Merhba Quran Academy

Merhba Quran Academy Assalm o Alaikum .Do you want to learn Quran at home or teach it to your children.So Apply now

19/06/2025
18/06/2025

Asslamo Alaikum

26/08/2023

*خطرے کو بھانپ لیجیے اس سے پہلے کہ افسوس کرتے رہ جائیں!*

اپنی اولاد اور چھوٹے بھائیوں کی تربیت کا خاص خیال رکھیں.

▪️آپ کا بچہ یا چھوٹا بھائی کن لڑکوں کے ساتھ اٹھتا بیٹھتا ہے؟
▪️آپ کا بچہ یا چھوٹا بھائی کن لوگوں کے ساتھ وقت گزارتا ہے؟
▪️آپ کے بچے کے پاس پیسے، موبائل، گھڑی جیسی چیزیں کہاں سے آتی ہیں اور کیوں آتی ہیں؟
▪️آپ کے بچے کو بائیک کون دیتا ہے اور کیوں دیتا ہے؟
▪️آپ کے بچے پر خرچے کون کررہا ہے اور کس لیے کررہا ہے؟
▪️آپ کا بچہ کن لوگوں کے ساتھ پکنک منانے جاتا ہے؟
▪️آپ کے بچے کو ہوٹلوں میں کھانے کون کھلا رہا ہے اور اس کی وجہ کیا ہے؟
ایسے کئی سارے سوالات ہیں جو کہ والدین کے ذہن میں آنے چاہییں اور ان کے جوابات تلاش کرکے ان پر سنجیدگی کے ساتھ غور کرلینا چاہیے۔
ہم اپنی اولاد کے حوالے سے بڑی ہی غفلتوں کا شکار ہیں۔ ہم سب کچھ دیکھتے ہوئے بھی انجان بن جاتے ہیں۔ اور ہماری یہی غفلتیں اور غلطیاں جہاں ہمارے بچوں کی دنیا اور آخرت برباد کردیتی ہیں تو وہاں ہمارے لیے بدنامی اور افسوس کا ذریعہ بھی بن جاتی ہیں۔ اللّٰہ تعالٰی ہم سب کی حفاظت فرمائے۔
یہ باتیں یقینًا تلخ ہیں، لیکن معاشرے کے بڑھتے اخلاقی زوال کے پیشِ نظر اس معاملے کو نظر انداز کردینا بڑے نقصان کا سبب بن جاتا ہے۔
آپ کیا سمجھتے ہیں کہ آپ کے بچے پر خرچے کرنے والے مفت میں خرچے کررہے ہیں؟ آپ کے بچے کو مفت میں اپنے ساتھ سیر وتفریح کے لیے لے جانے والا آدمی مخلص ہے؟ کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ آپ کا بچہ اپنی عمر سے بڑے لڑکوں اور افراد کے ساتھ کیوں وقت گزارتا ہے؟ آپ کیسے والدین ہیں کہ جو معاشرے کی بگڑتی صورتحال دیکھنے کے باجود بھی اپنے بچوں کے بارے میں حساس نہیں ہیں؟ نجانے ہم کیوں ایسی باتوں میں بلاوجہ کا اچھا گمان کیے بیٹھے ہیں؟ ہم کس قدر سادہ یا کس قدر غافل لوگ ہیں!
اس موضوع سے متعلق میرے لیے اگرچہ کھل کر بات کرنا مشکل ہورہا ہے لیکن اشاروں کنایوں میں لکھی گئی اس مختصر تحریر کو بہت کچھ سمجھیں اور اپنے بچوں کی طرف بڑھنے والے خطرات کا ادراک کریں۔
آخر میں درد مندانہ گزارش ہے کہ اپنے بچوں کی تربیت کی فکر کریں، ان پر نظر رکھیں، شفقت کے ساتھ ان کی خبر گیری کریں، یہ آپ کا سرمایہ ہے، اسے ضائع ہونے سے بچائیں۔

🌹تحریر :- مفتی مبین الرحمٰن صاحب.

🍃 دعاؤں کا محتاج
*محمد حسن*
🍂 ایڈمن
(نصیحت و اصلاح گُروپ)

Sub aik dafa darood  shaareef phr lain plz
25/08/2023

Sub aik dafa darood shaareef phr lain plz

Bashak
23/08/2023

Bashak

Address

Rahim Yar Khan
Rahimyar Khan
64200

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Merhba Quran Academy posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share