PSMA

PSMA

Share

Private School Management Association Platform for Private Schools

22/08/2024

💔

22/06/2024

۔۔۔۔۔۔۔۔اطلاع جنازہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بشیر احمد ازاد صوبائی صدر پی ایس ایم اے کے بڑے بھائی کاشف منظور (کاشی کمپیوٹر والا)اور فیض منظور کے والد قضائے الہی سے وفات پا چکے ہیں جن کی نماز جنازہ اج شام 6 بجے موضع کوٹ فقیرا میں ادا کی جائے گی تمام حضرات سے جنازہ میں شرکت کی اپیل کی جاتی ہے

Photos from PSMA's post 28/03/2024

*از قلم*
*نذیر احمد طاہر قادری*
*رحیم یارخاں*

#یوم #شہدائے #بدر #17 رمضان المبارک #و
*وفات ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا*

#بدر کے #شہداء اور #غازیوں کو #سلام #

حضرت جبرئیل علیہ السلام نے بارگاہ رسالت میں عرض کیا۔
#یا #رسول اللہ ! آپ اصحاب بدر کو جملہ مسلمانوں میں کیا سمجھتے ہیں ؟
آپنے فرمایا میں انکو سارے مسلمانوں سے افضل سمجھتا ہوں
اس پر سیدنا #جبرئیل علیہ السلام نے عرض کیا
جو #فرشتے #بدر میں شریک تھے ان کا درجہ بھی فرشتوں میں ایسا ہی ہے #

🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹

🌹غزوہ بدر🌹
*یوم الفرقان*

🌹 ( #عربی: #غزوة بدر الكبرىٰ وبدر القتال ويوم الفرقان)🌹

17 رمضان المبارک 2 ہجری کو غزوہ بدر آقائے دو جہاں نبی آخر الزمان سرکار دو عالم حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی قیادت میں مسلمانوں
جبکہ ابو جہل کی قیادت میں مکہ کے قبیلہ قریش اور دیگر عربوں کے درمیان مدینہ کے جنوب مغرب میں "بدر" نامی مقام پر ہوا۔ اسے غزوہ بدر کبریٰ بھی کہتے ہیں

🌹*جنگ کی جگہ*🌹

مقام کنویں بدر کے قریب، 70 میل (110 کلومیٹر) مدینہ کے جنوب مغرب میں

*نتیجہ*
مسلمانوں کی فیصلہ کن فتح

*محارب*
مدینہ منورہ کے مسلمان
قریشِ مکہ

🌹*کمانڈر اور رہنما*🌹
🌹*مسلمان*🌹
🌹پیغمبر حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم 🌹
🌹حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ🌹
🌹حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ 🌹
🌹حضرت حمزہ بن عبد المطلب رضی اللہ عنہ🌹
🌹حضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ🌹

*کفار*
ابوجہل ⚔
عتبہ بن ربیعہ ⚔
امیہ بن خلف ⚔
ہند بنت عتبہ⚔️

*ہلاکتیں اور نقصانات*

🌹14- شہید(مسلمان)🌹

70 مقتول، 70 قیدی (کفار)

*طاقت*
🌹*مسلمان*🌹
🌹313 پیادہ فوج اور گھوڑسوار فوج:
2 گھوڑے اور 70 اونٹ🌹

*کفار*
950 پیادہ فوج اور گھوڑسوار فوج: 100 گھوڑے اور 170 اونٹ
آلات ہیں ، اوزار ہیں ، افواج ہیں
لیکن وہ تین سو تیرہ کا لشکر نہیں ملتا



🌹 فضائے بدر پیدا کر فرشتے تیری نصر ت کو 🌹
🌹اتر سکتے ہیں گردوں سے قطار اندر قطار اب بھی🌹
***********************************************************
🌹17- #رمضان المبارک🌹
🌹 #یوم #وصال با کمال🌹

🌹 #ام #المومنین #حضرت #عائشہ #صدیقہ #رضی #اللہ #عنھا🌹
🌹ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنھا کی عظمت کو سلام🌹

