21/02/2026
الحمد للّٰہ
الحمدللہ ربِّ العالمین!
سن 1447ھ / 2026ء میں وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے تحت شعبۂ حفظ کے شاندار نتائج کا اعلان خوشی اور فخر کا باعث ہے۔ جامعہ دارالعلوم امدادیہ کے تمام حفاظ نے اعلیٰ درجات میں کامیابی حاصل کر کے محنت، استقامت اور لگن کی روشن مثال قائم کی اور اپنے اساتذہ و والدین کا سر فخر سے بلند کیا۔
یہ کامیابی دراصل نورِ قرآن کی وہ برکت ہے جو سینوں میں اتر کر زندگیوں کو منور کرتی ہے۔
دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کاوشوں کو قبول فرمائے، اساتذۂ کرام کو جزائے خیر عطا کرے اور ان حفاظ کو دینِ متین کا سچا خادم اور قرآن کا عملی نمونہ بنائے۔
آمین یا رب العالمین۔
21/02/2026
الحمدللہ ربِّ العالمین!
سن 1447ھ / 2026ء میں وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے تحت شعبۂ حفظ کے شاندار نتائج کا اعلان خوشی اور فخر کا باعث ہے۔ جامعہ دارالعلوم امدادیہ کے تمام حفاظ نے اعلیٰ درجات میں کامیابی حاصل کر کے محنت، استقامت اور لگن کی روشن مثال قائم کی اور اپنے اساتذہ و والدین کا سر فخر سے بلند کیا۔
یہ کامیابی دراصل نورِ قرآن کی وہ برکت ہے جو سینوں میں اتر کر زندگیوں کو منور کرتی ہے۔
دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کاوشوں کو قبول فرمائے، اساتذۂ کرام کو جزائے خیر عطا کرے اور ان حفاظ کو دینِ متین کا سچا خادم اور قرآن کا عملی نمونہ بنائے۔
آمین یا رب العالمین۔
13/02/2026
الحمدللہ!
علم ہی وہ روشنی ہے جو فرد کو سنوارتا اور گھر کو سنوارتا ہے۔
رمضان صرف بھوک اور پیاس کا نام نہیں،
یہ دلوں کی اصلاح، گھروں کی برکت اور زندگی کی تبدیلی کا مہینہ ہے۔
کیا ہمارے گھروں کی مائیں، بہنیں اور بی تاکید بیٹیاں
احکامِ شریعت، عبادات کے مسائل اور مسنون اعمال سے مکمل آگاہ ہیں؟
کیا ہم نے ان کی ایسی دینی رہنمائی کا اہتمام کیا ہے جو علم میں پختگی اور عمل میں خوبصورتی پیدا کرے؟
✨ *جامعہ دارالعلوم امدادیہ للبنات، رحیم یار خان*
پیش کر رہا ہے
25 روزہ خصوصی تربیتی کورس برائے خواتین
📚 جس میں شامل ہیں:
📖 صحیح تلاوتِ قرآن
🌸 مسنون دعائیں
🕌 روزہ، اعتکاف اور زکوٰۃ کے مسائل
💎 اسلامی عقائد
🤍 سیرتِ نبوی ﷺ کی روشنی میں عملی تربیت
یہ صرف ایک کورس نہیں…
یہ ایک ماں کو مربیہ بنانے کا سفر ہے،
ایک بیٹی کو دین کی سمجھ دینے کا موقع ہے،
اور ایک گھر کو نور اور برکت سے بھر دینے کی تیاری ہے۔
🌟 آئیے!
