30/07/2022
Welcome Back To School
*Respected Parents:*
IQRA Hadiqa tul Atfal Model School
will be open on
*1st August 2022 ( Monday)*
Inshaa'Allah....
*Timings will be :
⭐ *Hifz Section : (7:30AM----3:00PM)*
⭐ *School section: (7:30AM---1:30PM)*
30/07/2022
محرم الحرام اسلامی سال کا پہلا مہینہ ہے یعنی محرم الحرام سے ہجری سال کا آغاز اور ذی الحجہ پر ہجری سال کا اختتام ہوتا ہے۔
محرم الحرام ان چار مہینوں میں سے ایک ہے جنہیں اللہ تعالیٰ نے حرمت والے مہینے قرار دیے ہیں۔
اس ماہ کو حضور اکرم ﷺ نے اللہ تعالیٰ کا مہینہ قرار دیا ہے۔ یوں تو سارے ہی دن اور مہینے اللہ تعالیٰ کے ہیں، لیکن اللہ تعالیٰ کی طرف نسبت کرنے سے اس کی فضیلت ظاہر ہوتی ہے۔ ماہِ محرم کی ایک فضیلت یہ بھی ہے کہ اس مہینے کا روزہ رمضان المبارک کے بعد سب سے افضل ہے۔
کے موقع پر دعاگو ہیں کہ اللّه پاک یہ سال ملک و ملت کے لیے مبارک فرمائے آمین ثم آمین
23/04/2022
آج رمضان المبارک کے تیسرے عشرے کا آغاز ہو رہا ہے.
آئیے! اس مبارک مہینے میں اللہ سے اپنے گناہوں کی معافی، ملک و قوم کی سلامتی اور برکات کے لیے دعا کریں.
⭐اَللّٰہُمَّ اِنَّکَ عَفُوٌّ تُحِبُّ العَفْوَ فَاعْفُ عَنَّا⭐
💕اے اللّٰہ ! بے شک تو معاف کرنے والا ہے، معاف کرنے کو پسند فرماتا ہے، پس ہمیں بھی معاف فرما دیجیے! ۔۔۔ آمین ثم آمین ♥️
12/04/2022
رمضان المبارک کے دوسرے عشرے'' عشرہ مغفرت'' کی دعا
اَسْتَغْفِرُاللّٰهَ رَبِّیْ مِنْ کُلِّ ذَن٘بٍ وَّاَتُوْبُ اِلَیْه
رمضان المبارک ﷲ تعالیٰ کی رحمت و بخشش اور مغفرت کا مہینہ ہے، وہ لوگ خوش قسمت ہیں جنہوں نے اس مبارک و مقدس مہینے میں روزہ ا ورعبادت کے ذریعہ اﷲ تعالیٰ کو راضی کیا۔
رمضان المبارک کا مقدس مہینہ اپنے اندر لامحدود، ان گنت رحمتیں سموئے ہوئے ہے۔ اللّٰہ تعالیٰ کی بے پناہ رحمتیں اور برکتیں نازل ہوتی ہیں۔ رمضان کا مہینہ باقی مہینوں کا سردار ہے، اللّٰہ تعالیٰ نے اپنے بندوں کے گناہوں کو معاف کرنے کے لئے رمضان المبارک کا مقدس مہینہ مسلمانوں کو تحفہ میں عطا کیا ہے- رمضان کی پہلی رات اللّٰہ تعالیٰ اپنے بندوں کو نظر رحمت سے دیکھتے ہیں، اللّٰہ جس کو نظر رحمت سے دیکھ لے اسے عذاب نہیں دیتا۔
اللہ عز ّو جل قرآن پاک میں ارشاد فرماتا ہے کہ!