🌹اہل اسلام کی مادران شفیق🌹
🌹بانوان طہارت پہ لاکھوں سلام🌹
🌹 #بنت #صدیق آرام #جان #نبی #صلی #اللہ #علیہ #وسلم
🌹اس حریم براءت پہ لاکھوں سلام🌹
🌹یعنی ہے سورة نور جن کی گواہی🌹
🌹ان کی پر نور صورت پہ لاکھوں سلام🌹
🌹جن میں #روح القدس بے اجازت نہ جائیں🌹
🌹ان سرادق کی عظمت پہ لاکھوں سلام🌹
🌹شمع تاباں کاشانہ اجتہاد🌹
🌹مفتئ چار ملت پہ لاکھوں سلام🌹
🌹 #حضرت ابو بکر #صدیق رضی اللہ عنہ کی لخت جگر🌹
🌹 #سرور #کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وہ اہلیہ🌹
🌹کون ہے فیضان ان سا پاکباز🌹
🌹دی #خدا نے خود گواہی #مرحبا

ام المومنین حضرت #عائشہ #صدیقہ رضی اللہ عنھا کی عظمت کو #سلام 🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹

* #سیدہ عائشہؓ تو وہ ماں ہیں #*
جن کو اللہ پاک نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجیت کے لئے خود منتخب فرمایا
امی #عائشہؓ ہماری تمام ماؤں میں وہ واحد ماں ہیں جو کنواری ہونے کی حیثیت سے نبی کریمﷺ کے نکاح میں آئیں۔
امی #عائشہؓ وہ ماں ہیں
جن کے لیے کئی مرتبہ جبرئیلؑ اللہ کے سلام لائے۔
امی #عائشہؓ کی تصویر جبرائیل ؑ جنت کے ریشمی لباس میں لپیٹ کر لائے اور نبی کریمﷺ کو کہا کہ اللہ پاک نے آپ کے لئے صدیق اکبرؓ کی اِس بیٹی کو منتخب فرمایا ہے
امی #عائشہؓ وہ ماں ہیں
جن پر کفار و منافقین نے تہمت لگائی تو خود رب کائنات نے اُنکی #پاکدامنی پر قرآنی آیات کا نزول فرمایا۔
امی #عائشہؓ وہ ماں ہیں
جن کے بستر پر بارہا قرآن کا نزول ہوا
امی #عائشہؓ وہ ماں ہیں
جن کے ہار گُم ہو جانے کی وجہ سے قیامت تک کے لئے ایمان والوں کو تیمم جیسی سہولت میسر آئی۔
امی #عائشہؓ وہ ماں ہیں
جو قرآن کی سب سے بڑی عالمہ تھیں
امی #عائشہؓ وہ ماں ہیں
کہ جن کے مشہور شاگردوں میں حضرت ابو ہریرہؓ ابو موسیٰ اشعریؓ عبداللہ بن عمرؓ عبداللہ بن عباسؓ عَمرو بن العاصؓ جیسے سینکڑوں صحابہؓ شامل ہیں ۔
امی #عائشہؓ وہ ماں ہیں
مرض الوفات میں نبی کریمﷺ نے جن کے حُجرے کو اپنا مسکن بنایا۔
امی #عائشہؓ وہ ماں ہیں
کہ جن کے حُجرے کو نبی کریمﷺ نے " روضة من الرياض الجنّة " قرار دیا ـ
امی #عائشہؓ وہ ماں ہیں
جو نبی کریمﷺ کی وفات کے بعد تقریباً پچاس سال اسی روضہ میں قیام پذیر رہیں۔ جس روضے کی ایک جھلک دیکھنے کو کائنات ترستی ھے ۔
اَلنَّبِیُّ اَولٰی بِالمُؤمِنِینَ مِن اَنفُسِھِم وَاَزوَاجُه اُمَّهَاتُهُم
نبیﷺ کی ذات ایمان والوں کیلئے اُنکی اپنی جانوں سے بھی زیادہ عزیز تر ھے اور نبیﷺ کی ازواجؓ ایمان والوں کی مائیں ہیں ۔

*17 رمضان المبارک حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کا یوم وصال۔*

🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹

*ام المومنین حضرت سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی صاحبزادی تھیں۔ آپ کا نام عائشہ، لقب صدیقہ اور حمیرا، خطاب ام المومنین اور کنیت ام عبداللہ ہے چونکہ آپ رضی اللہ عنہا صاحب اولاد نہ تھیں اس لئے آپ رضی اللہ عنہا نے اپنی بہن حضرت اسماء رضی اللہ عنہا کے صاحبزادے اور اپنے بھانجے عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ کے نام پر حضور صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ارشاد کے مطابق اپنی کنیت ام عبداللہ اختیار فرمائی۔*

