Department Of Translation Studies RYK

Department Of Translation Studies RYK

Share

Information, Admission and research in Quran Translation studies....

10/12/2023

Join the Department of Translation Studies for your bright future.

Department of Translation Studies, Faculty of Islamic & Arabic Studies, The Islamia University of Bahawalpur.

Apply online through IUB e-portal: https://eportal.iub.edu.pk

Photos from The Islamia University of Bahawalpur Pakistan's post 12/08/2023
Photos from Department Of Translation Studies's post 01/08/2023
01/08/2023

تعارف شعبہ ٹرانسلیشن اسٹڈیز
چیئرمین شعبہ ٹرانسلیشن اسٹڈیز/ڈین فیکلٹی آف اسلامک لرننگ پروفیسر ڈاکٹر شیخ شفیق الرحمٰن نے کہا ہے کہ الحمدللہ نامور عظیم تاریخی مادرعلمی دی اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے عصرِ حاضر کے تقاضوں کے عین مطابق جہاں بیسیوں جدید شعبہ جات قائم کیے وہاں ایک ایسے منفرد شعبہ کو بھی متعارف کرایا ہے جسکی حقیقتاً اشد ضرورت ہے ۔ معاشرے کے باہمت پرُعزم نوجوان مختلف زبانوں کو سیکھ کر ایسی مہارت حاصل کریں کہ نابغہ روزگار بننے کے ساتھ ساتھ ملک وقوم کی بہترین خدمات بجالاسکیں ۔مختلف النوع زبان و ثقافت کی تعلیم وتربیت کے ذریعے متعلمین تہذیب و شائستگی کی بدولت معاشرے میں اچھے انسان کا مثالی کردار نبھا سکتے ہیں۔ اِس عظیم مقصد کے حصول کی خاطر شعبہ ٹرانسلیشن اسٹڈیز کا قیام اکیسویں صدی کے بیسویں سال 2020 میں ظہور پذیر ہوا۔جو کہ متعلمین میں ابتداً دو انتہائی اہم بین الاقوامی زبانوں یعنی عربی اور انگریزی میں استعداد و مہارت کےلئے کوشاں ہے۔شعبہ ہذا یکساں طور پر عصری تعلیم یافتہ اوردینی مدارس سے فیض یافتگان کے لئے سنہری موقع فراہم کرتا ہے کہ وہ انتہائی تعلیم یافتہ اور تجربہ کار اساتذہ کرام کے زیر نگرانی اپنےخوابوں کی تعبیر کو عملی جامہ پہنائیں ۔
دور ِحاضر میں جدید وسائل اور آلات کی مدد سے شعبہ ہذا سے منسلک طلبہ و طالبات کا مستقبل روشن اور اطمینان بخش ہو گا ۔جیسا کہ سرکاری اور نجی سطح پر معلمین ومعلمات اور مترجمین برائے عربی اور انگریزی کی آسامیاں جبکہ فری لانسنگ کی اُبھرتی دنیا میں ترجمہ جیسی فنی مہارت کی بدولت نام کمانے اور لوہا منوانے کا بہترین موقع باآسانی میسر آسکتا ہے۔ وہ اسکالرز جو محض میرٹ سے کچھ فاصلے کی وجہ سے اپنی پسند کے شعبہ جات میں تعلیمی سفر جاری رکھنے سے قاصر رہتے ہیں تو ایسے حالات میں شعبہ ٹرانسلیشن اسٹڈیز یقیناً امید کی وہ کرن ہے جو اُن کو اپنی منزل مقصود سے ہمکنار کرنے میں ایک مضبوط پُل کی مانند ہے۔
قسم دراسات الترجمہ کو جہاں اور اعزازات حاصل ہیں اُن میں سے نمایاں ترین اعزاز یہ ہے کہ جامعہ ہذا کے سوا سو کے لگ بھگ شعبہ جات کے طلبہ کو قرآن مجید کی لازمی تعلیم و تربیت کی ذمہ داری اِسی شعبہ کے تربیت یافتہ اساتذہ کرام ہی سرانجام دے رہے ہیں۔ جبکہ قرآن مجید کی تعلیم ہر سطح پر عام اور آسان بنانے کی غرض سے صوت القران فورم بھی اِسی شعبے کا خاصہ ہے۔ جس میں پیشہ ورانہ مہارتوں سے تعلق رکھنے والے اساتذہ کرام قرآنِ پاک کے پیغام کو پھیلانے میں سرگرم عمل ہیں۔ علاوہ ازیں بین الاقوامی شہرت یافتہ اساتذہ کرام کے خصوصی لیکچرز کے ذریعے جزوقتی کورسز ورکشاپ اور سمینارزکی مددسے مذکورہ زبانوں میں درس وتدریس کا اہتمام بھی کیا جاتا ہے تاکہ زبانوں کے ماہرین سے اصلی لب و لہجہ میں فیض یاب ہوا جا سکے۔
ہمارے ہاں زیرِ تعلیم طلبہ و طالبات کے لیے تمام تر وظائف کی دستیابی کی حتی الامکان کوشش کی جاتی ہے تاکہ مستحق طلباء باآسانی زیورِ تعلیم سے آراستہ ہوسکیں ۔لہذا خواہش مند طلباء وطالبات جنہوں نے ایف اے ،ایف سی یا اس کے مساوی شہادتِ خاصہ کا امتحان پاس کیا ہو وہ بی ایس ٹرانسلیشن اسٹڈیز پروگرام میں داخلہ لے کر کامیاب تعلیمی سفر کا آغاز کریں اور ترقی کی راہ پر گامزن ہوجائیں۔اس وقت شعبہ ٹرانسلیشن اسٹڈیز میں داخلے جاری ہیں۔
اللہ رب العزت ہم سب کا حامی وناصر ہو ۔ آمین