شَهْرُ رَمَضَانَ الَّذِي أُنزِلَ فِيهِ الْقُرْآنُ هُدًى لِّلنَّاسِ وَبَيِّنَاتٍ مِّنَ الْهُدَىٰ وَالْفُرْقَانِ ۚ فَمَن شَهِدَ مِنكُمُ الشَّهْرَ فَلْيَصُمْهُ ۖ وَمَن كَانَ مَرِيضًا أَوْ عَلَىٰ سَفَرٍ فَعِدَّةٌ مِّنْ أَيَّامٍ أُخَرَ ۗ يُرِيدُ اللَّهُ بِكُمُ الْيُسْرَ وَلَا يُرِيدُ بِكُمُ الْعُسْرَ وَلِتُكْمِلُوا الْعِدَّةَ وَلِتُكَبِّرُوا اللَّهَ عَلَىٰ مَا هَدَاكُمْ وَلَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ –
یہ وہ مقدس مہینہ ہے جس میں قرآن نازل کیا گیا، جو لوگوں کو ہدایت دینے والا ہے اور جس میں ہدایت کی اور حق و باطل کی تمیز کی نشانیاں ہیں، تم میں سے جو شخص اس مہینے کو پائے، اس میں روزہ رکھے، البتہ جو بیمار ہو یا مسافر ہو، اسے دوسرے دنوں میں یہ گنتی پوری کرلینی چاہیے۔ اﷲ تعالیٰ تمہارے ساتھ آسانی چاہتا ہے، سختی نہیں، وہ چاہتا ہے کہ تم گنتی (روزے) پوری کرلو اور اﷲ کی دی ہوئی ہدایت پر اس کی بڑائی بیان کرو اور اس کا شکر کرو۔ (سورۂ بقرہ آیت185)
رمضان کا پہلا عشرہ رحمت کا ہے:
ہر طرف رحمت اور برکت کی گھٹائیں چھائی ہوئی ہیں۔ مسجدیں اہل ایمان سے بھری ہوئی ہیں۔ ہر طرف سے نعرۂ توحید بلند ہورہا ہے اور ایمانی حلاوت و لذّت نے سب کو ایمانی ذائقے سے آشنا کررکھا ہے-
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
’’جنت کے آٹھ دروازوں میں سے ایک دروازے کا نام ’’رَیّان‘‘ ہے، جس سے قیامت کے دن صرف روزے دار داخل ہوں گے، ان کے علاوہ اس دروازے سے کوئی داخل نہیں ہوگا، کہا جائے گا روزے دار کہاں ہیں؟ تو وہ کھڑے ہو جائیں گے اور جنت میں داخل ہوں گے، جب وہ داخل ہو جائیں گے، تو وہ دروازہ بند کر دیا جائے گاْ۔"
یہ عشرہ، رحمت کا عشرہ ہے، اسی عشرے میں ﷲ رب العزت کی عطا کردہ رحمتوں سے خوب مستفید ہوں اور ان سے اپنے دامن بھر لیں اہل ایمان کا فرض ہے کہ وہ ان ایمانی گھڑیوں کی قدر کریں، ان بیش بہا لمحات کو اپنے لیے ایک مہلت سمجھیں جو ان کے خالق کی جانب سے انہیں دی جارہی ہے، اور یہ امید رکھیں کہ وہ بڑا رحیم و کریم ہے، ہمیں اپنی رضا اور خوشنودی سے ضرور نوازے گا۔
آمین ثم آمین
#رمضان2022
#روزہ
15/03/2022
*قرآن مجید سے گھر میں برکت*
قرآن پڑھنے کی وجہ سے گھر اپنے رہنے والوں کے لیے کشاده ہو جاتا ہے ۔ اس میں فرشتے حاضر ہوتے ہیں ،شیطان اس گھر کو چھوڑ دیتے ہیں اوراس کی خیر و برکت بڑھ جاتی ہے اورقرآن نہ پڑھنے کی وجہ سے گھراپنے رہنے والوں کے لیے تنگ ہو جاتا ہے۔ اس میں فرشتے اس کو چھوڑ دیتے ہیں، شیطان اس میں بسیرا کر لیتے ہیں اور اس کی خیر و برکت کم ہو جاتی ہے۔
