21/05/2025
Welcome to our platform! We offer a comprehensive selection of courses covering the Quran Pak, Islamic Studies and the Arabic language.
If you're interested in any of these courses, please don't hesitate to reach out to us.
21/05/2025
الحمدللہ عربی لینگویج کورس کے پہلے سیشن کا آغاز ہو چکا ہے ۔ دوسرا سیشن عید الاضحی کے بعد ہوگا۔ جو حضرات ابھی داخلے کے خواہش مند ہیں ۔ جلد رابطہ کریں۔
کورس دورانیہ: دو ماہ
وقت: صبح 5:30 تا 6:30
بمقام: رائل گارڈن رحیم یار خان
عربی زبان کی ضرورت و اہمیت
تحریر: مفتی محمد ولید ارشد
دنیا کا ہر چھوٹا بڑا عمل خواہ انفرادی ہو یا اجتماعی، زبان ہی کی مرہون منت ہے۔ زبان کے ذریعے سے انسان اپنے مقاصد، احساسات اور قلبی رجحانات کا اظہار کرتا ہے۔
یوں تو دنیا میں چھ ہزار سے زیادہ زبانیں بولی جاتی ہیں۔ مگر ان میں عربی زبان ایک نمایاں مقام رکھتی ہے۔ اس کی اہمیت اس وقت مسلم ہو گئی، جب اللہ تعالٰی نے قرآن مجید کو عربی زبان میں نازل فرما دیا۔ چنانچہ سورۃ یوسف آیت نمبر 2 میں ارشاد باری تعالیٰ ہے۔
"اِنَّاۤ اَنۡزَلۡنٰہُ قُرۡءٰنًا عَرَبِیًّا لَّعَلَّکُمۡ تَعۡقِلُوۡنَ"
"ہم نے اس کو ایسا قرآن بنا کر اتارا ہے،
جو عربی زبان میں ہے، تاکہ تم سمجھ سکو " اسی طرح ہمارے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم عرب میں پیدا ہوئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی مادری زبان عربی ہے۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشادات و احکامات عربی زبان میں ہیں. جس کی وجہ سے اس زبان کی ضرورت واہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا ہے۔
موجودہ صورت حال میں عربی زبان کی اہمیت سے کوئی بھی انکاری نہیں ہے، مگر اس کی عملی شکل اپنانے سے کوسوں دور ہیں۔ نماز میں تلاوت کی جاتی ہیں۔ مگر اس کے مفہوم و معانی کے سمجھنے سے ناآشنا ہیں۔ جس کی وجہ سے توجہ میں کمی، اور قرآن مجید کی اپنی تاثیر حاصل کرنے سے محروم ہیں۔ اسی طرح عوام الناس کثیر تعداد میں عرب ممالک میں کام کاج کے سلسلے میں ، اور بالخصوص حج و عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے لئے جاتے ہیں ۔ مگر عربی کی ناواقفیت کی وجہ سے بہت سے مسائل کا سامنا کرتے ہیں۔
اکثر و بیشتر حج و عمرہ والے افراد، بسا اوقات کسی مشکل میں اپنی پریشانی کو بیان نہیں کر پاتے، جس کی وجہ سے ان کی مشکلات کی گرہیں کھل نہیں پاتیں۔
اس لیے ضروت اس بات کی ہے کہ، اس زبان کو اہمیت دی جائے۔ اس کے سیکھنے، بولنے اور پڑھنے کا شوق بیدار ہو، تاکہ قرآن وحدیث کا ترجمہ بھی بآسانی سمجھ آسکے اور اس کے ساتھ اگر بول چال کی خصوصیت آجائے تو، کسی بھی عرب ممالک میں مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔
Good News
In summer vacation
Get ready for Arabic language course
26/07/2024
24/07/2024
06/03/2024