پنجاب ٹیچرز یونین جنوبی پنجاب

پنجاب ٹیچرز یونین جنوبی پنجاب

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from پنجاب ٹیچرز یونین جنوبی پنجاب, Education, Rahimyar Khan.

19/07/2025

اساتذہ حقوق کی علمبردار
پنجاب ٹیچرز یونین جنوبی پنجاب

14/07/2025
14/07/2025

اساتذہ لیڈرز پنجاب میں اساتذہ کے محسن ہیں۔
کاشف شہزاد چودھری، بشیر وڑائچ و رانا لیاقت اساتذہ کے محسن ہیں۔ مقاصد میں رکاوٹ ہم اساتذہ کی اپنی خامیاں ہیں ۔ گذشتہ چند دنوں سے سوشل میڈیا پر اپنے محسنوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے احتجاج کی کال پہ ہم گھروں سے نہیں نکلتے لاکھوں اساتذہ ہیں اور بڑے سے بڑے احتجاج میں ہماری تعداد تیں سے پانچ ہزار ہوتی ہے جو کہ اساتذہ برادری کا دو فی صد بھی نہیں ہے شاید۔ چشم دید گواہ ہوں کہ احرجاج میں اساتذہ بمشکل اڑھائی سو ہوں گے یہ ہے ہمارا حال۔ آپ نکلیں احتجاج کی کال پر اپنا آج کا آرام اپنی نسلوں پہ قربان کریں چند ایک دن کا احتجاج ہوتا ہے۔ تمام مقاصد میں کامیابی ملے گی تمام ترامیمی بل واپس ہوں گے رول 17 اے بحال ہو گا لیو انکیشمنٹ پنشن تمام حقوق ملیں گے۔ تنقید کے بجائے بسم اللہ پڑھیں اب ہر ضلع سے بس ایک ہزار اساتذہ آئیں اور اپنے مقاصد کے حصول تک ڈٹ جائیں۔

12/07/2025

محترم وزیر تعلیم پنجاب جناب Rana Sikandar Hayat صاحب آٹھویں کا امتحان بحال ضرور کریں لیکن PEF، پیما، پرائیویٹ سکول اور پرائیوٹ طلباء سب کے لئے۔ نہم میں داخلہ آٹھویں کے رزلٹ کارڈ ہر ہو۔

19/06/2025

نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔رانا شہبازصفدر، حافظ عمراقبال،محبوب خان گل
(رحیم یارخان) صادق آباد میں صدر پنجاب ٹیچرز یونین جنوبی پنجاب رانا شہبازصفدر ، ضلعی صدر رحیم یارخان حافظ عمراقبال اور محبوب احمد گل کی زیر صدارت پنجاب ٹیچرز یونین جنوبی پنجاب کی مجلس شوری کا انتخابی اجلاس، محمد محراب کو ضلعی چیئرمین، عابد وحید تحصیل صدر، فیض رسول ملانہ تحصیل جنرل سیکرٹری،
محمد الطاف سینیئر نائب صدر، محمد فیاض گوندل نائب صدر، سیف اللہ نائب صدر، جہاں زیب چیمہ جوائنٹ سیکرٹری، محمد عرفان انفارمیشن سیکرٹری، محمد عمران فنانس سیکرٹری، منظور احمد شاہ آفس سیکرٹری منتخب، اس موقع پر میڈیا سے اپنی گفتگو میں نو منتخب عہدیداران نے اساتذہ وقار بحالی اور اساتذہ حقوق کیلئے ہر ممکن جدوجہد کرنے کا عزم کا اظہار کیا، رانا شہباز صفدر ، حافظ عمر اقبال نے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دی۔

17/06/2025

وفاق کی طرز پر 30٪ ڈسپیریٹی ہمارا قانونی و اخلاقی حق ہے، اسکے حصول کیلئے جلد"پُرامن احتجاجی تحریک" کا اعلان کیا جائے گا۔
پنجاب ٹیچرز یونین جنوبی پنجاب