01/08/2023

Chairman Department of Translation Studies, Dean Faculty of Islamic learning Prof. Dr. Shaikh Shafiq-ur-Rehman receiving shield by worthy Vice Chancellor Engr. Prof. Dr. Athar Mahboob in International Conference on Social Sciences and Humanities organized by Department of Pakistan Studies, The Islamia University of Bahawalpur.

01/08/2023
01/08/2023

پی آر او نمبر299/23، مورخہ 27.07.2023
ڈائریکٹورٹ آف پبلک ریلیشنز،اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور نے کہا ہے کہ جامعہ اسلامیہ عالمی شناخت کی حامل درسگاہ ہے۔ یہ جامعہ عظیم دینی اور علمی میراث کی امین ہے۔ یونیورسٹی کے اساتذہ، طلباء وطالبات، سول سوسائٹی، ایلومنائی یکجا ہو کر موجودہ مشکل صورتحال سے نکلنے کی پر خلوص سعی کر رہے ہیں۔ وائس چانسلر نے ان خیالات کا اظہار آج عباسیہ کیمپس میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔اس موقع پرپروفیسر ڈاکٹر محمد امجد ڈین فیکلٹی آف انجینئرنگ، پروفیسر ڈاکٹر شازیہ انجم ڈین فیکلٹی آف سائنس، پروفیسر ڈاکٹر جواداقبال ڈین فیکلٹی آف کامرس اینڈ مینجمنٹ سائنسز، پروفیسر ڈاکٹر شیخ شفیق الرحمن، ڈین فیکلٹی آف اسلامک لرننگ اورپروفیسر ڈاکٹر معظم جمیل رجسٹرار موجود تھے۔ وائس چانسلر نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور بدقسمتی سے ان دنوں سیکنڈلز کی زد میں ہے جو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ پھیل چکے ہیں۔ اس حوالے سے وزیر اعلیٰ پنجاب سیدمحسن رضا نقوی،ہائر ایجوکیشن کمیشن، ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ساوتھ پنجاب، ریجنل پولیس آفیسر بہاول پور کے علاوہ یونیورسٹی کی کمیٹیاں بہت تندہی سے تحقیقات کر رہی ہیں۔ یہ کمیٹیاں جلد ہی تحقیقات کے نتائج سے آگاہ کریں گی اور یونیورسٹی من وعن ان کی سفارشات پر عمل کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ کچھ منفی عناصر جامع کے سازگار تعلیمی ماحول کو خراب کرنے کی سعی کر رہے ہیں تاہم اساتذہ اور طلباء وطالبات کی اکثریت تدریس وتحقیق سے لگن رکھتی ہے اور چند لوگوں کی منفی سرگرمیاں جلد ہی ختم ہو جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور منشیات اورہراسمنٹ پر زیرو ٹالرنس پالیسی پر کاربند ہے۔ یونیورسٹی کی تاریخ میں کبھی ایسے واقعات دیکھنے میں نہیں آئے جن کا اب ہمیں سامنا ہے۔ تمام والدین سے گزارش ہے کہ اس خوف اور سراسیمگی کی فضاء سے نکلیں۔ میڈیا سے گزارش ہے کہ موجودہ صورتحال میں بہتری کے لئے اور اس پریشان کن فضاء کو ختم کرنے کے لئے تجاویز دیں۔یونیورسٹی میں ہراسمنٹ کے حوالے سے ہائر ایجوکیشن کمیشن کی خصوصی کمیٹی فعال ہے اور سزا اور جزاء کا عمل ہمیشہ قائم رہتا ہے۔ طلباء وطالبات ڈائریکٹر سٹوڈنٹس آفئیرز آفس سے بھی رابطہ کرتے ہیں اور رہنمائی لیتے ہیں۔ اس وقت یونیورسٹی میں سالانہ داخلوں کی مہم جاری ہے، ہم سب کو مل کر اس داخلوں کی مہم کو کامیاب بنانا ہے۔ یونیورسٹی میں کوئی بھی نہیں چاہتا کہ تعلیمی ماحول خراب ہو۔ ہمارے طلبہ وطالبات اپنے بچوں کی طرح ہیں۔ ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی تاکہ والدین کے ساتھ رابطہ قائم کیا جائے اور اُنہیں یونیورسٹی میں جاری تدریسی وتحقیقی سرگرمیوں سے آگاہ کیا جائے۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر محمد امجد ڈین فیکلٹی آف انجینئرنگ نے کہا کہ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی تحقیقاتی کمیٹی میں دو خواتین شامل ہیں۔ وائس چانسلر نے یقین دلایا کہ تحقیقات کے بعد ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دی جائے گی اور کسی سے کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور ہم سب کا قیمتی اثاثہ ہے۔ اس کی بقاء اور سلامتی سے ہمارے بچوں کا مستقبل وابستہ ہے اور ہم سب مل کر اس قیمتی اثاثے کی حفاظت کریں گے۔ اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں نے وائس چانسلر کو خوش آمدید کہا کہ وہ بہاول پور کے سپوت ہیں اور یونیورسٹی کی بھلائی اور بہتری کے لئے کام کریں گے۔

23/06/2023

IUB ❤

Times Higher Education Punjab Higher Education Commission-PHEC Higher Education Commission, Pakistan The Governor of Punjab

23/06/2023

پی آر او نمبر262/23، مورخہ 22.06.2023
ڈائریکٹورٹ آف پبلک ریلیشنز،اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
ٹائمز ہائر ایجوکیشن نے ایشیاء کی جامعات کی رینکنگ جاری کر دی۔ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ ایشیاء کے مطابق اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور 201-250کی فہرسٹ میں شامل ہو گئی ہے۔ انجینئرپروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور نے ایشیائی جامعات میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی پہلی 250جامعات میں شمولیت کو بہت بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے اساتذہ، طلباء وطالبات اور ایلومینائی کو مبارکباد دی ہے۔ ڈائریکٹر کوالٹی انہانسمنٹ سیل پروفیسر ڈاکٹر اسد اللہ مدنی نے کہا کہ وائس چانسلر انجینئرپروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کے ویژن کے مطابق جامعہ اسلامیہ نے گزشتہ برسوں میں جامعات کی عالمی درجہ بندی کے عشاریوں میں واضع بہتری اور برتری کا مظاہرہ کیا ہے۔ اس بات کا قوی امکان ہے کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور پاکستان کی جامعات میں بھی سرفہرست ہو گئی اور دیگر پرفارمنس انڈیکیٹرز میں نمایاں مقام حاصل کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں ٹائمز ہائر ایجوکیشن کی رینکنگ میں دنیا کی پہلی 801-1000جامعات میں شامل ہوئی تھی اور کوالٹی ایجوکیشن کے اعتبار سے پاکستانی جامعات میں پہلی دس جامعات میں شامل ہوئی تھی۔

Want your school to be the top-listed School/college in Rahimyar Khan?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Website

Address


Rahim Yar Khan
Rahimyar Khan
64200

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00