*(ابو داؤد، السنن، کتاب الادب)*

*حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بچپن ہی سے نہایت ہی ذہین و فطین، عمدہ ذکاوت اور بہترین قوت حافظہ کی مالک تھیں۔ حضرت امام زہری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا تمام لوگوں میں سب سے زیادہ عالم تھیں۔ بڑے بڑے صحابہ کرام رضی اللہ عنہ ان سے مسائل وغیرہ پوچھا کرتے ہیں۔ حضرت ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ہم اصحاب رسول صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کو کبھی کوئی ایسی مشکل پیش نہیں آئی جس کو ہم نے حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا ہو اور ان کے پاس اس کے بارے میں کوئی معلومات ہمیں نہ ملی ہوں۔*

*(جامع الترمذی، کتاب المناقب)*

*آپ رضی اللہ عنہا اکثر دن کو روزے سے ہوتیں اور ان کی رات نوافل ادا کرتے مصلے پر گزرتی، زہدو ورع، تقویٰ و پرہیزگاری میں وہ اپنی مثال آپ تھیں۔ اطاعت، عبادت اور ریاضت کا جوہر اُن کی سرشت میں شامل تھا۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے اپنے عہد خلافت میں ان کی گزر اوقات کے لئے ان کا گزارہ الائونس مقرر کررکھا تھا لیکن آپ کو جو ملتا وہ مستحقین میں تقسیم فرمادیتیں۔*
*حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم سے دریافت کیا گیا کہ آپ کو سب سے زیادہ کون محبوب ہے؟ آپ نے فرمایا: عائشہ (رضی اللہ عنہا)۔**(جامع ترمذی، ابواب المناقب)*

*58ھ میں ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کی عمر 67 سال ہوچکی تھی۔ اسی سال ہی رمضان المبارک میں آپ بیمار ہوئیں۔ علالت کا سلسلہ چند روز جاری رہا۔ علالت کے دوران کوئی مزاج پرسی کرتا تو فرماتیں اچھی ہوں۔* *(طبقات ابن سعد)*

*آپ رضی اللہ عنہا 17 رمضان المبارک 58 ہجری کو رات کے وقت فوت ہوئیں۔ حضرت سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے نماز جنازہ پڑھائی اور آپ رضی اللہ عنہا کو آپ کی وصیت کے مطابق جنت البقیع میں دفن کیا گیا۔*

🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹

*ام المومنین حضرت سیدہ عائشہ کا نکاح*
*ہجرت سے ٣ برس پہلے سید المرسلین سے شادی ہوئی۔ ٩ برس کی عمر میں رخصتی ہوئی ۔ سیدہ عائشہ کے علاوہ کسی کنواری خاتون سے نبی کریم محمد صلی اﷲ علیہ وسلم نے شادی نہیں کی*

*حضرت عمرو بن عاص نے ایک دفعہ رسول اقدس محمد صلی اﷲ علیہ وسلم سے پوچھا : یا رسول اللہ ! آپ کو دنیا میں سب سے زیادہ محبوب کون ہے؟ فرمایا : ”عائشہ” عرض کی مردوں میں کون ہے؟ فرمایا : اس کا باپ ۔ ایک دفعہ حضرت عمر نے اپنی بیٹی حضرت حفصہ ام المومنین کو سمجھاتے ہوئے کہا :بیٹی عائشہ کی ریس نہ کیا کرو ، رسول اللہ محمد صلی اﷲ علیہ وسلم کے دل میں اس کی قدر ومنزلت بہت زیادہ ہے ۔*
*رسول اللہ محمد صلی اﷲ علیہ وسلم نے فرمایا :*

*”مردوں میں بہت کامل گزرے لیکن عورتوں میں سے مریم بنت عمران اور آسیہ زوجہ فرعون کے سوا کوئی کامل نہ ہوئی اور عائشہ کو عورتوں پر اسی طرح فضیلت ہے جس طرح ثرید کو تمام کھانوں پر*