اپنی ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کو علم و تربیت کے اس مبارک سفر سے وابستہ کیجیے۔
📞 برائے داخلہ و معلومات رابطہ کریں:
0304-0102090
0308-7478658
10/02/2026
اصلاحی مجلس
📖 خصوصی بیان:
حضرت مولانا شیخ محمد عبداللہ احمد صاحب دامت برکاتہم العالیہ
📅 بروز بدھ، 11 فروری 2026ء
🕓 بعد نماز عشاء
📍 جامعہ دارالعلوم امدادیہ و جامع مسجد علی المرتضیٰ، چک 72 NP، شہباز پور روڈ نزد بائی پاس، رحیم یار خان
🔹 خواتین کے لیے علیحدہ باپردہ انتظام موجود ہے۔
09/02/2026
یاددہانی آج ان شاءاللہ العزیز
📜 خصوصی دعـوت نامہ برائے خواتین
سالانہ تقریب 2026ء / 1447ھ
📅 پروگرام ان شاء اللہ:
🗓 09 فروری 2026 بروز پیر
🕘 صبح 9 بجے تا دوپہر 1 بجے ان شاء اللہ
📍 جامِعہ دارالعلوم امدادیہ رحیم یار خان
📞 برائے رابطہ:
03087478658
03040102090
07/01/2026
📜 خصوصی دعـوت نامہ
سالانہ تقریب 2026ء / 1447ھ
📅 پروگرام ان شاء اللہ:
🗓 08 جنوری 2026 بروز جمعرات
🕥 بعد نمازِ مغرب ان شاء اللہ
📍 جامِعہ دارالعلوم امدادیہ رحیم یار خان
📞 برائے رابطہ:
03087478658
03040102090
📍 جامعہ کی لوکیشن:
https://maps.app.goo.gl/iAkD9hUZhqVgJUtu8
02/01/2026
اصلاحی بیان
جامعہ دارالعلوم امدادیہ رحیم یار خان
📖 خصوصی بیان:
پیرِ طریقت، رہبرِ شریعت، ولیِ کامل
حضرت مولانا سید امین الدین پاشا صاحب دامت برکاتہم العالیہ
(خلیفۂ مجاز: پیرِ طریقت، رہبرِ شریعت، شیخ المشائخ
حضرت مولانا حافظ ناصر الدین خاکوانی صاحب دامت برکاتہم العالیہ)
📅 بروز ہفتہ، 03 جنوری 2026ء
🕓 بعد نمازِ مغرب تا عشاء
📍 مقام:
جامعہ دارالعلوم امدادیہ و جامع مسجد علی المرتضیٰ
(چک 72 NP، شہبازپور روڈ، نزد بائی پاس، رحیم یار خان)
📞 رابطہ نمبر برائے معلومات:
0304-0102090 / 0308-7478658
🔹 نوٹ: خواتین کی شرکت کے لیے علیحدہ انتظام موجود ہے۔
🌟 آئیے! اپنے ایمان و اعمال کی اصلاح کے لیے اس نورانی محفل میں ضرور شریک ہوں
اور اپنے دلوں کو تقویٰ، بصیرت اور دین کی روشنی سے منور کریں۔
01/01/2026
جامعہ دارالعلوم امدادیہ رحیم یار خان
علومِ نبویہ کی عظیم درسگاہ جامعہ دارالعلوم امدادیہ رحیم یار خان کے زیرِ اہتمام سالانہ روحانی و اصلاحی اجتماع اور تقریبِ تکمیلِ حفظِ قرآنِ کریم و دستارِ فضیلت برائے حفاظِ کرام نہایت وقار، تزک و احتشام کےساتھ منعقد ہو رہی ہے۔
یہ پر وقار اور باسعادت تقریب اُس مبارک علمی روایت کی تجدید ہے جس کی بنیاد ہمارے محسن و مربی، شیخ الحدیث و استاذ العلماء حضرت مولانا غلام اکبر صاحب نور اللہ مرقدہ (بانی جامعہ دارالعلوم امدادیہ رحیم یار خان) نے اخلاص، ایثار اور شبانہ روز محنت کے ساتھ رکھی۔ اللہ تعالیٰ ان کی خدمات کو اپنی بارگاہ میں قبولیت و برکت عطا فرمائے۔
(مہمانانِ خصوصی)
استاذُ العلماء، بقیۃُ السلف حضرت مولانا مفتی حامد حسن صاحب دامت برکاتہم العالیہ