15/03/2022
السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُه
*رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قرآن کو اپنی آوازوں سے زینت بخشو* ۔
*سنن نسائی 1016*
*قرآن مجید* *ہمارا بہترین ساتھی اور رہبر و رہنما ہے اگر ہم اس سے اپنا رشتہ مضبوط کریں گے تو ان شا ء اللہ کبھی تنہا نہیں ہوں گے*
15/03/2022
👑👑👑👑👑👑👑👑👑
👑 تعلیم_کیوں_ضروری_ہے 👑
👑میرا تمام ماؤں سے ایک سوال ھے کہ آپ اپنے بچوں کے مستقبل کی خاطر کیا کر رھیں ھیں؟ اچھے سکول کے انتخاب کے لیے ،آپ دین کے لیے بچوں کو کیا سکھا رھی ھیں؟ بچے ھر روز قرآن ،نماز پڑھ رھے ھیں؟ آپ انھیں جھوٹ بولنے پہ ڈانٹتی ھیں؟ کسی کی چیز بغیر پوچھے لینے پہ ٹوکتی ھیں؟ اگر آپ یہ سب فرائض سر انجام دے رھیں ھیں،تو آپ خوش قسمت ھیں کہ اللہ نے آپ کے اور آپ کے بچوں کو سیدھی راہ کے لیے چن لیا ھے،ان شاءاللہ۔۔۔
اور اگر آپ ان سب باتوں کے برعکس کر رھی ھیں،تو یاد رکھئیے،اللہ آپ کو بہت ٹائم دے رھا ھے ،خود بھی دین سے جڑ جائیں اور بچوں کو بھی جوڑ دیں۔۔۔خصوصاً جب کہ ابھی آپ کے بچے چھوٹے ھیں،اللہ کا نام لیجئیے اور دین سے جڑ جائیں۔۔۔
👑ھم ھمارے بچے ھمارے گھر والے سب اللہ کی امانت ھیں،وہ جب چاھے انھیں واپس لے لے،ھم رب العالمین کو "ناں" کبھی نہیں کہہ سکیں گے۔۔تو اللہ کی دی ھوئی امانتوں میں خیانت کے مرتکب نہ ھوں ،یعنی ان کی دینی تربیت کریں،انھیں دین سکھائیں،چاھے انھیں کتنا ھی برا لگے۔۔۔۔
👑 تحریک کا نام ہے جو دینی و دنیوی تعلیم کا حسین امتزاج ہے۔۔۔ تعلیم کے ساتھ تربیت پر ،character building پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔۔
👑 *اللہ سے دعا ھے کہ اللہ ھمیں دین کے لیے چن لے،اور ھماری اولادوں کو باعمل حافظ بنائے ۔۔۔ آمین ثم آمین
23/02/2022
*﷽*
*السلام علیکم وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ*
*آپ اپنے بچوں پر دنیا بھر کے خزانے ہی کیوں نہ خرچ کر دیں پھر بھی وہ قیامت کے دن آپ سے بھاگیں گے
لیکن اگر آپ نے انہیں قرآن کریم کی عظیم دولت تھما دی تو وہ روز محشرآپ کو ڈھونڈیں گے تا کہ وہ آپ کو عزت و عظمت کا تاج پہنا سکیں*
Congratulations 🎉🎉🎉
To all students
On "COMPLETION of QAIDA"
اللہ پاک ہمیں اور ہماری اولادوں کو قرآن پاک کو پڑھنے سمجھنے اور عمل کرنے کی توفیق عطا فرما
اللہ کریم آپ کو دین و دنیا کی دولت سے مالا مال کرے اور تمام آفات دنیاوی و سماوی سے محفوظ رکھے ۔ اللہ رب العزت آپ کو اور آپ کے اہل خانہ کوصحت و تندرستی اور کشادہ رزق عطا فرمائے.