*🌹حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ میں فخر نہیں کرتی بلکہ بطور واقعہ کے کہتی ہوں کہ اللہ نے دنیا میں ٩ باتیں ایسی صرف مجھ کو عطا کی ہیں جو میرے سوا کسی کو نہیں ملیں-1🌹- خواب میں فرشتے نےآنحضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے میں صورت پیش کی- ۔2۔🌹 جب میں سات برس کی تھی تو آپ محمد صلی اﷲ علیہ وسلم نے مجھ سے نکاح کیا ۔ 3🌹۔ جب میرا سن ٩ برس کا ہوا تو رخصتی ہوئی ۔ 4۔🌹 میرے سوا کوئی کنواری بیوی آپ محمد صلی اﷲ علیہ وسلم کی خدمت میں نہ تھی ۔ 5۔🌹 آپ محمد صلی اﷲ علیہ وسلم جب میرے بستر پر ہوتے تب بھی وحی آتی تھی ۔ 6۔🌹 میں آپ محمد صلی اﷲ علیہ وسلم کی محبوب ترین بیوی تھی ۔ 7🌹۔ میری شان میں قرآن کی آیتیں اتریں ۔ 8۔ 🌹میں نے جبریل کو اپنی آنکھوں سے دیکھا ۔ 9۔🌹 آپ محمد صلی اﷲ علیہ وسلم نے میری گود میں سر رکھے ہوئے وفات پائی۔

*حضرت عائشہ اور احادیث نبوی :*

*سیدہ عائشہ کا حافظہ بہت قوی تھا ۔ جس کی وجہ سے وہ حدیث نبوی کے حوالے سے صحابہ کرام کے لیے بڑا اہم مرجع بن چکی تھیں ۔ حضرت عائشہ حدیث حفظ کرنے اور فتویٰ دینے کے اعتبار سے صحابہ کرام سے بڑھ کر تھیں۔سیدہ عائشہ نے دو ہزار دو سو دس (2210) احادیث روایت کرنے کی سعادت حاصل کی ۔*
*دور نبوی کی کوئی خاتون ایسی نہیں جس نے سیدہ عائشہ سے زیادہ رسول اللہ محمد صلی اﷲ علیہ وسلم سے احادیث روایت کرنے کی سعادت حاصل کی ہو ۔*
*صدیقہ کائنات سے ایک سو چوہتر (174) احادیث ایسی مروی ہیں جو بخاری ومسلم میں ہیں*

*ماں جی سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کا علمی مقام*
*صحابہ کرام مسائل میں ان کی طرف رجو ع کیا کرتے تھے۔سیدنا ابوموسی اشعری ۔ سنن الترمذی : 3883*
*میں نے کتاب اللہ، سنت رسول اللہ، شعر اور میراث کے باب میں سیدہ عائشہ رض سے بڑا عالم کسی کو نہیں دیکھا۔عروہ بن زبیر رضی اللہ عنہ۔مصنف ابن ابی شیبہ*
*میں نے عائشہ رض سے بڑا سنن رسول اللہ کا عالم نہیں دیکھا۔ اور نہ ان سے بڑا کوئی فقیہ دیکھا۔ابوسلمہ بن عبد الرحمان، الطبقات الکبری لابن سعد : 2/375*

*اگر تمام زمانے کی خواتین کے علوم جمع کر لئے جائیں اور انہیں سیدہ عائشہ کے علم کے سامنے لایا جائے تو عائشہ کا علم افضل ہوگا۔(امام زہری رحمہ اللہ، السنۃ للخلال : ص753*)

*سیدہ عائشہ رض اپنے زمانے کے تین علوم میں بے مثال تھیں، علم فقہ، علم طب اور علم الشعر۔ امام ابن عبد البر رحمہ اللہ، الاجابۃ للزرکشی : (ص31*)

*مجھے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی امت بلکہ کسی بھی امت میں عائشہ رضی اللہ عنہا سے بڑی عالمہ نظر ہی نہیں آئی۔(حافظ ذہبی رحمہ اللہ، سیر اعلام النبلاء : 2/140*)

*صحابہ کے درمیان علمی اختلاف کا فیصلہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کیا کرتی تھیں(۔صحیح البخاری : 1332*)

*سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی وفات* :*

*سن ٥٨ ہجری کے ماہ رمضان میں حضرت عائشہ بیمار ہوئیں اور انہوں نے وصیت کی کہ انہیں امہات المومنین اور رسول اللہ محمد صلی اﷲ علیہ وسلم کے اہل بیت کے پہلو میں جنت البقیع میں دفن کیا جائے ۔
ماہ رمضان کی 🌹17-تاریخ منگل کی رات ام المومنین عائشہ نے وفات پائی ۔ وفات کے وقت ان کی عمر 67 برس تھی۔ 18سال کی عمر میں بیوہ ہوئی تھیں ۔ حضرت ابوہریرہ نے نماز جنازہ پڑھائی۔*🌹🌹

🌹*ہوں کیوں نہ میرے ماں باپ قربان اس مقدس نام پر*🌹
🌹🌹*عائشہ رض تیرے لاکھ احسان ہیں اسلام پر* 🌹🌹

*طالب دعا*
*نذیر احمد طاہر قادری*
*رحیم یارخاں*
*سیکرٹری جنرل پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی*

Photos from PSMA's post 14/02/2024

Rawalpindi:
Press conference at Press Club Rawalpindi:
Me with President Pakistan 🇵🇰 Ex- Servicemen society-PESS- Lt. Gen. Abdul Qayyum Malik (R)SVP- PESS-
Vice Admiral Abdul Aleem Khan(R), VP- PESS- Lt, Gen. Kamala Akber(R), Brig. Tariq(R) and Aziz Ahmed Awan, Media coordinator- PRESS.

14/01/2024

سکول سربراہان متوجہ ہوں.
محدود مدت کے لیے 50 پرسنٹ ڈسکاؤنٹ

*سکول سسٹم * *(Schoolsystem)* لایا آپ کے ادارے کے لیے دنیا کا نمبر 1 انسٹیٹیوٹ مینجمنٹ سسٹم

⭕ جس میں آپ کو ملے
⬅️ آپ کے انسٹیٹیوٹ کے نام سے سب ڈومین ویب سائٹ
⬅️ آپ کے انسٹیٹیوٹ کے نام اور لوگو سے موبائل ایپ (سٹوڈنٹ، سٹاف اور ایڈمن کے لیے)

⭕ سکول سسٹم کی notification سروس کے ذریع والدین کو بھیجیں
⬅️ کلاس ٹیسٹ رزلٹ
⬅️ کلاس ایگزام رزلٹ
⬅️ فیس ریمانڈر
⬅️ فیس کولیکشن
⬅️ ڈیلی ایٹنڈینس
⬅️ ایڈمیشن کنفرمیشن

⭕ مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے سے آپ پرنٹ کر سکتے ہیں
⬅️ فیس چلان
⬅️ فیس سلپ
⬅️ رزلٹ کارڈ
⬅️ رپورٹ کارڈ
⬅️ سٹوڈنٹس آئی ڈی کارڈ
⬅️ سیلری سلپ
⬅️ کلاس ٹائم ٹیبل
⬅️ ٹیچر ٹائم ٹیبل
⬅️ ایوارڈ لسٹ

⭕ سکول سسٹم کے انسٹیٹیوٹ مینجمنٹ سسٹم میں آپ دیکھ سکتے ہیں
⬅️ سٹوڈنٹ انفو رپورٹ
⬅️ پیرنٹس انفو رپورٹ
⬅️ سٹوڈنٹ منتھلی ایٹنڈینس رپورٹ
⬅️ ایمپلائز سیلری رپورٹ

WhatsApp for free demo
03354280142
For more details visit website
schoolsystem.pk

25/12/2023
21/04/2023

تمام عالم اسلام کو عید مبارک

05/02/2023

Kashmir Solidarity Day is a public holiday in Pakistan on February 5 each year. It focuses on showing Pakistan's support and unity with the people of Indian-occupied Kashmir, their ongoing freedom struggle, and to pay homage to Kashmiri martyrs who lost their lives fighting for Kashmir's freedom.

18/01/2023

18 jan.2023 ko Bashir Ahmad Azad president PSMA (Regd)Punjab ke Dr imtiaz sb Sec.General Chamber of Education punjab sy Faisal Abad Dar e Arqm school mn pvt&pef Schools masail pet detaile Discus

Photos from PSMA's post 07/01/2023
Want your school to be the top-listed School/college in Rahimyar Khan?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address


Main Nor-e-Wali Tibi Rd Near Sadique Chowk
Rahimyar Khan