02/09/2025
Minhaj-Ul-Quran Rahim Yar Khan
نزد اکسبریج کالج نہر کنال ویو رحیم یار خان۔پنجاب پاکستان رابطہ 03047456712
02/09/2025
17/07/2025
09/07/2025
تحریک منہاجُ القرآن رحیم یار خان میں کراچی سے تشریف لائے شیخ فاروق صاحب کا پرتپاک استقبال
رحیم یار خان (نمائندہ خصوصی):
تحریک منہاجُ القرآن رحیم یار خان کے تنظیمی مرکز میں آج ایک اہم ملاقات کا انعقاد ہوا، جس میں کراچی سے تشریف لائے محترم جناب شیخ فاروق صاحب (نائب ناظم تحریک منہاجُ القرآن کراچی) نے شرکت کی۔
اس موقع پر اُن کی ضلعی صدر تحریک منہاجُ القرآن رحیم یار خان، محترم اصف القادری صاحب اور ڈویژنل صدر محترم علی بھائی سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے دوران تنظیمی اُمور، دعوتی سرگرمیوں اور علاقائی روابط پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس باوقار مجلس میں محترم ڈاکٹر محمد معین رانا صاحب اور شاہنواز سومرو صاحب نے بھی شرکت کی۔
مہمانوں نے تنظیمی مرکز کا دورہ کیا اور مقامی رہنماؤں سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے تحریک کے فکری و تحریکی مشن کو سراہا۔
06/07/2025
تحریک منہاج القران ادم صحابہ میں عظیم الشان محفلِ فکرِ امام حسینؑ کا انعقاد
ضلعی صدر علامہ اصف القادری کا خصوصی خطاب، حاجی جاوید صاحب، ڈاکٹر محمد معین رانا و دیگر معززین کی شرکت
گل حسن، جام شبیر آدم صحابہ (10 محرم الحرام):
تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام فکر امام حسینؑ کے عنوان سے ایک عظیم الشان روحانی و فکری محفل کا انعقاد کیا گیا، جس میں اہلِ علاقہ اور قرب و جوار سے بڑی تعداد میں مؤمنین نے شرکت کی۔
محفل کی صدارت تحریک منہاج القرآن کے ضلعی صدر محترم علامہ اصف القادری نے کی، جنہوں نے اپنے بصیرت افروز خطاب میں امام حسینؑ کی قربانی، اصولِ حریت، اور پیغامِ حق و عدل پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔
اس بابرکت اجتماع میں تحریک کے ضلعی سرپرست محترم حاجی جاوید صاحب اور معروف سماجی و دینی شخصیت ڈاکٹر محمد معین رانا صاحب بھی بطورِ خاص شریک ہوئے، جن کی موجودگی نے محفل کی اہمیت میں مزید اضافہ کر دیا۔
محفل میں پیغام دیا گیا کہ امام حسینؑ کا مشن ظلم کے خلاف ڈٹ جانا اور باطل کے سامنے جھکنے سے انکار کرنا ہے، جو ہر دور کے مؤمن کے لیے مشعلِ راہ ہے۔
اختتام پر تمام شرکاء نے ملک و ملت کی سلامتی، وحدتِ امت، اور شہدائے کربلا کے درجات کی بلندی کے لیے اجتماعی دعا کی۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the school
Telephone
Website
Address
نزد آکسبریج کالج کنال ویو روڈ
Rahimyar Khan
64200
Opening Hours
| 06:00 - 21:30 |