ASB Science

ASB Science

Share

"Education is the most powerful weapon which you can use to change the world"

10/07/2024

میٹرک کا رزلٹ اور والدین کی خواہشات و جذبات!
1۔ کیا بچوں کو پرکھنے کا طریقہ صرف اچھے نمبرز ہیں؟
2۔ کیا بچوں کے نمبرز کم آنے سے ہماری ناک کٹ جاتی ہے؟
3۔ کیا اچھے نمبرز لینا کامیابی کی ضمانت ہے؟
4۔ کیا اپنے بچوں کا خاندان کے دوسرے بچوں کے ساتھ موازنہ کرنا درست ہے؟
5۔ کیا آپ کے بچے کو زندگی کے ہر موڑ پر آپ کی تھپکی کی ضرورت نہیں ہے؟
6۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا میں یقین کا نمبر پہلا اور ذہین کا نمبر چھٹا ہے؟
7۔ کیا کم نمبرز لینے والے بچے آگے نہیں بڑھ سکتے؟ حالانکہ ریسرچ سے پتہ چلتا ہے کہ درمیانے گریڈز لینے والا بچہ اچھے کاروباری شخص کے طور پر ابھرتا ہے۔
8۔ کیا سارا دباؤ بچے پر ڈالنا درست ہے حالانکہ کم نمبرز یا below average آنے کی بہت سی وجوہات ہو سکتی ہیں ۔جس میں والدین اور بچوں کا آپس میں ایک دوسرے کو وقت نہ دینا بھی ہے۔
9۔ زندگی امتحانات سے بھری پڑی ہے۔ ہر امتحان کے بعد اس کی ناکامیوں اور کامیابیوں پر اچھی حکمت عملی اپنا کر نتائج کو بدلا جا سکتا ہے۔
10۔ آج کا طالبعلم چاہے وہ ذہین ہے یا کمزور stress کا شکار ہے۔ والدین کا پریشر، سوسائٹی کا پریشر، جاب کا پریشر، خاندان کا پریشر اور دوستوں کا پریشر۔ اس صورتحال میں اس کو والدین کے کاندھے کی شدید ضرورت ہے۔
ہمارے بچے ہمارے بچے ہیں وہ چاہے زندگی کے ہر امتحان میں کامیاب ہوں یا ناکام ہم نے ان کا سہارا بننا ہے، ان کی ڈھارس بندہانی ہے، ان کو اعتماد دینا ہے، ان کو حوصلہ دینا ہے، ان کی ہمت بڑھانی ہے اور ان کو لمحہ بہ لمحہ زندگی کی تلخیوں اور امتحانات کے لیے تیار رکھنا ہے اور ان کے اعصاب کو مضبوط بنانا ہے

16/05/2020

How to Calculate Marks in Practicals:

مثال کے طور پر طالب علم کے 60 میں سے فزکس میں 45 نمبر تھے۔
فزکس کی percentage بنتی ہے100× (45/60 )
75%
تو فزکس کے باقی 15 مارکس کا 75 فیصد نکالیں۔
(15 /100)*75=11.25 approx =11 marks
چونکہ 50% نمبر سب کو ملیں گے یعنی 30 میں سے 15 تو کنفرم ہیں باقی مارکس 15 میں سے اوپر دیے گئے فارمولے سے نکال لیں تو وہ بنے 11 نمبر تو کل نمبر ہوۓ
15+11=26 marks/30
اسی طرح باقی مضامین کے مارکس کیلکولیٹ کر لیں۔

16/05/2020

سپلی سٹوڈنٹس:
چونکہ 40% مضامین میں فیل ہونے والوں کو پاس کیا گیا ہے تو انٹر میڈیٹ 3 یا 3 سے زائد مضامین والے اسپیشل امتحان دیں گے جبکہ 2 مضامین میں سپلی والے پاس ہوں گے۔

جبکہ میٹرک 4 یا 4 سے زائد مضامین والے اسپیشل امتحان دیں گے۔جبکہ 3 مضامین میں سپلی والے پاس ہوں گے۔

