GBHS CHAK 128/1.l

GBHS CHAK 128/1.l

Share

study center house of organized learning

19/04/2026
Photos from GBHS CHAK 128/1.l's post 01/04/2026

Annual Result 2026 Ceremony

30/03/2026

اسلام علیکم گورنمنٹ بوائز سیکنڈری سکول چک 128/1ایل میں پڑھنے والے طلباء کے والدین کو اطلاع دی جاتی ہے کہ بروز بدھ یکم اپریل (1St April ) کو بچوں کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کیا جائے گا والدین سے گزارش ہے کہ اپنے بچوں کو لازمی سکول بھیجیں اور والدین خود بھی شرکت لازمی کریں اور جماعت ایک سی سی ای تا نہم نئے آنے والے طلباء کے داخلے جاری ہیں اپنے بچوں کو سکول میں داخل کروائیں (ECCE اور جماعت اول تک بچوں کو فری کاپیاں ،پنسل اور کتابیں اور باقی کلاسز کو فری کتابیں مہیا کی جاتی ہیں)

STI 07/11/2025

🟩 اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، حکومتِ پنجاب کی جانب سے جاری کردہ اشتہار برائے اسکول ٹیچنگ انٹرنز (STIs)

🔹 اہم نکات:
1. عہدہ: اسکول ٹیچنگ انٹرنز (STIs)

2. مدتِ تقرری:
01 دسمبر 2025 تا 31 مئی 2026

3. عمر کی حد:
21 سے 45 سال

4. ماہانہ معاوضہ:

ہائی سیکنڈری اسکول: 45,000 روپے
ہائی اسکول: 45,000 روپے
مڈل اسکول: 45,000 روپے
پرائمری اسکول: 38,000 روپے

5. تعلیمی قابلیت:

پرائمری اسکول: FA/FSc

مڈل اسکول: BA/BSc

ہائی اسکول: MA/MSc

ہائی سیکنڈری اسکول: MA/MSc
(مضامین کی اہلیت کے مطابق)

🕒 اہم تاریخیں:

1. آن لائن درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ:
10 نومبر 2025 تا 20 نومبر 2025

2. میرٹ لسٹ کی تیاری:
25 نومبر 2025 صبح 10:00 بجے تک

3. پری اسکریننگ ٹیسٹ:
26 نومبر 2025

4. انٹرویوز:
27 نومبر 2025 صبح 10:00 بجے سے

5. فائنل میرٹ لسٹ کا اجرا:
28 تا 29 نومبر 2025 شام 5:00 بجے تک

6. اپوائنٹمنٹ آرڈرز کی فراہمی:
30 نومبر 2025

7. کام کا آغاز:
01 دسمبر 2025

⚙️ دیگر ہدایات:

کوئی TA/DA نہیں دیا جائے گا۔

تعیناتی عارضی (Temporary) بنیادوں پر ہوگی۔

تعلیمی میرٹ اور کارکردگی کی بنیاد پر معاہدہ 31 مئی 2026 تک جاری رہے گا۔

مزید معلومات اور آن لائن درخواست کے لیے ویب سائٹ:
🔗

STI 2. If you don't have a profile yet, complete the profile creation process. If you already have a profile, make sure to update it with the latest information.

24/10/2025

پیکٹا سے منظور شدہ اسمارٹ سلیبس؛ حذف شدہ مواد، مشقی سوالات، پیئرنگ اسکیمز اور ماڈل پیپرز برائے نہم جماعت (سالانہ امتحانات 2026) درجذیل لنک پر دستیاب ہیں۔

https://drive.google.com/file/d/1BoTX3FKFbxFMGMNGIsvBkVC9PFzr7Vr_/view?usp=sharing

اسی طرح میٹرک ٹیک (نہم جماعت) کے لیے منظور شدہ پیئرنگ اسکیمز اور ماڈل پیپرز بھی درجذیل لنک پر جاری کر دیے گئے ہیں۔

https://drive.google.com/file/d/1A8Dt_4xwGsA8vDLW2gpSeZ9BMUgMo9a9/view?usp=sharing

اسمارٹ سلیبس طلبہ اور اساتذہ دونوں کے لیے امتحانی تیاری کے عمل کو مزید منظم، شفاف اور مؤثر بنائے گا۔

ALP Grade-9, Pairing Schemes & Model Papers.pdf

24/10/2025

نہم کلاس کا سمارٹ سلیبس جیسے ہی فائنل ہوگا، اسے اسی پیج پر اپلوڈ کر دیا جائے گا۔ تمام طلبہ و طالبات سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ براہِ کرم غیر ضروری پیغامات یا کالز سے گریز کریں۔ 🙏
تمام اپ ڈیٹس ان شاءاللہ یہی پر شیئر کی جائیں گی، لہٰذا تھوڑا صبر اور حوصلہ رکھیں۔ 🌸
شکریہ برائے تعاون! 💫

24/10/2025

نویں جماعت کا نصاب کم کرنا ایک احسن فیصلہ ہے۔

دس مضامین کا بوجھ اور اتنا وسیع نصاب، ایک مضمون کو بمشکل ایک مہینہ ہی دیا جا سکتا ہے۔
اوپر سے نمبروں کی دوڑ الگ، جس میں بچے رٹا مار مار کر بس امتحان پاس کرنے کی مشین بن کر رہ جاتے ہیں۔

اب وقت ہے کہ ہمارا تعلیمی نظام سمارٹ، عملی اور مقصدی ہو۔
ضرورت اس بات کی ہے کہ لازمی مضامین صرف آٹھویں جماعت تک رکھے جائیں۔
اس کے بعد بچے کو وہ مضامین پڑھنے کی آزادی ہونی چاہیے جو اس کے مستقبل کے پیشے یا دلچسپی سے متعلق ہوں اور وہ بھی زیادہ سے زیادہ چھ مضامین۔

ایسا نصاب ہی ذہنی دباؤ کم کرے گا،
تعلیم کو بامقصد بنائے گا،
اور طلبہ کو سوچنے، سمجھنے اور تخلیق کرنے کی آزادی دے گا۔
GBHS Chak No 128/1.L

Want your school to be the top-listed School/college in Rahimyar Khan?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address


Rahimyar Khan