*آمین یا رب العالمین*
23/02/2022
📖قراٰن_پڑھانے_کے_فضائل
💞قراٰنِ پاک 📖 کی عظمت و شان اور اس کی فضیلت ہم کماحقّہٗ بیان کرنے سے قاصر ہیں کیونکہ ہماری عقلیں اس کی حقیقت کے ادراک سے عاجز ہیں۔ یہ کلام انتہائی فصیح و بلیغ خوبصورت اور نہایت جامع ہے۔ یہ پاکیزہ کلام ہدایت، رحمت، برکت اور عنایت کا عظیم ترین ذریعہ ہے جو کہ عجائب و غرائب، رموز و اسرار، دقائق و اشارات، احکام و اعمال، واقعات و بشارات کا حسین سنگم ہے۔ یہ بابرکت کلام ایسا شیریں ہے کہ اس کا قاری بار بار تکرار کرنے پر اس سے اُکتاتا نہیں بلکہ ہر بار ایک الگ ہی لذت اور چاشنی پاتا ہے، یہ وہ باعظمت کلامِ پاک ہے جس کو دیکھنا، چھونا، پڑھنا اور سننا سب عبادت کے کام ہیں۔ اس مبارک کلام کے ایک ایک حرف پڑھنے پر دس دس نیکیوں کا ثواب ہے اور پڑھنا ہی نہیں بلکہ قراٰن پڑھانا اور سکھانا بھی بےشمار فضائل و برکات اور اجر و ثواب پانے کا ذریعہ ہے۔ احادیثِ کریمہ میں جہاں قراٰنِ پاک سیکھنے اور پڑھنے کے فضائل وارد ہوئے ہیں وہیں قراٰنِ پاک سکھانے اور پڑھانے کی بھی فضیلتیں اور برکتیں بیان ہوئی ہیں۔
قراٰنِ پاک 📖 سیکھنے سکھانے اور پڑھنے پڑھانے کے فضائل پر مشتمل چند فرامینِ مصطفےٰ صلَّی اللّٰه علیہ واٰلہٖ وسلَّم ملاحظہ کیجئے:
🌺(1) تم میں بہترین شخص وہ ہے جو قراٰن سیکھے اور دوسروں کو سکھائے۔
📚(بخاری، 3 / 410، حدیث: 5027)
🌸حضرت ابو عبدُ الرّحمٰن سُلَمی رضی اللّٰهُ عنہ قراٰنِ پاک پڑھایا کرتے اور فرماتے: اِسی حدیثِ مبارک نے مجھے یہاں بٹھا رکھا ہے۔
📚(فَیضُ القدیر، 3 / 618، تحت الحدیث: 3983)
🌺(2) جس شخص نے قراٰنِ پاک سیکھا اور سکھایا اور جو کچھ قراٰنِ پاک میں ہے اس پر عمل کیا، قراٰن شریف اس کی شفاعت کرے گا اور جنّت میں لے جائے گا۔
📚(معجمِ کبیر، 10 / 198، حدیث: 10450)
🌺(3)جس نے قراٰنِ مُبین کی ایک آیت سکھائی اس کے لئے سیکھنے والے سے دُگنا ثواب ہے
🌺(4) جس نے قراٰنِ عظیم کی ایک آیت سکھائی جب اس آیت کی تلاوت ہو گی اس کے لئے ثواب ہو گا۔
📚(جمع الجوامع، 7 / 209، حدیث: 22456، 22455)
محترم قارئین! ذکر کی گئی احادیثِ مبارکہ سے قراٰنِ پاک پڑھانے اور سکھانے کی فضیلت معلوم ہوئی کہ قراٰن سیکھنا اور سکھانا بہترین عمل ہے
، قراٰنِ پاک سکھانا اور پڑھانا کثیر اجر و ثواب کا باعث ہے
، قرانِ کریم پڑھانے اور سکھانے والا شفاعت اور جنّت کا مستحق ہے
الغرض قراٰنِ پاک پڑھانا ثوابِ جاریہ کا عظیم ذریعہ ہے
اور یقیناً ہر مسلمان ہی اجر و ثواب اور شفاعت و جنّت کا طلب گار ہے،
تو ان فضائل کے حق دار بننے کے لئے خوب خوب تعلیمِ قراٰن عام کیجئے، قراٰنِ پاک سیکھئے دوسروں کو سکھائیے اور قراٰن کے فیضان کو عام کیجئے۔