واضح رہے مضامین کی تعداد کا تعین ابھی بورڈ نے نہیں کیا۔وہ کل تک کر دیا جاۓ گا۔ابھی 40% کا لفظ استعمال ہوا ہے

16/05/2020

اپنے نمبر کیلکولیٹ کریں اگر کسی کے فرسٹ ائیر میں 463مارکس تھے اس کے ٹوٹل نمبر اتنے بنیں گےفارمولا یہ ہے
463×2+463×0.3=939
پریٹیکل نمبر ابھی کنفرم نہیں ہیں ہاف تو لازمی ملیں گے سب کو۔ باقی دیکھتے

16/05/2020

سوال: سر ہم نہم یا ایف سی پارٹ 1 میں تھے۔پچھلے سال نہم یا انٹر 1 میں مارکس کم تھے تو رزلٹ کینسل کروا کر دوبارہ داخلہ بھیجا ہمارا کیا ہو گا؟
آپ کو پروموٹ کیا گیا ہے۔آپ کے امتحان نہیں ہوں گے۔
سوال: سر ہم نے کمبائن امتحان دینا تھے؟
آپ کا امتحان لیا جاۓ گا۔
سوال: ہم مارکس improve کر رہےتھے ہمارا کیا ہو گا؟
آپ کا امتحان لیا جاۓ گا
سوال:پریکٹیکل کے نمبر کیسے لگیں گے؟
کل تک حتمی فیصلہ ہو جاۓ گا تاہم اس بات پر غور کیا جا رہا ہے کہ تمام طلباء کو 50% نمبر لازمی دیے جائیں۔باقی 50% سبجیکٹ میں مارکس دیکھ کر لگاۓ جائیں گے۔
سوال: مجھے تھا میرے زیادہ نمبر آئیں گے یہ تو صرف 3 فیصد زیادہ ہیں میں کیا کروں؟
آپ چاہیں تو سپیشل امتحان دے سکتے ہیں بورڈ طریقہ کار واضح کر دے گا۔
سوال: میری 2 سپلیاں ہیں میرا کیا ہو گا؟
آپ کو پاس کر دیاجاۓ گا اگراعتراض ہے تو سپیشل امتحان دے سکتے ہیں۔جبکہ3 سے زائد سپلی والےسپیشل امتحان دیں گے۔
سوال: دہم کے پیپرز دیےتھے کیا ہو گا؟
پیپر چیک نہیں ہوں گے آپ کے نہم کی بنیاد پر 3 % اضافے کے ساتھ مارکس لگیں گے۔
سوال: نہم اور فرسٹ ایئر کا کیا ہو گا؟
ان کو پروموٹ کر دیا گیا ہے اگلے سال مارکس کی بنیاد پر نہم یا پارٹ 1 کے مارکس لگیں گے نا تو اضافی مارکس ملیں گے نا کٹوتی ہو گی۔
سوال:سپلی والے سبجیکٹ میں کتنے مارکس ملیں گے؟
انفرادی طور پر مضامین کے نمبر نہیں دیے جائیں گے رزلٹ کارڈ پر صرف ٹوٹل مارکس یعنی کل نمبر ہوں گے