04/09/2024

انشاءاللہ ایک بار پھر باہمی مشاورت سے ضلع رحیم یارخاں سے اساتذہ حقوق کی تحریک کا فیصلہ کن مرحلہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جملہ سٹیک ہولڈر تنظیمات سے مشاورت کے بعد وقت و طریقہ کار طے کرکے جلد اعلان کیا جائے گا۔
26 ستمبر لاہور میں فیصلہ کن دھرنا دیا جائے گا۔
13ستمبر سے 26ستمبر تک سکول اوقات کار 1:30 تا2:30 بجے کا بائیکاٹ کیا جائے گا
27ستمبر سے مکمل تعلیمی بائیکاٹ کیا جائے گا۔
منجانب
کاشف شہزاد چوہدری
صوبائی صدرپیکٹ و پی ٹی یو و جملہ قائدین گرینڈ ٹیچرز الائنس پنجاب
رانا شہباز صفدر
صدر پنجاب ٹیچرز یونین جنوبی پنجاب
حافظ عمراقبال
ضلعی صدر رحیم یارخان

26/07/2024

ای سی سی ای ٹریننگ اب 27 جولائی کی بجائے 29 جولائی بروز سوموار سے شروع ہوگی ۔۔ مراسلہ جاری

26/07/2024

پنجاب گورنمنٹ نے رول 17 اے آخر کار ختم کر دیا۔ اب دوران سروس وفات پا جانے والے کے بچوں کو سروس کوٹہ پر سرکاری ملازمت نہیں ملے گی۔ پہلے رول 17 اے کے مطابق سرکاری ملازم کے دوران سروس وفات پر ایک بیٹے، بیٹی یا بیوی کو سرکاری نوکری دی جاتی تھی

20/07/2024

مورخہ 20جولائی2024
رحیم یار خان( ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن پرڈپٹی کمشنر، چیئر مین ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی خرم پرویز کا ضلع کے سرکاری سکولوں کو سولر سسٹم پر منتقل کرنے کا فیصلہ، پہلے مرحلہ میں ضلع کے37ہائی اینڈ ہائیرسیکنڈری سکول سولر سسٹم پر منتقل کئے جائیں گے۔زیادہ انرولمنٹ والے سکولوں کو پہلے مرحلہ میں ترجیح دی جائے گی۔37سکولوں کو سولر سسٹم پر منتقل کرنے پر تقریباً ساڑھے تین کروڑ خرچ آئے گا جو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی اپنے فنڈز سے استعمال کرے گی۔ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی نے قواعد و ضوابط کے مطابق ٹینڈرز نوٹس جاری کردیئے۔
ڈپٹی کمشنر خرم پرویز نے کہا کہ سرکاری سکولوں کو مرحلہ وار سولر سسٹم پر منتقل کرنے کا آغاز کر دیا گیا ہے اور ہر سکول میں 5 کلو واٹ کا سولر سسٹم تمام تر اسسریز کے ساتھ نصب کیا جائے گا۔سولر سسٹم کی تنصیب سے سکولوں کو بجلی کے بلوں کی مد میں بچت ہو گی جبکہ ضلع کے دیگر سکولوں کو بھی مرحلہ وار سولر سسٹم پر منتقل کیا جائے گا جس کے لئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کو ہدایات جار ی کر دی گئی ہیں۔

10/07/2024

گھروں کے ٹھنڈے کمرے چھوڑ کے۔۔۔۔۔ گرم سہ پہروں میں فی سبیل اللہ و رسول کرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم۔۔۔۔۔بغیر کسی دنیاوی فائدے کیلئے، مفاد عامہ کے کام کرنے میں بھی اپنا ہی سکون ہے۔ پنجاب ٹیچرز یونین جنوبی پنجاب غیور اساتذہ کی جمہور آواز۔۔۔!!!!
10_07_2024

25/06/2024

الحمدللہ ضلع میں اساتذہ اجتماعی حقوق کی جدوجہد پنجاب ٹیچرز یونین جنوبی پنجاب ہمیشہ کیطرح صف اول میں۔۔۔۔۔میدن عمل میں موجود ہے

Want your school to be the top-listed School/college in Rahimyar Khan?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address


Rahimyar Khan