Tameer i Nau Model School & College Quetta

Tameer i Nau Model School & College Quetta

Share

Striving to attain academic excellence as per the vision & mission of Fazal e Haq Mir (Agha Jan)

19/06/2026
05/06/2026

تعمیرِ نو یونیورسٹی کا قیام بلوچستان کے تعلیمی مستقبل میں سنگِ میل ثابت ہوگا: چیئرمین ایچ ای سی

بلوچستان کے تعلیمی ادارے معیار اور صلاحیت میں ملک کے کسی بھی ادارے سے کم نہیں، تعلیم قومی ترقی کی بنیاد ہے

کوئٹہ، 5 جون 2026: چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) ڈاکٹر نیاز احمد اختر ستارہ امتیاز نے کہا ہے کہ تعمیرِ نو یونیورسٹی کا قیام بلوچستان کے تعلیمی منظرنامے میں ایک تاریخی سنگِ میل ثابت ہوگا، جو صوبے میں اعلیٰ تعلیم، تحقیق اور انسانی وسائل کی ترقی کے نئے دور کا آغاز کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے نہ صرف بلوچستان کے طلبہ و طالبات کو اپنے ہی صوبے میں معیاری اور جدید تعلیم کے مواقع میسر آئیں گے بلکہ یہ ادارہ مستقبل میں خطے کا ایک اہم علمی و تحقیقی مرکز بھی بن سکتا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار تعمیرِ نو ایجوکیشنل سسٹم کے طلبہ، طالبات اور اساتذہ کرام سے خصوصی خطاب کے دوران کیا۔
چیئرمین ایچ ای سی نے کہا کہ بلوچستان قدرتی وسائل سے مالا مال خطہ ہے اور اس کی حقیقی ترقی کا انحصار تعلیم اور تحقیق کے فروغ پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو جدید علوم، ٹیکنالوجی اور تحقیق کے میدان میں آگے لانا وقت کی اہم ضرورت ہے اور ہائر ایجوکیشن کمیشن اس مقصد کے لیے بھرپور اقدامات کر رہا ہے۔
انہوں نے کوئٹہ میں تعلیمی اداروں کے دورے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ بلوچستان کے تعلیمی ادارے معیار کے لحاظ سے کسی بھی بڑے شہر کے اداروں سے کم نہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کے طلبہ و طالبات میں بے پناہ صلاحیت موجود ہے، اور اگر انہیں بہتر مواقع فراہم کیے جائیں تو وہ ملکی اور بین الاقوامی سطح پر نمایاں مقام حاصل کر سکتے ہیں۔
ڈاکٹر نیاز احمد اختر نے کہا کہ پاکستانی تعلیمی ادارے اور نوجوان عالمی سطح پر اپنی قابلیت کا لوہا منوا رہے ہیں، اور ضرورت اس امر کی ہے کہ تعلیمی معیار کو مزید بہتر اور تحقیق پر مبنی بنایا جائے تاکہ قومی ترقی کی رفتار مزید تیز ہو سکے۔
انہوں نے کہا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن نے یونیورسٹیوں کو تعلیمی معیار بہتر بنانے کے لیے بین الجامعاتی تعاون، تحقیقی منصوبوں اور تعلیمی اشتراک کے مواقع فراہم کیے ہیں تاکہ اعلیٰ تعلیم کے نظام کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔

03/06/2026

تعمیرِ نو ماڈل اسکول اینڈ کالج دین پوری کمپلیکس
گرلز اینڈ بوائز کالج میں سال 2026 کے داخلے جاری ہیں۔
داخلہ فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ 13 جون 2026 ہے۔
تعمیرِ نو ماڈل اسکول اینڈ کالج کے تمام طلبہ و طالبات کو خصوصی رعایت دی جائے گی۔
مزید تفصیلات کے لیے تعمیرِ نو ماڈل اسکول اینڈ کالج، (مشرقی بائی پاس) تشریف لائیں۔

Want your school to be the top-listed School/college in Quetta?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Address


Eastern Bypass Quetta
Quetta
87500

Opening Hours

Monday 09:00 - 14:00
Tuesday 09:00 - 14:00
Wednesday 09:00 - 14:00
Thursday 09:00 - 14:00
Friday 09:00 - 13:00
Saturday 09:00 - 14:00