Stand with Al-Qudus
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Stand with Al-Qudus, Educational Research Center, Rahimyar Khan.
*واہ رے چستی ہاۓ رے سستی*
🌱چستی انسان کو با مقصد بناتی ہے اور انسان کو اسکےحصول کی طرف رہنمائی دینے میں مدد دیتی ہے۔
▪️جبکہ سستی انسان کو بے مقصد اور بے فاٸدہ بنادیتی ہے۔
🌱چست انسان اپنی کاموں کی پلاننگ کرتا ہے۔
▪️جبکہ سست انسان بغیر پلاننگ کے کام کرتا ہے۔
🌱چست انسان اپنے وقت کو ہر لمحہ کارآمد بنانے کی کوشش کرتا ہے ۔
▪️جبکہ سست آدمی اپنے وقت کو بے کار کاموں میں ضایع کرتا رہتا ہے۔
🌱چست انسان کی گفتگو کا انداز مختصر, جامع,شاٸستہ ہوتا ہے
▪️جبکہ سست انسان صرف ادھر ادھر کی باتیں اور لمبی لمبی ڈینگیں ہانکتا رہتا ہے۔
🌱چست انسان اپنی عبادات معمولات اور معاملات میں مضبوط ہوتا ہے دل لگا کر ہر کام کرتا ہے۔
▪️جبکہ سست انسان سارے کام بے دلی اور مارے مجبوری کے کر رہا ہوتا ہے۔
🌱چست انسان اپنے کام ممکن حد تک خود کرنے کا عادی ہوتا ہے۔
▪️جبکہ سست انسان دوسروں پر اپنے کام ڈالتا رہتا ہے۔
🌱چست انسان اپنی آخرت کی فکر اور اس کے انجام کی فکر میں جیتا ہے
▪️جبکہ سست انسان اپنے انجام سے بے فکر ہوکر جیتا ہے۔
🌱چست انسان دوسروں کے کام آنا جانتا ہے۔
▪️جبکہ سست انسان کچھ نہ کچھ بہانے تراشتا ہے۔
🌱 چست انسان دین اور دنیا دونوں کے لیے محنت کرنا جانتا ہے۔ ▪️جبکہ سست انسان بغیر محنت کے سب کچھ حاصل کرنا چاہتا ہے۔
🌱چست انسان اگر کسی چیز میں پیچھے رہ جاۓ تو دل برداشتہ نہیں ہوتا دوبارہ سے اس کام کو کرلیتا ہے۔
▪️جبکہ سست انسان اپنی ہی کوتاہی کی وجہ سے پیچھے رہتا ہے تو دوسروں کو مورد الزام ٹھرا کر وہیں کام چھوڑ بیٹھتا ہے۔
🌱چست انسان دوسروں کی تنقید برداشت کرکے اپنی اصلاح کرتا ہے. ▪️جبکہ سست انسان دوسروں کی باتوں کو دل کا روگ بنالیتا ہے۔
🌱چست انسان سچ بولنے والا ہوتا ہے ۔
▪️جبکہ سست انسان جھوٹ کا سہارا لیتا ہے۔
🌱چست انسان دکھاوے سے بچنے کی کوشش کرتا ہے .
▪️جب کہ سست انسان تھوڑا سا کام کرکے بھی خود کو نمایاں کرنے کی کوشش کرتا ہے۔
🌱چست انسان اپنا اور دوسروں کا وقت بہت قیمتی سمجھتا ہے .
▪️جبکہ سست انسان اپنا اور دوسروں کا وقت بھی ضایع کرتا ہے۔
🌱چست انسان اپنے کام میں مہارت اختیار کرنے کے نت نۓ طریقے تلاش کرنے کی کوشش کرتا ہے .
▪️جبکہ سست انسان اسی ایک فرسودہ اور پرانے طریقوں پر اکتفا کرتا ہے۔
🌱چست انسان اپنے تمام تر صلاحیتوں کو Productive اور positive کاموں کے لیے استعمال کرتا ہے۔
▪️جبکہ سست انسان کی صلاحیتیں منفی اور non productive کاموں کے گرد ہی رہتی ہیں۔
🌱چست انسان آج کا کام آج ہی کرتا ہے .
