13/06/2026
Department of Islamic Studies IUB RYK Campus
The Islamic studies Department at Islamia University Rahim Yar Khan campus was established in Fall 2020.
13/06/2026
12/06/2026
شفوی امتحان (ایم۔فل علومِ اسلامیہ) جون 2026
الحمد للہ۔ مورخہ 10 جون 2026ء بروز بدھ، دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور، رحیم یار خان کیمپس میں ایم۔فل علومِ اسلامیہ کے (14) اسکالرز کا شفوی امتحان (وائیوا) منعقد ہوا، جو شعبہ کی فعال علمی و تحقیقی روایت کا مظہر ہے۔
اس علمی نشست میں بطورِ بیرونی ممتحن ڈاکٹر محمد شاہد حبیب (اسسٹنٹ پروفیسر، خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی، رحیم یار خان)، ڈاکٹر محمد مسلم (اسسٹنٹ پروفیسر، گورنمنٹ خواجہ فرید گریجویٹ کالج، رحیم یار خان)، ڈاکٹر حافظہ بریرہ حمید اور ڈاکٹر ام لیلیٰ (اسسٹنٹ پروفیسرز، گورنمنٹ صادق کالج وومن یونیورسٹی، بہاولپور) اور ڈاکٹر تنویر اختر (لیکچرر، چولستان یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز، بہاولپور) شریک ہوئے۔
ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر محمد آصف ملک کی زیرِ صدارت جملہ اساتذہ نے معزز ممتحنین کا پرتپاک استقبال کیا۔ بیرونی ممتحنین نے اسکالرز کی علمی استعداد، تحقیقی فہم اور منہجِ تحقیق کو سراہتے ہوئے ان کے کامیاب مجلسی دفاع کو قابلِ تحسین قرار دیا۔ یہ کامیابی نہ صرف اسکالرز اور سپروائزرز کے لیے باعثِ افتخار ہے بلکہ شعبہ علومِ اسلامیہ کے مضبوط تحقیقی معیار اور علمی وقار کی بھی عکاس ہے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر کیمپس جناب ڈاکٹر سہیل شریف نے سپروائزرز اور اسکالرز کو اس کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور ان کی علمی خدمات کو سراہا۔
آخر میں ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر محمد آصف ملک نے معزز بیرونی ممتحنین، ڈائریکٹر کیمپس، جملہ اساتذہ کرام، کیمپس کوآرڈینیٹر (AS & RB) اور اسسٹنٹ کنٹرولر امتحانات کا خصوصی شکریہ ادا کیا، جن کی معاونت سے یہ علمی مرحلہ احسن انداز میں پایۂ تکمیل کو پہنچا۔
الحمد للہ علیٰ توفیقہ و احسانہ
09/06/2026
25/05/2026
https://journals.iub.edu.pk/index.php/alraqim/article/view/4663
اسلامی تجارتی اصول اور زرعی اجناس کی منڈیوں میں ان کا عصری اطلاق: ایک تجزیاتی مطالعہ: Islamic Commercial Principles and Their Contemporary Application in Agricultural Commodity Marke اسلامی تجارتی اصول اور زرعی اجناس کی منڈیوں میں ان کا عصری اطلاق: ایک تجزیاتی مطالعہ Islamic Commercial Principles and Their Contemporary Application in Agricultural Commodity Markets: An Analytical Study Authors Inayat Ur Rehman Ph...
25/05/2026
https://journals.iub.edu.pk/index.php/alraqim/article/view/4652
اسلامی مصادر کے بارے میں مستشرقین کی علمی تحقیقات کا تنقیدی جائزہ: Islamic Sources in Orientalist Scholarship: A Critical Review | AL RAQIM اسلامی مصادر کے بارے میں مستشرقین کی علمی تحقیقات کا تنقیدی جائزہ Islamic Sources in Orientalist Scholarship: A Critical Review Authors Prof. (r) Dr. Muhammad Idrees Lodhi Former Chairman, Department of Islamic Studies & Director, Seerat Chair, B...
25/05/2026
https://journals.iub.edu.pk/index.php/alraqim/article/view/4655
حضرت سلطان باہوؒکے اسمِ اللہ ذات بارے افکار اور ان کا تنقیدی مطالعہ: The Doctrine of Ism-e-Allāh Z̤āt in the Teachings of Ḥaḍrat Sulṭān Bāhū: A Critical and Analytical Study | AL RAQI حضرت سلطان باہوؒکے اسمِ اللہ ذات بارے افکار اور ان کا تنقیدی مطالعہ The Doctrine of Ism-e-Allāh Z̤āt in the Teachings of Ḥaḍrat Sulṭān Bāhū: A Critical and Analytical Study Authors Sultan Muhammad Din Ph.D Scholor, Department of Isla...
