا اور خوبصورت ماحول ہمارے بچوں کے لیے ایک محفوظ اور خوشگوار تعلیمی فضا فراہم کرتا ہے۔

یہ کامیابی کسی ایک دن کا نتیجہ نہیں، بلکہ مسلسل محنت، خلوص اور خدمت کے جذبے کی داستان ہے۔

الحمدللہ، انہی کاوشوں کے اعتراف میں صوبائی وزیر تعلیم، کی جانب سے ہمارے اسکول کو ایک لاکھ روپے کا نقد انعام بھی دیا جا چکا ہے۔

میرا یقین ہے کہ اگر نیت خدمت کی ہو، ارادے مضبوط ہوں اور محنت مسلسل ہو تو ناممکن بھی ممکن بن جاتا ہے۔

اللہ تعالیٰ کا بے حد شکر، اور تمام ساتھی اساتذہ، طلبہ، والدین اور ہر خیرخواہ کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ۔

بشکریہ : ڈاکٹر حافظ محمد کاشف بھٹی انٹرنیشنل بائیکر جہاں گرد ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ایلیمنٹری آفٹر نون سکول ٹبہ پاجیاں تحصیل رائیونڈ ضلع لاہور



بارش میں نکھرتا ہمارا اسکول… محنت کا حقیقی صلہالحمدللہ! حال ہی میں وزیرِ تعلیم پنجاب رانا اسکندر حیات صاحب کی جانب سے ہم...
23/07/2026

بارش میں نکھرتا ہمارا اسکول… محنت کا حقیقی صلہ

الحمدللہ! حال ہی میں وزیرِ تعلیم پنجاب رانا اسکندر حیات صاحب کی جانب سے ہمارے اسکول کو ایک لاکھ روپے کا انعام ملا، جو پوری ٹیم کی محنت، لگن اور بہترین کارکردگی کا اعتراف ہے۔

آج جب بارش برسی تو ایک بار پھر یہ احساس ہوا کہ کسی ادارے کی اصل خوبصورتی صرف اس کی عمارت نہیں بلکہ اس کی بہترین منصوبہ بندی، مسلسل نگرانی اور احساسِ ذمہ داری ہوتی ہے۔ شدید بارش کے باوجود اسکول کے صحن، گلیوں اور عمارت میں کہیں بھی پانی کھڑا نہ ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ بروقت منصوبہ بندی کس قدر اہم ہوتی ہے۔

اس کامیابی کا بڑا سہرا ہمارے ہیڈ ماسٹر ڈاکٹر حافظ محمد کاشف بھٹی کے سر جاتا ہے، جنہوں نے نہ صرف پہلے سے مؤثر منصوبہ بندی کی بلکہ بارش کے دوران بھی خود درجہ چہارم کے عملے کے ساتھ اسکول میں موجود رہے، تاکہ چھتوں، نکاسیٔ آب اور صحن کی مسلسل نگرانی کی جا سکے اور کہیں بھی پانی جمع نہ ہونے دیا جائے۔

یہ ایک واضح مثال ہے کہ جب انسان اپنے ادارے کو صرف ملازمت نہیں بلکہ اپنی امانت سمجھ کر اس کی ذمہ داری اٹھاتا ہے، تو اللہ تعالیٰ اس کی محنت کو ضائع نہیں کرتا بلکہ دنیا میں عزت اور کامیابی کی صورت میں اس کا اجر عطا فرماتا ہے۔

اللہ تعالیٰ ہمیں اسی جذبے، اخلاص اور خدمت کے ساتھ اپنے ادارے اور اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

🌱 وزیراعلیٰ پنجاب کا "سبزی اُگاؤ" مشن — خود کفالت کی جانب ایک اہم قدمحکومتِ پنجاب اور محترمہ وزیراعلیٰ پنجاب کا "سبزی اُ...
22/07/2026

🌱 وزیراعلیٰ پنجاب کا "سبزی اُگاؤ" مشن — خود کفالت کی جانب ایک اہم قدم

حکومتِ پنجاب اور محترمہ وزیراعلیٰ پنجاب کا "سبزی اُگاؤ" پروگرام ایک نہایت شاندار، عملی اور دور اندیش اقدام ہے۔ اگر اس مہم کو ہر سرکاری اسکول میں سنجیدگی سے اپنایا جائے تو نہ صرف طلبہ میں باغبانی اور محنت کا شعور پیدا ہوگا بلکہ اسکول اپنی روزمرہ ضروریات میں بھی کافی حد تک خود کفیل ہو سکتے ہیں۔

