27/02/2019
کراچی: پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر 2 بھارتی طیاروں کو مار گرانے والے پاک فضائیہ کے اسکواڈرن لیڈر محمد حسن صدیقی پوری قوم کی آنکھ کا تارا بن گئے ہیں۔
پلوامہ حملے اور گزشتہ روز کی در اندازی کے بعد مودی سرکار کچھ زیادہ ہی آپے سے باہر ہوگئی تھی، طاقت کے نشے میں چُور بھارتی فضائیہ نے آج پاکستان کی فضائی حدود میں گھسنے کی کوشش کی تو انہیں ایسا نقصان ہوا کہ اب بھارت میں جنگ جنگ کے بجائے امن کی صدائیں بلند ہونے لگی ہیں