Hijab e zahra

Hijab e zahra الحمدللہ علی کل حال

30/10/2023
20/01/2023
*ٹیچر نے پہلی کلاس کے بچوں سے پوچھا*ہر بچہ یہ بتائے کہ بڑا ہو کر وہ کیا بننا چاہتا ہے ؟کسی نے کہا پائلٹ ، کسی نے کہا ڈاک...
16/01/2023

*ٹیچر نے پہلی کلاس کے بچوں سے پوچھا*

ہر بچہ یہ بتائے کہ بڑا ہو کر وہ کیا بننا چاہتا ہے ؟

کسی نے کہا پائلٹ ، کسی نے کہا ڈاکٹر اور کسی نے کہا انجینئر، اُن سب کے جوابات کچھ اِسی طرح کے تھے۔ اُن میں صرف ایک بچہ نے کچھ عجیب بات کہی ، اس کی بات سن کر سب بچے ہنس پڑے ۔



کیا آپ کو معلوم ہے ، اُس نے کیا کہا ؟

اس نے کہا : "میں صحابی بننا چاہتا ہوں ۔ استاد کو طالب علم کی اس بات پر بڑا تعجب ہوا۔"

استاد نے کہا : صحابی بننا کیوں چاہتے ہو ؟

طالب علم نے جواب دیا : " أمی روزانہ سونے سے پہلے کسی نہ کسی صحابی کا قصہ ضرور سناتی ہیں

، وہ کہتی ہیں صحابی اللہ تعالی سے محبت کرتا ہے ، اِسی لئے میں اُنہی جیسا بننا چاہتا ہوں ۔"

استاد خاموش ہوگیا ۔ ۔ ۔
اِس جواب پر وہ اپنے آنسو روکنے کی ناکام کوشش کر رہا تھا۔

وہ جان گیا تھا کہ اس بچے کی تربیت کے پیچھے ایک عظیم ماں ہے، اسی وجہ سے اِس کا نشانہ اتنا بلند ہو گیا ہے ۔

*ایک ڈرائینگ ٹیچر کہتی ہیں* : "ایک دن کا واقعہ ہے کہ میں نے پرائمری گریڈ کی ایک کلاس کے بچوں سے کہا کہ وہ موسم بہار کے منظر کی ڈرائینگ بنائیں ۔


ایک چھوٹی سی بچی اپنی ڈرائینگ لے کر آئی ، اس نے قرآن مجید کا اسکیچ بنایا ہوا تھا ۔۔۔ اس کی اس ڈرائینگ پر مجھے بڑا تعجب ہوا۔


میں نے کہا : موسم بہار کی ڈرائینگ بناؤ ، قرآن مجید کی نہیں ۔

سمجھیں؟ ؟!

اس بچی کا معصوم سا جواب میرے منہ پر ایک طمانچہ کی طرح پڑا ۔۔۔اس نے کہا : قرآن مجید میرے دل کی ربیع (بہار) ہے میری أمی نے تو مجھے یہی بتایا تھا۔ ۔ ۔

*کیسی عمدہ تعلیم تھی وہ ؟ ! !*

اللہ کی بے نیام ، ننگی تلوار "سيف الله" خالد بن الوليد جب قرآن مجید ہاتھ میں لیتے تو روتے ہوئے کہتے تھے . . .

( جہاد نے ہمیں تجھ سے غافل کردیا ہے ، اے قرآن ! )

کیا ہی خوب عذر تھا

کیا آپ اس تحریر کو کسی اور کو بھیجنا چاہتے ہیں ؟

( ہاں) یا ( نہیں) ؟
اگر ہاں ہے تو اسے اپنے پاس محفوظ نہ رکھیں بلکہ اسے آپ کے جو عزیز اور محبوب لوگ ہیں انہیں بھیج دیں ۔

ہماری زندگی کا ایک سیکنڈ ۔۔۔

اور گئی ہوئی سانسیں واپس لوٹنے والی نہیں ہیں
اس لئے زندگی کی جو سانسیں بچی ہیں انہیں اللہ کی اطاعت میں گزاریں ...!!
❄️❄️❄️❄️❄️❄️❄️❄️
💕💕💕

• Today's the best Photo 🌿🥰Beautiful
14/01/2023

• Today's the best Photo 🌿🥰

Beautiful

لَقَدْ خَلَقْنَا الْإِنسَانَ فِي أَحْسَنِ تَقْوِيمٍ ۔اور ہم نے اِنسان کو بڑا ہی خُوبصورت پیدا کیا ہے.❤️
14/01/2023

لَقَدْ خَلَقْنَا الْإِنسَانَ فِي أَحْسَنِ تَقْوِيمٍ ۔
اور ہم نے اِنسان کو بڑا ہی خُوبصورت پیدا کیا ہے.❤️

بچوں کے لیے پہلا مدرسہ ہوتی ہے، ایک ماں نے اپنے بچوں کے لیے یہ نقشہ بنایا ہے.اس میں انبیاء کرام کی ترتیب ہے، بچوں کی آسا...
12/01/2023