الحمدللہ! گورنمنٹ ایلیمنٹری آفٹرنون اسکول ٹبہ پاجیاں، رائیونڈ، لاہور گزشتہ پانچ سال سے اپنی دستیاب زمین کو کچن گارڈن کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔ اس کا عملی فائدہ یہ ہے کہ ہر ماہ تقریباً 15,000 سے 20,000 روپے مالیت کی تازہ سبزیاں حاصل ہوتی ہیں، جس سے اساتذہ کے گھریلو اخراجات میں نمایاں بچت ہوتی ہے۔

ذرا سوچیں! اگر ہر اسکول اپنی خالی زمین کو کارآمد بنا لے تو پورے سیزن کے لیے تازہ اور صحت بخش سبزیاں حاصل کی جا سکتی ہیں۔ اس کے لیے کسی بڑے بجٹ کی ضرورت نہیں، صرف اچھی نیت، منصوبہ بندی اور عملی محنت درکار ہے۔

ہمارا اسکول اس بات کی زندہ مثال ہے کہ اگر ارادہ مضبوط ہو تو سرکاری ادارے بھی اپنی مثال آپ بن سکتے ہیں۔ آئیں! ہم سب مل کر وزیراعلیٰ پنجاب کے اس بہترین وژن کو کامیاب بنائیں اور ہر اسکول کو ایک سرسبز و شاداب تعلیمی مرکز بنائیں۔

تبدیلی کا سفر کبھی آسان نہیں ہوتا…گورنمنٹ ایلیمنٹری آفٹر نون سکول ٹبہ پاجیاں تحصیل رائیونڈ ضلع لاہور کسی بھی ادارے کی حق...
21/07/2026

تبدیلی کا سفر کبھی آسان نہیں ہوتا…
گورنمنٹ ایلیمنٹری آفٹر نون سکول ٹبہ پاجیاں تحصیل رائیونڈ ضلع لاہور
کسی بھی ادارے کی حقیقی تبدیلی محض وسائل سے نہیں، بلکہ وژن، ہمت، مستقل مزاجی اور درست فیصلوں سے جنم لیتی ہے۔ راستہ چیلنجز سے بھرپور تھا، حالات بھی ہمیشہ سازگار نہیں تھے، اور نظام کی اپنی روایتی سوچ تھی۔ لیکن ہمارے ہیڈ ڈاکٹر حافظ محمد کاشف بھٹی صاحب نے اپنے عزم، قیادت اور عملی حکمتِ عملی سے اس سفر کو ممکن بنا کر دکھایا۔ انہوں نے مشکلات کی پروا کیے بغیر اپنے مقصد پر توجہ رکھی، اور آج اس محنت کے نتائج سب کے سامنے ہیں۔

یہ صرف ایک تصویر نہیں، بلکہ پورے اسکول کی جدوجہد، تبدیلی اور کامیابی کی داستان ہے۔ تصویر میں آپ 2021 کے ہیڈ ٹیچر کے کمرے اور آج کے جدید، منظم اور خوبصورت دفتر کا واضح فرق دیکھ سکتے ہیں۔ یہ تبدیلی اس بات کا ثبوت ہے کہ اگر نیت صاف، ارادہ مضبوط اور قیادت مخلص ہو تو ناممکن بھی ممکن بن جاتا ہے۔

یہ ہر اُس استاد کے لیے ایک پیغام ہے جو اپنی ذمہ داری کو صرف ایک ملازمت نہیں بلکہ ایک امانت سمجھتا ہے۔ جب ہم اپنے اسکول کو اپنی امانت (Ownership) سمجھ کر کام کرتے ہیں، جرات مندانہ فیصلے کرتے ہیں اور خلوصِ دل سے محنت کرتے ہیں، تو پھر تبدیلی صرف خواب نہیں رہتی بلکہ حقیقت بن جاتی ہے۔

سردیوں میں ہیٹر اور گرمیوں میں ائیر کنڈیشنر والا سرکاری سکول۔۔۔*نیت صاف ہو تو سرکاری ادارے بھی مثال بن سکتے ہیں۔* گورنمن...
19/07/2026