16/05/2020

آج کے مشاورتی اجلاس کے بعد
*وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود*
کی پریس کانفرنس کے اہم نکات
1۔ ‏نویں اور گیارہویں کا امتحان نہیں ہوگا،
2۔ ‏جنکے پاس نویں اورگیارہوں کانتیجہ ہےانہیں دسویں اوربارہویں میں پروموٹ کردیاگیا
3۔ ‏دسویں ،باریوں میں پروموٹ ہونیوالے صرف دسویں اوربارہویں کا امتحان دینگے
4۔ ‏دسویں اور بارہویں کے طلبا کو 3 فیصد اضافی نمبر دیں گے
5۔ ‏قومی رابطہ کمیٹی نےتمام تعلیمی ادارے15 جولائی تک بندرکھنے کافیصلہ کیاتھا
6۔ ‏40لاکھ بچوں نےنویں،دسویں،گیارہویں،بارویں کےامتحانات دینے تھے
7۔ ‏بچوں کی صحت کومدنظررکھتے ہوئےایسافارمولابناناتھاکہ سال بھی ضائع نہ ہو
8۔ ‏پروموٹ ہونے والے طلبا کا کمپوزٹ امتحان نہیں لیا جائے گا۔
9۔ ‏جو کمپوزٹ امتحان دے رہے تھے اورگیارہویں کا نتیجہ نہیں تھاستمبر،نومبرمیں امتحان دے سکتے ہیں
10۔ ‏جو 40فیصد سےزیادہ مضامین میں فیل ہوئےستمبر،نومبرمیں امتحان دےسکتےہیں
11۔ ‏جو چند مضامین میں ہی پاس ہوئے ستمبر،نومبرمیں امتحان دےسکتےہیں

03/05/2020

-Notification
پنجاب کے وزیر تعلیم مراد راس کا یکم جون سےصوبے بھر میں تمام سرکاری اور پراٸیویٹ سکول ھر صورت کھولنے کا اعلان۔

سکولوں کی ٹاٸمنگ صبح 7 تا 11 ہو گی تاہم اسکا حتمی فیصلہ متلعقہ ضلعی تعلیمی آفسران زمینی حقاٸق دیکھ کر کریں گے۔

سماجی فاصلے کو برقرار رکھنے کے لٸے ابتداٸی کچھ دنوں میں آدھی کلاسز ایک دن جبکہ آدھی کلاسز دوسرے روز بلانے پر غور۔

چین کے صوبے ووہان سمیت ایران کے تمام تعلیمی ادارے 18 اپریل کو کھل گٸےتھے۔

اسلٸے مٸی کہ آخر تک پاکستان میں کرونا کا مکمل خاتمہ ہو جانے کے بعد پنجاب بھر کے سکول کھولنے میں کوٸی مضحکہ نہیں۔

میٹرک( 9th) کے امتحان لینے کے لٸے سماجی فاصلے کو برقرار رکھنے کی خاطر تمام ہاٸی

اور ہاٸیرسیکینڈری سکولوں کے ساتھ ساتھ مڈل سکولوں میں بھی امتحانی سنٹر بنانے کی تجویز۔

اس سلسلےمیں یا تو اضافی سرکاری اساتذہ کی ڈیوٹیاں لگاٸی جاٸیں گی یا
پراٸیویٹ سکولوں کے اساتذہ کی خدمات بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔

پیپر والے 6 دنوں میں کوٸی اور کلاس نہیں ہوگی ان 6 دنوں میں اساتذہ اور کمروں کی عدم دستیابی کیوجہ سے نرسری تا آٹھویں اور 9th کلاس میں نٸے داخل ہونے والے بچوں کوچھٹی ہوگی۔

انٹرمیڈیٹ کےامتحان 29جون سے شروع ہونگے اس دوران کرونا کا تو کوٸی خطرہ نہیں گا

لیکن پھر بھی سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے لٸے
احتیاط کےطور پر کالجز کے ساتھ ساتھ تمام ہاٸیر سیکنڈری سکولوں میں بھی اضافی امتحانی سنٹربناٸےجاٸیں گے۔

چھٹی اور نویں سمیت تمام کلاسز میں نٸے داخلے بھی یکم جون سے شروع ہوں گے اور نٸی کتابیں بھی اسی روز مہیا کر دی جاٸیں گی۔

کتابیں پہلے ہی سکولوں میں پہنچ چکی ہیں۔

26/04/2020

-Notification

14/04/2020

Govt decide three Plan for Annual exam SSC Part-I and HSSC Part-I & Part-II

12/04/2020

Physics teacher
Chemistry teacher
Maths teacher
English teacher

Want your school to be the top-listed School/college in Rahimyar Khan?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Website

Address


Abbasia Town
Rahimyar Khan
64200