06/09/2025
The Nation Home Public School-NHPS
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from The Nation Home Public School-NHPS, School, Main Street, Remhat Niyazi colony, Rahimyar Khan.
06/09/2025
بہت افسوسناک واقعہ ہے۔
نویں جماعت کے ناقص نتیجہ پر مایوس ہو کر طالبہ نے خودکشی کی کوشش کی
رحیم یار خان میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں نجی سکول کی نویں جماعت کے ناقص نتیجے سے مایوس ہو کر ایک طالبہ نے عباسیہ لنک نہر میں چھلانگ لگا کر خودکشی کی کوشش کی۔ خوش قسمتی سے موقع پر موجود ہوشیار شہریوں نے فوری طور پر اسے نہر سے نکالا اور اس کی جان بچائی۔
اس واقعے کے بعد مقامی شہری اور سماجی شخصیات نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ امتحانی نتائج پر اپنے بچوں کے ساتھ نرمی اور حوصلہ افزائی کا رویہ اپنائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بچوں پر تعلیمی دباؤ اور ڈر کی فضا پیدا کرنے سے وہ مایوسی کا شکار ہو کر ایسے خطرناک اقدامات اٹھا سکتے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ اولاد کو سمجھایا جائے کہ نتیجہ زندگی کا آخری فیصلہ نہیں ہوتا اور ناکامی کو کامیابی میں بدلا جا سکتا ہے۔
اس واقعے نے تعلیمی دباؤ اور نوجوانوں کی ذہنی صحت کے حساس مسئلے پر ایک بار پھر سوچنے کی ضرورت پیدا کر دی ہے۔
`میٹرک کا رزلٹ آرہا ہے`
والدین سے گزارش ہے کہ نمبرز اور گریڈز کے چکروں میں اپنی اولاد کو ذہنی دباؤ کا شکار نہ کیجئے گا.
آپ کے مارے گئے طعنے سے آپ کا بچہ، بچی اندر سے ہمیشہ کیلئے مر سکتا ہے۔
نمبر تھوڑے ہیں یا زیادہ اُسے مبارکباد دیجئے خدانخواستہ اگر پاس نہیں ہو سکا اسے کہیں!
کوئی بات نہیں!
بس اسے شفقت، محبت، نرم لفظوں اور اچھے لہجے میں سمجھائیں اسے دوبارہ محنت کرنے کا عظم دیجئے.
حوصلہ افزائی کیجئے،
مستقبل کے بارے میں اچھا مشورہ دیجئے!
اُس سے پوچھیے کہ وہ کیا کرنا چاہتا ہے، مستقبل کیلئے اُسے اُس کی مرضی و ذہنی مطاقبت کے فیلڈ aptitude میں جانے دیجئے،
اس کا کندھا تھپتھپائیے، اسے اعتماد دیجئے!
اسے یقین دلائیے!
کہ
ہاں!
اللہ کی توفیق سے ہم ہمیشہ تمہارے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے!
یقین رکھیے!
*ان شاء اللہ!*
*کل کو یہی بچہ، بچی آپ کے لئے رفعت کا باعث ہو گا*
*میٹرک سالانہ امتحانات 2025ء بہاولپور بورڈمیں ضلع رحیم یار خان کوئی پوزیشن نہ لے سکا*
*ضلع بہاولنگر کے پرائیویٹ سکولز چھا گئے اوور آل فسٹ سیکنڈ تھرڈ پوزیشن لے گئے*
*سائنس گرلز و بوائز گرلز کی پوزیشنوں میں بھی نمایاں'*
*سرکاری تعلیمی ادارے پوزیشنوں سے آوٹ*
*ضلع بہاولپور کی بھی پوزیشنیں حاصل کرنے میں ناکامی*
عالم اسلام کو حج کی بہت مبارک۔اللہ پاک سب حاجیوں کا آنا قبول فرمائے۔ہم سب کو بھی اپنے در کی با ادب حاضری عطا فرمائے
محکمہ سکول ایجوکیشن
پنجاب بھر میں تمام نجی و سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات 28 مئی سے شروع ہونگی
28 مئی تک سکولوں کے نئے اوقات کار یہ ہونگے، صبح 7:30 سے 11:30 تک
آج جنوبی ایشیا میں ایک نیا سورج طلوع ہوا ۔ صرف ایک رات میں جنوبی ایشیا میں چوہدراہٹ سسٹم بدل دیا گیا۔ 600 ارب کی معیشت کو صرف ایک ادارے نے ریورس گئیر لگا دیا۔