▪️جبکہ سست انسان آج کام کل پر ڈالتا رہتا ہے۔
🌱چست انسان تھوڑے پر بھی قناعت کرلیتا ہے ۔
▪️جبکہ سست انسان کی خواہشات کی بھی ایک لمبی فہرست ہوتی ہے۔
🌱 چست انسان اپنی بیماریوں اور پریشانیوں پر اللہ سے اجر کی امید رکھ کر صبر کرتا ہے ،مدد مانگتا ہے اور خود کو فریش کرنے کی کوشش کرتاہے۔
▪️جب کہ سست انسان چھوٹی سی تکلیف پر بھی گھبرا جاتا ہے اور اس سے صبر نہیں ہوتا۔
🌱 چست انسان اپنے ہر کام اخلاص نیت کے ساتھ کرتا ہے اور اجر صرف اور صرف اللہ سے چاہتا ہے .
▪️جب کہ سست انسان کی نیت میں اپنی شہرت اور لوگوں کی تعریف مطلوب ہوتی ہے۔
🌱چست انسان ہر طرح کے ماحول و موسم کے ادلنے بدلنے سے اپنے کام سے پیچھے نہیں ہٹتا ۔
▪️جب کہ سست انسان کمفرٹ زون سے باہر ہی نہیں نکلتا۔
🌱چست انسان اللہ کی ملاقات پر مکمل یقین رکھتا ہے اور اسی سے امیدیں وابستہ رکھتا ہے ۔
▪️جب کہ سست انسان دنیا میں اپنے سوشل سرکل میں ہی خوش رہتا ہے اللہ سےملاقات کی طرف اس کا دھیان ہی نہیں جاتا۔
🌹 اللہ نے ہم سب کو جو بھی جسمانی و روحانی نعمتیں و صلاحیتیں عطا کی ہیں ان کا آج ہی سے اچھا استعمال کرلیجیے وگر نہ کل آخرت میں پچھتاوے کے علاوہ کچھ حاصل نہ ہوگا۔
🪷تندرستی کو بیماری سے پہلے
🪷فراغت کو مصروفیت سے پہلے
🪷زندگی کو موت سے پہلے غنیمت جان لیں۔
🪷غفلت والی زندگی سے اللہ کی پناہ مانگتے رہیے۔اللہ ہم سب کا حامی اور مددگار ہے۔
*Be Active So you will Be Positive .*
🤲اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُبِکَ مِنََ الْعَجْزِ وَ الْکَسَلِ وَ الْجُبْنِ وَ الْھَرَمِ وَ الْبُخْلِ وَ اَعُوْذُبِکَ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ وَ مِنْ فِتْنَةِ الْمَحْیَا وَ الْمَمَاتِ۔
آمین یا رب العالمین
سونے سے پہلے اور جاگنے کے بعد غزہ کو یاد رکھیں۔ یاد رکھیں کہ وہ نسل کشی اور بڑے پیمانے پر فاقہ کشی کا نشانہ بن رہے ہیں، اور وہ مسلسل تیسری رات پانی کے اوپر خیموں میں سو رہے ہیں جو شدید بارشوں کے نتیجے میں ڈوب گئے ہیں۔ اپنے آرام دہ بستروں اور بھرے پیٹوں کے ساتھ انہیں یاد رکھیں اور ایسے ہی رہیں جیسے پہلے دن سے آپ اور ہم نے غزہ کے ساتھ آپ کی یکجہتی دیکھائی تھی،
لیکن آپ غزہ کو بھول چکے ہیں کلمہ کی وجہ سے آپ ایک رشتے میں جڑے ہوئے ہیں مگر آپ کو ان کی کوئی پروا نہیں ہے۔ آپ قابض ظالم دہشت گرد اسرائیل کو سپورٹ کرنے والی ہر کمپنی کا بائیکاٹ چھوڑ چکے ہیں۔ آپ کے ملک میں KFC، Macdonald بھر طریقہ سے منافع سمیٹ رہا ہے آپ کوک و پیسی جیسی مصنوعات کو کھلے دل سے استعمال کررہے ہیں کیونکہ آپ بھی بے رحم ہیں آپ غزہ کی سردی میں ٹھٹھرتی معصوم جانوں کو بھول چکے ہیں جن کے نیچے پانی ہے اور اوپر سے بارود برس رہا ہے۔ 💔
انسانوں کے سہارے صرف بوجھ ہوتے ہیں جن کو اُٹھا کر وجود کرچی کرچی ہو جاتا ہے
مضبوط اور قوی سہارا بس اللّٰه تعالیٰ کا ہی ہے جو بکھرے ہوۓ وجود کو بھی سمیٹ لیتا ہے, طاقت دیتا ہے اور جینے کی امید ہے…❣️
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Culinary Team
Attire
Telephone
Website
Address
Rahimyar Khan