25/05/2026
https://journals.iub.edu.pk/index.php/alraqim/article/view/4671
پاکستان میں توہینِ رسالت کے مقدمات میں معیارِ شہادت: آسیہ بی بی کیس کی روشنی میں عدالتی استدلال کا تنقیدی مطالعہ: Evidentiary Standards in Blasphemy Cases in P پاکستان میں توہینِ رسالت کے مقدمات میں معیارِ شہادت: آسیہ بی بی کیس کی روشنی میں عدالتی استدلال کا تنقیدی مطالعہ Evidentiary Standards in Blasphemy Cases in Pakistan: A Critical Study of Judicial Reasoning in ...
18/05/2026
پی ایچ۔ ڈی اسکالرز کا کامیاب شفوی امتحان
الحمد للہ ربّ العالمین۔
مورخہ 18 مئی 2026 ء بروز سوموار دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور کے شعبہ علومِ اسلامیہ کے دو پی۔ایچ ڈی سکالرز نے اپنے تحقیقی مقالات کا کامیاب مجلسی دفاع مکمل کیا۔ اس مناقشہ کی صدارت چیئرمین شعبہ علومِ اسلامیہ پروفیسر ڈاکٹر عبدالغفار صاحب نے فرمائی جبکہ بطورِ بیرونی ممتحن ڈاکٹر محمد شاہد صاحب، اسسٹنٹ پروفیسر، شعبہ حدیث و علومِ حدیث، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد، شریک ہوئے۔ انہوں نے دونوں تحقیقی مقالات کے مناہج، استدلالی پہلوؤں اور علمی نتائج کا باریک بینی سے جائزہ لیتے ہوئے اسکالرز کی تحقیقی استعداد کو سراہا۔
پی ایچ ڈی اسکالر حافظ محمود الحسن نے اپنے تحقیقی مقالہ:
”سیاسی پناہ کے عصری اور اسلامی قوانین کا تنقیدی و تقابلی مطالعہ“
میں عصرِ حاضر کے بین الاقوامی سیاسی و قانونی مباحث کو اسلامی اصولوں کی روشنی میں تحقیقی انداز سے پیش کیا۔
اسی طرح پی ایچ ڈی اسکالر مہتاب انور نے اپنے مقالہ:
”شیخ عبد الحق محدث دہلویؒ کا منہجِ تطبیق (لمعات التنقیح فی شرح مشکوٰۃ المصابیح) کا اختصاصی مطالعہ“
کے اہم علمی پہلوؤں کو تحقیقی اسلوب میں واضح کیا۔ ان اسکالرز نے اپنے تحقیقی مقالہ جات ڈاکٹر شیراز احمد (لیکچر ر ، شعبہ علومِ اسلامیہ، دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور، رحیمیار خان کیمپس) کی سرپرستی میں مکمل کیے ہیں۔ بیرونی ممتحن نے دونوں اسکالرز کی علمی گہرائی، تحقیقی منہج اور مضبوط استدلال کو قابلِ قدر قرار دیتے ہوئے کامیاب دفاع پر مبارکباد پیش کی اور انہیں ڈاکٹریٹ کی ڈگری دینے کی سفارش کی۔ اس علمی نشست میں چیئرمین شعبہ علومِ اسلامیہ پروفیسر ڈاکٹر عبد الغفار، ڈاکٹر محمد عمران اورفیکلٹی آف اسلامک لرننگ کے کثیر اساتذہ کرام ، پی ایچ۔ ڈی اسکالرز اور ایم فل اسکالرز شریک ہوئے۔
شعبہ علومِ اسلامیہ ، ڈاکٹر مہتاب انور اور ڈاکٹر حافظ محمود الحسن کو پی۔ایچ۔ڈی کی تکمیل پہ مبارکباد پیش کرتا ہے اور مستقبل کیلئے دعاگو ہے کہ اللہ تعالیٰ ان تمام علمی کاوشوں کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے اور انہیں امتِ مسلمہ کے لیے علمِ نافع اور خیر و برکت کا ذریعہ بنائے۔ آمین یا ربّ العالمین۔
الحمد للہ علیٰ توفیقہ و احسانہ
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the school
Telephone
Website
Address
Rahimyar Khan