گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول سموکا

گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول سموکا طالب علم ہمارے ملک کا مستقبل ہیں۔

07/05/2026
الحمدللہ! 🇵🇰آج ہمارے سکول میں “معرکۂ حق” کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر ہیڈ ٹیچر صاحب نے وطن...
07/05/2026

الحمدللہ! 🇵🇰

آج ہمارے سکول میں “معرکۂ حق” کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر ہیڈ ٹیچر صاحب نے وطنِ عزیز پاکستان کی سلامتی، قومی یکجہتی اور افواجِ پاکستان کی قربانیوں پر خصوصی خطاب کیا۔

تقریب کے دوران ملی نغمے بھی چلائے گئے جن سے حب الوطنی کے جذبات مزید اجاگر ہوئے۔ آخر میں پاکستان کی ترقی، امن اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

دل سے نکلے گی نہ مر کر بھی وطن کی الفت
میری مٹی سے بھی خوشبوئے وفا آئے گی

پاکستان زندہ باد 🇵🇰
افواجِ پاکستان پائندہ باد 💚




والدین۔ اساتذہ میٹنگ اور داخلہ مہم کا انعقادگورنمنٹ ایلیمنٹری سکول سموکہ میں آج ایک مؤثر اور بامقصد پیرنٹ ٹیچر میٹنگ کا ...
28/04/2026

والدین۔ اساتذہ میٹنگ اور داخلہ مہم کا انعقاد
گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول سموکہ میں آج ایک مؤثر اور بامقصد پیرنٹ ٹیچر میٹنگ کا انعقاد کیا گیا. جس کے ساتھ ساتھ داخلہ مہم کو بھی بھرپور طریقے سے اجاگر کیا گیا۔
اساتذہ کرام نے والدین کو بچوں کی تعلیمی کارکردگی، حاضری اور نظم و ضبط کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔
والدین نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور سکول کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
اس موقع پر ہیڈ ٹیچر نے داخلہ مہم پر خصوصی زور دیتے ہوئے کہا کہ:
“ہر بچہ سکول آئے، تعلیم پائے” — ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
والدین سے اپیل کی گئی کہ وہ اپنے اردگرد موجود سکول سے باہر بچوں کو بھی داخل کروانے میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ کوئی بچہ تعلیم سے محروم نہ رہے۔

ہم تمام والدین کے شکر گزار ہیں جنہوں نے شرکت کر کے اس میٹنگ کو کامیاب بنایا اور تعلیم کے فروغ میں اپنا حصہ ڈالا۔

الوداع جماعت ہشتم 🎓✨آج ہم اپنی پیاری جماعت ہشتم کو رخصت کر رہے ہیں، جنہوں نے اپنی محنت، لگن اور عزم سے نہ صرف اپنے اساتذ...
16/04/2026

الوداع جماعت ہشتم 🎓✨

آج ہم اپنی پیاری جماعت ہشتم کو رخصت کر رہے ہیں، جنہوں نے اپنی محنت، لگن اور عزم سے نہ صرف اپنے اساتذہ بلکہ اپنے ادارے کا نام بھی روشن کیا۔

🏆 تحصیل بھر میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد!
یہ شاندار کامیابی آپ کی محنت اور اساتذہ کی رہنمائی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ 👏

📢 رزلٹ تقریب کے اس خوشی کے موقع پر ہم اپنے تمام کامیاب طلبہ کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔

ہمیں یقین ہے کہ آپ مستقبل میں بھی اسی جذبے اور محنت کے ساتھ کامیابیوں کی نئی داستانیں رقم کریں گے۔
آپ سب کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمنائیں! 🌹

📢 داخلہ مہم جاری ہے. ہمارا معزز سٹاف آپ کے بچوں کے روشن مستقبل کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔آئیں اور اپنے بچوں کو معیاری تعلیم...
08/04/2026

📢 داخلہ مہم جاری ہے.