(شیخ الحدیث و مہتمم جامعہ دارالعلوم عیدگاہ کبیر والا)
استاذُ الخطباء، رئیسُ المتکلمین حضرت مولانا عبدالکریم ندیم صاحب دامت برکاتہم العالیہ
(مہتمم مرکزِ تربیتُ المبلغین، جامعہ امدادالعلوم خانپور)
استاذُ العلماء، عالمِ باعمل صاحبزادہ حضرت مولانا مفتی محمد اویس صاحب دامت برکاتہم العالیہ
(نائب مہتمم جامعہ دارالعلوم عیدگاہ کبیر والا)
ثنا خوان مصطفی ﷺ
صاحبزادہ محترم جناب قاری سعد اللہ ندیم صاحب*
معزز اکابرین اپنے بصیرت افروز اور روحانیت سے لبریز خطابات کے ذریعے تعلق بالقرآن، اصلاحِ کردار اور دینی شعور کی رہنمائی فرمائیں گے، جبکہ اس بابرکت نشست میں اُن خوش نصیب طلبۂ کرام کو دستارِ فضیلت عطا کی جائے گی جنہیں اللہ تعالیٰ نے حفظِ قرآنِ کریم کی عظیم نعمت سے سرفراز فرمایا — اللہ تعالیٰ ان کے علم و عمل میں برکت عطا فرمائے۔
یہ اجتماع حفاظِ کرام کی تکریم، علومِ قرآن کی اشاعت اور دینی و روحانی بیداری کا ایک عظیم موقع ہے۔ تمام اہلِ ایمان سے گزارش ہے کہ اس بابرکت محفل میں شرکت فرما کر اپنے قلوب کو نورِ ایمان اور روحانی اطمینان سے منور کریں، اور اپنے دوست و احباب کو بھی اس سعادت میں شریک کریں۔
نوٹ: خواتین کی شرکت کے لیے باپردہ انتظام موجود ہے۔
دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس مجلس کو ہمارے لیے باعثِ خیر، ذریعۂ ہدایت اور صدقۂ جاریہ بنائے۔ آمین۔
29/12/2025
سن 2020 کی وہ مبارک گھڑیاں آج بھی دل میں تازہ ہیں، جب رحیم یار خان میں جامعہ دارالعلوم امدادیہ میں اجتماع منعقد ہوا تھا۔ اس زمانے میں والدِ گرامی رحمہ اللہ بھی حیات تھے، اور انہی کے توسط سے اہلِ دل بزرگوں کی آمد و رفت اور زیارت کا سلسلہ ہمیشہ قائم رہا۔ انہی بابرکت نفوسِ قدسیہ میں سے حضرتِ والا، مولانا سید مفتی مختارالدین شاہ صاحب رحمہ اللہ تعالیٰ بھی تشریف لائے، اور ہمیں یہ عظیم سعادت نصیب ہوئی کہ حضرت نے دو روز تک ہمارے گھر میں، ہمارے ہی کمرے میں قیام فرمایا۔ یہ نسبت اور یہ میزبانی ہماری زندگی کی ایسی روحانی یادگار ہے جو آج بھی دل کو سکون بھی دیتی ہے اور اشکبار بھی کر دیتی ہے۔
آج حضرت کے وصال کی خبر نے دل کو گہرے حزن و ملال میں ڈال دیا ہے۔ ہم بارگاہِ الٰہی میں دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ حضرت شاہ صاحب رحمہ اللہ کے درجات بلند فرمائے، ان پر اپنی بے پایاں رحمتیں نازل فرمائے، اور ہمیں ان کے نقشِ قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے — آمین یا رب العالمین۔
29/08/2025
*ہر دن ایک نئی امید ، ہر تاریخ ایک نیا پیغام*
___________________________________
🕋 جمعہ 04 ربیع الاول 1447 📜 29 اگست 2025
26/08/2025
*ہر دن ایک نئی امید ، ہر تاریخ ایک نیا پیغام*
___________________________________
🕋 بدھ 02 ربیع الاول 1447 📜 27 اگست 2025