بچوں کے لیے پہلا مدرسہ ہوتی ہے، ایک ماں نے اپنے بچوں کے لیے یہ نقشہ بنایا ہے.
اس میں انبیاء کرام کی ترتیب ہے، بچوں کی آسانی کے لیے ان انبیاء کرام کو دیے گئے معجزات کی طرف اشارہ ہے، ان انبیاء سے منسوب اہم چیزوں کو دکھایا گیا ہے.Subhan ALLAH ❤️

🌹 *Beautiful Reminder:*🌷 *اپنی کم تنخواہ پر غم نا کریں ہوسکتا ہے آپکو رزق کے بدلے کچھ اور دے دیدیا گیا ہو..*ایک بڑے عالم...
10/01/2023

🌹 *Beautiful Reminder:*

🌷 *اپنی کم تنخواہ پر غم نا کریں ہوسکتا ہے آپکو رزق کے بدلے کچھ اور دے دیدیا گیا ہو..*

ایک بڑے عالم دین، فقیہ اور امام فرماتے ہیں کہ :

○ ليس شرطا أن يكون الرزق مالا
قد يكون الرزق خلقا أو جمالا

🌷 *رزق کے لئے مال کا ہونا شرط نہیں یہ بھی تو ہو سکتا ہے کسی کو رزق کی صورت اچھا اخلاق یا پھر حسن و جمال دے دیا گیا ہو.*

○ قد يكون الرزق عقلا راجحا زاده الحلم جمالا وكمالاً

🌷 *یہ بھی تو ہو سکتا ہے کسی کو رزق کی صورت میں عقل و دانش دے دی گئی ہو اور وہ فہم اس کو نرم مزاجی اور تحمل و حلیمی عطا كرے*

○ قد يكون الرزق زوجا صالحا
أو قرابات كراما وعيالا

🌷 *یہ بھی تو ہو سکتا ہے کہ کسی کو رزق کی صورت میں بہترین شخصیت کا حامل شوہر یا بہترین خصائل و اخلاق والی بیوی مل جاے مہربان کریم دوست اچھے رشتہ دار یا نیک و صحت مند اولاد مل جائے.*

○ قد يكون الرزق علما نافعا
قد يكون الرزق أعمارا طوالا

🌷 *یہ بھی تو ہو سکتا ہے کسی کو رزق کی صورت علم نافع دے دیا گیا ہو اور یہ بھی ہو سکتا ہے کہ اُسے رزق کی صورت لمبی عمر دے دی گئی ہو.*

○ قد يكون الرزق قلبا صافيا
يمنح الناس ودادا ونَوالا

🌷 *یہ بھی تو ہو سکتا ہے کسی کو رزق کی صورت ایسا پاکیزہ دل دے دیا گیا ہو جس سے وہ لوگوں میں محبت اور خوشیاں بانٹتا پھر رہا ہو.*

○ قد يكون الرزق بالا هادئا
إنما المرزوق من يهدأ بالا

🌷 *یہ بھی تو ہو سکتا ہے کسی کو رزق کی صورت ذہنی سکون دے دیا گیا وہ شخص بھی تو خوش نصیب ہی ہے جس کو ذہنی سکون عطا کیا گیا ہو.*

○ قد يكون الرزق طبعا خيّرا
يبذل الخير يمينا وشمالا

🌷 *یہ بھی تو ہو سکتا ہے کسی کو رزق کی صورت نیک و سلیم طبع عطاکی گئی ہو۔ وہ شخص اپنی نیک طبیعت کی وجہ سے اپنے ارد گرد خیر بانٹتا پھرے.*

○ قد يكون الرزق ثوبا من تقى
فهو يكسو المرء عزا وجلالا

🌷 *یہ بھی تو ہو سکتا ہے کسی کو رزق کی صورت تقوٰی کا لباس پہنا دیا گیا ہو اور اس شخص کو اس لباس نے عزت اور مرتبہ والی حیثیت بخش دی ہو*

○ قد يكون الرزق عِرضَاً سالماً
ومبيتاً آمن السِرْبِ حلالاً

🌷 *یہ بھی تو ہو سکتا ہے کسی کو رزق کی صورت ایسا عزت اور شرف والا مقام مل جائے جو اس کے لئے حلال کمائ اور امن والی جائے پناہ بن جائے.*

○ ليس شرطا أن يكون الرزق مالا
كن قنوعاً و احمد الله تعالى

○ 🌷 *پس رزق کے لئے مال کا ہونا شرط نہیں!*
*جو کچھ عطا ہوا اس پر مطمئن رہو اور اللہ تعالٰی کا شکر ادا کرتے رہو۔۔۔۔*🌷🌷🌷

الحمد لله الذي بنعمته تتم الصالحات 💖

Address

Lahore
Raiwind

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00

Telephone

+33333333333

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hijab e zahra posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category