ہمارا معزز سٹاف آپ کے بچوں کے روشن مستقبل کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔
آئیں اور اپنے بچوں کو معیاری تعلیم کے سفر کا حصہ بنائیں۔

آج ہی داخلہ حاصل کریں.

✨🎉    رزلٹ ڈے کی خوشیاں ✨🎉الحمدللہ! آج ہمارے پیارے طلبہ کا سالانہ رزلٹ جاری کر دیا گیا۔ تمام کامیاب ہونے والے بچوں کو دل...
02/04/2026

✨🎉 رزلٹ ڈے کی خوشیاں ✨🎉

الحمدللہ! آج ہمارے پیارے طلبہ کا سالانہ رزلٹ جاری کر دیا گیا۔
تمام کامیاب ہونے والے بچوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد! 🏆

آپ کی محنت، لگن اور اساتذہ کی رہنمائی کا یہ خوبصورت نتیجہ ہے۔💕💕💕

جو بچے اس بار اپنی توقعات کے مطابق کامیابی حاصل نہ کر سکے، وہ ہرگز مایوس نہ ہوں۔

گرتے ہیں شہ سوار ہی میدانِ جنگ میں
وہ طِفل کیا گرے گا جو گھٹنوں کے بل چلے

ناکامی دراصل کامیابی کی پہلی سیڑھی ہوتی ہے — بس ہمت، محنت اور یقین کو مضبوط رکھیں۔

📚 والدین اور اساتذہ کا بھی خصوصی شکریہ جن کی محنت اور دعاؤں کے بغیر یہ ممکن نہ تھا۔

آئیں عہد کریں:
آنے والا سال پہلے سے زیادہ محنت، لگن اور کامیابی کا سال بنائیں گے!

پنجاب بھر میں تمام سرکاری و نجی سکول جمعہ کے روز بند رہیں گے جبکہ پیر تا جمعرات باقاعدہ اوقات کار   کے مطابق تدریسی سرگر...
01/04/2026

پنجاب بھر میں تمام سرکاری و نجی سکول جمعہ کے روز بند رہیں گے جبکہ پیر تا جمعرات باقاعدہ اوقات کار کے مطابق تدریسی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔

09/03/2026

محترم والدین!
آگاہ کیا جاتا ہے کہ سکول میں اس وقت طلبہ کے امتحانات جاری ہیں اس لیے سکول بدستور کھلا رہے گا اور امتحانات اپنے طے شدہ شیڈول کے مطابق منعقد ہوتے رہیں گے۔

🌟 ایک اور شاندار کامیابی — ہمارے سکول کا فخر 🌟 گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول سموکا کے ہونہار طالب علم محمد ابراہیم نے ٹیلنٹ ہنٹ...
23/02/2026

🌟 ایک اور شاندار کامیابی — ہمارے سکول کا فخر 🌟

گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول سموکا کے ہونہار طالب علم محمد ابراہیم نے ٹیلنٹ ہنٹ سکالرشپ ٹیسٹ (Allied School System) میں نمایاں پوزیشن حاصل کر کے آج اپنا انعام وصول کیا۔

یہ کامیابی ہمارے سکول کے بہترین تعلیمی معیار، محنتی اساتذہ اور مؤثر تدریسی ماحول کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ہمارا ادارہ ہمیشہ طلبہ کی ذہنی اور تعلیمی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے کوشاں رہتا ہے اور الحمدللہ ہمارے طلبہ مختلف مقابلوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کر رہے ہیں۔

ہم محمد ابراہیم، ان کے قابلِ فخر والدین اور اساتذہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ وہ مستقبل میں بھی اسی طرح کامیابیوں کی نئی منازل طے کرتے رہیں۔

📚 معیاری تعلیم — روشن مستقبل کی ضمانت
🏫 گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول سموکا

Address

Rahimyar Khan

Opening Hours

Monday 08:00 - 17:00
Tuesday 08:00 - 17:00
Wednesday 08:00 - 17:00
Thursday 08:00 - 17:00
Friday 08:00 - 12:00
Saturday 08:00 - 17:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول سموکا posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category