08/05/2026
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Private School's Association Rahim Yar Khan, Education, Rahimyar Khan.
Our mission is to represent & strengthen private schools by advocating for supportive educational policies, enhancing collaboration among institutions, and promoting best practices that elevate the overall standard of education and future-based learning.
08/05/2026
02/05/2026
#تعلیم بچاو
#نسل بچاو
#مستقبل بچاو
موجودہ صورتحال میں تعلیمی اداروں (سکولز، کالجز اور یونیورسٹیز) کو محدود دنوں یا جزوی طور پر کھولنا ایک ایسا فیصلہ ہے جس کے دور رس اور خطرناک نتائج برآمد ہوں گے۔ پہلے ہی تعلیمی نظام مسلسل رکاوٹوں کا شکار رہا ہے، اور اب مزید پابندیاں طلبہ کے مستقبل کے ساتھ ناانصافی کے مترادف ہیں۔
📚 تعلیم کوئی عام شعبہ نہیں بلکہ قوم کی بقا اور ترقی کی بنیاد ہے۔
اگر آج تعلیم کو پسِ پشت ڈالا گیا تو کل ایک کمزور قوم کا سامنا کرنا پڑے گا۔
ہفتے میں صرف چند دن ادارے کھولنا اور باقی دن بند رکھنا کسی صورت قابلِ عمل حکمتِ عملی نہیں۔
✔️ تعلیمی اداروں کو مکمل ہفتہ کھولا جانا چاہیے
✔️ تعلیمی سرگرمیوں کا تسلسل ہر حال میں برقرار رکھا جائے
اگر حکومت کو فیول کی بچت درکار ہے تو اس کے لیے سنجیدہ اور متوازن اقدامات کیے جائیں، جیسے:
• مارکیٹس کے اوقات کار محدود کیے جائیں
• غیر ضروری تفریحی سرگرمیوں کو کم کیا جائے
• ایسے شعبوں میں پابندیاں لگائی جائیں جہاں عوامی ہجوم اور غیر ضروری نقل و حرکت زیادہ ہو
❌ تعلیم کو محدود کرنا مسئلے کا حل نہیں بلکہ مسائل میں اضافہ ہے
✔️ ایک ذمہ دار ریاست ہمیشہ تعلیم کو اولین ترجیح دیتی ہے
ہم حکومتِ وقت، متعلقہ حکام اور پالیسی ساز اداروں سے پُرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ:
➡️ تعلیمی اداروں کو فوری طور پر مکمل ہفتہ کھولا جائے
➡️ ایسے فیصلوں سے اجتناب کیا جائے جو طلبہ کے مستقبل کو مزید نقصان پہنچائیں
یہ صرف ایک مطالبہ نہیں بلکہ قوم کے مستقبل کی آواز ہے۔
تعلیم بچائیں — پاکستان بچائیں
محمد بابر
صدر، پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن
📢 حکومتِ وقت سے اہم اپیل —
تعلیم کو ترجیح دی جائے
ملک بھر میں تعلیمی اداروں کی بندش سے طلبہ کی تعلیم کو پہلے ہی کافی نقصان پہنچ چکا ہے۔ مزید تعطیلات اس نقصان میں اضافہ کریں گی، جو کسی بھی صورت قابلِ قبول نہیں۔
ہم سمجھتے ہیں کہ فیول کی بچت ایک اہم ضرورت ہے، لیکن اس کے لیے تعلیم کو بند کرنا ہرگز مناسب حل نہیں۔ جب دیگر تمام سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری ہیں تو تعلیمی اداروں کو بند رکھنا درست فیصلہ نہیں۔
📚 تعلیم کو ہر حال میں جاری رکھنا ضروری ہے
اسے کسی صورت غیر اہم نہ سمجھا جائے۔
مزید برآں:
• بڑی تعداد میں طلبہ قریبی علاقوں سے پیدل سکول آتے ہیں
• اداروں کی بندش سے تعلیمی تسلسل بری طرح متاثر ہو رہا ہے
لہٰذا حکومت سے پُرزور اپیل ہے کہ:
✔️ فیول کی بچت کے لیے متبادل حکمتِ عملی (alternative solutions) اختیار کی جائے
✔️ تعلیمی اداروں کو غیر ضروری طور پر بند نہ رکھا جائے
✔️ تعطیلات کو عید کے شیڈول کے ساتھ ایڈجسٹ کیا جائے
✔️ اور عید کی چھٹیوں کے فوراً بعد سکولز کو باقاعدہ کھول دیا جائے تاکہ تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ شروع ہو سکیں
ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم مل کر تعلیم کے تسلسل کو یقینی بنائیں، کیونکہ یہی ہمارے بچوں کے مستقبل کی ضمانت ہے۔
تعلیم کو نظرانداز نہ کریں — یہی قوم کی اصل طاقت ہے
محمد بابر
صدر، پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن
حکومتِ پنجاب سے اپیل
حکومتِ پنجاب کی جانب سے 6 اور 7 فروری کو بسنت کے حوالے سے تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے، حالانکہ بسنت پر پابندی پورے پنجاب میں نافذ ہے اور اجازت صرف مخصوص علاقوں تک محدود ہے۔ ایسی صورت میں صوبہ بھر میں تعطیلات کا اعلان سمجھ سے بالاتر ہے۔