مورخ لکھے گا کہ وہ بچے جن کو آئی ٹی ایکسپرٹ بتا بتا کر ہم ایک دوسرے کو نیچا دکھانے میں لگے رہتے تھے جو گوگل کے سی ای او کی سیٹوں تک پہنچ گئے اپنے ملک کی سب سے حساس ٹیکنالوجی کو 5 منٹ بھی ڈیفینڈ نہ کر سکے۔
مورخ لکھے گا پاکستان زمین اور آسمان میں تاریخ لکھ گیا 💚
الحمدللہ🩷
پانچ گھنٹوں میں فیصلہ کن برتری — پاکستان کی مسلح افواج نے بھارت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا
1.پیشہ ورانہ مہارت کا شاہکار:
•پاکستانی مسلح افواج نے صرف پانچ گھنٹوں میں دشمن کو ایسی کاری ضرب لگائی کہ بھارت کا جنگی غرور زمین بوس ہو گیا۔
•یہ کارروائیاں اعلیٰ تربیت، جدید ٹیکنالوجی، اور بروقت فیصلہ سازی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔
2.S-400 کا خاتمہ – بھارت کی فضائی ڈھال ٹوٹ گئی:
•پاکستان ایئر فورس کے JF-17 تھنڈر ہائپرسونک میزائلوں نے آدم پور میں بھارت کے جدید S-400 ایئر ڈیفنس سسٹم کو تباہ کر دیا، جس کی قیمت تقریباً 1.5 ارب ڈالر ہے۔ (آئی ایس پی آر)
3.سائبر محاذ پر مکمل تسلط:
•پاکستانی سائبر ماہرین نے بی جے پی کی آفیشل ویب سائٹ سمیت بھارت کی درجنوں اہم ویب سائٹس کو ہیک کر لیا۔
•ہیک کی گئی ویب سائٹس میں شامل ہیں:
•کرائم ریسرچ انویسٹیگیشن ایجنسی
•مہانگر ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی
•بھارت ارتھ موورز لمیٹڈ
•ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ
•بارڈر سیکیورٹی فورس
•انڈیا کی منفرد شناخت اتھارٹی
•ہزاروں سرکاری کیمروں کا کنٹرول بھی حاصل کر لیا گیا۔
•70% بھارتی بجلی کا نظام معطل کر دیا گیا، جو دشمن کے مواصلاتی اور دفاعی ڈھانچے کو مفلوج کر گیا۔
4.بری اور فضائی اہداف پر مہلک ضربیں:
•دہرانگیاری میں بھارتی توپ خانہ تباہ۔
•ناگروٹا میں براہموس میزائل ذخیرہ تباہ، بھاری جانی نقصان۔
•اُڑی فیلڈ سپلائی ڈپو مکمل تباہ — سیکیورٹی ذرائع
•بھمبر گلی (IIOJK) میں بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹرز تباہ۔
•برنالہ، پٹھان کوٹ، باتھِنڈا، سرسا، اور اکھنور کے فضائی اڈے مکمل تباہ۔
•خاص طور پر سرسا ائیر فیلڈ کی تباہی بھارتی میڈیا نے بھی تسلیم کی ہے۔
5.لائن آف کنٹرول پر بھارتی چوکیاں نیست و نابود:
•نیزہ پیر سیکٹر کے سامنے دھرم سال 1، دانہ 1، اور ٹیبل ٹاپ پوسٹس مکمل طور پر تباہ کر دی گئیں۔
•دشمن کے متعدد دیگر پوسٹس کو بھی مکمل طور پر مٹا دیا گیا۔
6.نتیجہ: بھارت کی جنگی صلاحیت کو کاری ضرب:
•پاکستان نے صرف چند گھنٹوں میں بھارتی دفاعی نظام، فضائی طاقت، سپلائی لائن، اور سائبر نیٹ ورک کو تباہ کر کے رکھ دیا۔
•اس آپریشن نے نہ صرف زمینی بلکہ الیکٹرانک جنگ میں بھی پاکستان کی برتری ثابت کر دی۔
7.پاکستان کا پیغام واضح ہے:
•جارحیت کا ہر قدم منہ توڑ جواب لے گا۔
•پاکستانی مسلح افواج نہ صرف چوکنا ہیں بلکہ دشمن کے ہر ہتھکنڈے کو پیشگی ناکام بنانے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں
پنجاب بھر کے سکول،کالجز اور یونیورسٹیز جمعہ اور ہفتہ کو بند کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Telephone
Website
Address
Main Street, Remhat Niyazi Colony
Rahimyar Khan
64200