سردیوں میں ہیٹر اور گرمیوں میں ائیر کنڈیشنر والا سرکاری سکول۔۔۔

*نیت صاف ہو تو سرکاری ادارے بھی مثال بن سکتے ہیں۔*
گورنمنٹ پرائمری (آفٹر نون ایلمنٹری) سکول ٹبہ پاجیاں مرکز پاجی تحصیل رائے ونڈ'ضلع لاہور
جہاں کچن گارڈن ' فروٹ گارڈن , گلاس بورڈز ' پیرنٹ ٹیچرمیٹنگ'ڈسپنسر،ٹائلز واش رومز،لیکوئڈ صابن،مکمل فرنیچر،فرسٹ ایڈکٹ،اپنا کھانے پینے کا مینیو ' کوئی طالب علم بغیر وردی کے ' ٹیچرز سٹیشنری مکمل باکسز ' پرندوں کے لئے گھروندے , ہیوی ڈیوٹی UPS, پرنٹر,فری انٹرنیٹ ,رزلٹ فنکشنز، تقریبات, لائیو بار بی کیو اور جمعہ کا دن فری ایجوکیشن جہاں بچے لڈو، گیمز و ٹریفک قوانین اور دیگر سرگرمیوں میں حصہ لیتےاوراسکے علاؤہ ایک منفرد ریلوے اسٹیشن بھی بننے جا رہا ہے.انشاء اللہ
Headmaster
Dr Hafiz M Kashif Bhatti
International Biker Traveler Tourist ( Ph.D. M.Ed ),
M.A Pak Study,M.Sc Tourism
M.A Urdu,M.A Pol Science
M.A Islamic Studies. MA Arabic
Darse Nizami,Professional Chef
Heritage Tour Guide
Umrah On Bike
Pamir Highway,Central Asia & Middle East On Bike

Proud Moments for Our School and Our Headmaster Dr Hafiz M Kashif Bhatti international Biker Traveler Tourist...Got 1 la...
19/07/2026

Proud Moments for Our School and Our Headmaster Dr Hafiz M Kashif Bhatti international Biker Traveler Tourist...
Got 1 lakh Cash Prize ...

Proud Moments for our School...
18/07/2026

Proud Moments for our School...

18/07/2026

الحمدللہ!

آج ہمارے اسکول کے ہیڈ ماسٹر ڈاکٹر حافظ محمد کاشف بھٹی کو صوبائی وزیرِ تعلیم رانا سکندر حیات صاحب نے اپنی رہائش گاہ پر خصوصی طور پر مدعو کیا، جہاں انہوں نے اسکول کی پریزنٹیشن نہایت توجہ سے دیکھی اور سنی، قیمتی رہنمائی اور حوصلہ افزا ریمارکس دیے۔

یہ ویڈیو انہی تاثرات کی ایک جھلک ہے، جسے آپ بھی ضرور سنیے۔

یہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ محنت، اخلاص اور لگن کبھی رائیگاں نہیں جاتے۔ اللہ تعالیٰ محنت کرنے والوں کو کسی نہ کسی صورت ضرور عزت عطا فرماتا ہے۔

اللہ تعالیٰ ڈاکٹر حافظ محمد کاشف بھٹی صاحب کو مزید کامیابیاں عطا فرمائے اور انہیں تعلیم کے میدان میں مزید خدمات انجام دینے کی توفیق دے۔ آمین۔

Today, it was a great honor for our school to host respected Officer Mr. Aziz Ahmad Jamali, a highly hardworking, vision...
15/05/2026

Today, it was a great honor for our school to host respected Officer Mr. Aziz Ahmad Jamali, a highly hardworking, visionary, and inspiring officer. He visited our school and reviewed the academic progress and annual results for 2026.

During his visit, he carefully observed the school environment, performance, discipline, and the ongoing development initiatives. He appreciated the dedication, hard work, and progress shown by the school administration and teaching staff. As a special gesture of encouragement, he personally presented appreciation letters to the teachers and the Headmaster.

This is truly a positive and encouraging step within our bureaucracy, where appreciation and recognition of sincere efforts are being promoted. Such practices motivate others as well to work with ownership, dedication, and passion. Those who serve with commitment and honesty can also achieve such honor and recognition.

We sincerely thank Mr. Aziz Ahmad Jamali for his valuable visit, encouragement, and appreciation.

Address

Tibba Pajian Near Bahria Orchard Raiwind Road Lahore
Raiwind
54600

Opening Hours

Monday 08:30 - 13:30
Tuesday 08:30 - 13:30
Wednesday 08:30 - 13:30
Thursday 08:30 - 13:30
Friday 08:30 - 12:30

Telephone

+923152600334

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when GPS ASP Elementary School Tibba Pajian Raiwind District Lahore posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to GPS ASP Elementary School Tibba Pajian Raiwind District Lahore:

Shortcuts

Share