اس وقت تعلیمی اداروں میں سالانہ امتحانات جاری ہیں، خصوصاً جماعت 9 اور 10 کے طلبہ کے ٹیسٹس اپنے اہم مرحلے میں ہیں۔ ان تعطیلات سے طلبہ کی پڑھائی، تعلیمی تسلسل اور امتحانی شیڈول شدید متاثر ہوگا۔
محترم حکومتِ پنجاب سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ اس فیصلے پر نظرِ ثانی کرتے ہوئے تعلیمی اداروں کے لیے کوئی متبادل آپشن فراہم کیا جائے تاکہ طلبہ کا قیمتی تعلیمی وقت ضائع ہونے سے بچ سکے۔
محمد بابر
صدر، پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن
Nawaz
#
11/01/2026
پرائیویٹ سکول: روزگار کے مسیحا
پرائیویٹ سکول ٹیچر سیلری
آج کل ہمارے ملک میں ایک شور مسلسل سنائی دیتا ہے۔
سوشل میڈیا پر واویلا کیا جاتا ہے،
موضوع ہے پرائیویٹ سکول اور کم تنخواہیں۔
لیکن کیا ہم نے کبھی اس مسئلے کو دونوں زاویوں سے دیکھا ہے؟
پرائیویٹ سکول اس ملک میں اکثر کرائے کی عمارتوں میں چلتے ہیں۔
کرایہ، بجلی کے بھاری بل، پانی، گیس، انٹرنیٹ،
عمارت کی مرمت، فرنیچر، اسٹاف، رجسٹریشن،
اور دیگر بے شمار اخراجات ہر ماہ ایک بڑا بوجھ ہوتے ہیں۔
یہ سب کچھ ایک ایسے نظام میں چل رہا ہے
جہاں فیس محدود ہے اور والدین بھی زیادہ بوجھ برداشت نہیں کر سکتے۔
اس کے باوجود پرائیویٹ سکول کیا کرتے ہیں؟
وہ روزگار پیدا کرتے ہیں۔
وہ نیو لوگوں کو موقع دیتے ہیں۔
وہ بالکل نئے، سادہ اور ناتجربہ کار افراد کو
کام سکھاتے ہیں، تربیت دیتے ہیں،
اور انہیں قابل بناتے ہیں کہ وہ آگے بڑھ سکیں۔
یہ ایک حقیقت ہے کہ ہمارے ملک میں
اکثر بڑے اداروں، سرکاری نوکریوں اور اعلیٰ عہدوں تک پہنچنے والوں کی
ابتدا پرائیویٹ سکولوں سے ہی ہوتی ہے۔
یہی پرائیویٹ سکول پہلی سیڑھی بنتے ہیں،
پہلا تجربہ دیتے ہیں،
اور پہلا اعتماد پیدا کرتے ہیں۔
خاص طور پر ہمارے معاشرے کی سادہ گھریلو بچیوں کے لیے
پرائیویٹ سکول پہلا دروازہ ہوتے ہیں۔
یہ ادارے انہیں عزت کے ساتھ رزق کمانا سکھاتے ہیں،
زندگی کا نظم، وقت کی پابندی،
اور کام کا سلیقہ دیتے ہیں۔
یہ ایک بہت بڑی سماجی خدمت ہے
جس پر کم ہی بات کی جاتی ہے۔
یہ بھی حقیقت ہے کہ تنخواہ
صرف ڈگری کی بنیاد پر نہیں ہوتی۔
تنخواہ قابلیت، مہارت، تجربے،
سکل اور کام کی کوالٹی پر ملتی ہے۔
جو نیا ہے، وہ سیکھتا ہے۔
جو تجربہ کار ہے، وہ زیادہ ذمہ داری اٹھاتا ہے،
اور اسی حساب سے زیادہ لیتا ہے۔
یہ ظلم نہیں، یہ نظام ہے۔
اگر کوئی ادارہ
پندرہ سال کے تجربہ کار،
مشکل اور مہنگے مضامین پڑھانے والے فرد کو
زیادہ معاوضہ دیتا ہے
اور نئے آنے والے کو کم،
تو یہ ناانصافی نہیں،
بلکہ توازن ہے۔
اس لیے ضروری ہے کہ
ہم صرف ایک رخ دیکھ کر فیصلے نہ کریں۔
پرائیویٹ سکول مسائل کے باوجود
لاکھوں لوگوں کے لیے
روزگار کے مواقع پیدا کر رہے ہیں۔
یہ ادارے بند ہو جائیں
تو نہ روزگار بچے گا،
نہ تجربہ،
نہ آگے بڑھنے کی راہ۔
پرائیویٹ سکول کوئی دشمن نہیں،
یہ روزگار کے مسیحا ہیں۔
یہ نظام خامیوں کے باوجود
ملک کو چلانے میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔
ضرورت اس بات کی ہے کہ
شور مچانے کے بجائے
سمجھ بوجھ، احتساب اور بہتری کی بات کی جائے،
تاکہ نظام بھی چلے
اور انسان بھی آگے بڑھے۔
*Tickers, Minister Education Punjab Rana Sikandar Hayat*
=========================
وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی چھٹیوں میں اضافے کی افواہوں کی تردید
تمام سکولز، کالجز اعلان کردہ شیڈول کے مطابق ہی کھلیں گے۔ وزیر تعلیم
تمام تعلیمی ادارے 12 جنوری سے ہی کھلیں گے۔ رانا سکندر حیات
وزیر تعلیم نے چھٹیوں میں اضافے کی تردید اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے کی
چھٹیوں کی توسیع کے حوالے سے وائرل نوٹیفکیشن جعلی ہے۔ وزیر تعلیم
محکمہ تعلیم کی جانب سے چھٹیوں میں اضافے کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔ رانا سکندر حیات
پنجاب کے تعلیمی اداروں میں چھٹیوں میں توسیع نہیں کی جا رہی۔ وزیر تعلیم
محمد بابر (صدر پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن رحیم یار خان)