UOB Students Diary

UOB Students Diary Uob student diary will facilitate students for new Admissions. Will share views of students. Keep students updated

13/09/2026

Recruitments in Drap, hospitals halted after complaints against testing service

ISLAMABAD: The federal health ministry has cancelled recruitment processes for the Drug Regulatory Authority of Pakistan (Drap), Pakistan Institute of Medical Sciences (PIMS), Polyclinic and other institutions after receiving complaints alleging irregularities and lack of transparency in tests conducted by the City Testing Service (CTS), officials said.

The decision has also halted recruitments under Public Sector Development Programme (PSDP) projects, affecting a plan to recruit 700 officials in federal health institutions facing serious staff shortages.

Officials at the Ministry of National Health Services, Regulations and Coordination said the ministry received complaints from candidates and other quarters against CTS, including allegations that money was demanded or received in connection with written tests, besides complaints regarding transparency and other irregularities in the testing process.

They said the allegations had not yet been established through an inquiry, but the volume and nature of complaints prompted institutions, including Drap, to raise concerns with the ministry and seek cancellation of the process rather than proceed with appointments that could later be challenged.

The cancellation was likely to further delay the operationalisation of several PSDP-funded health projects, officials said, as facilities on which billions of rupees had been spent for construction and equipment were still without the staff required to begin or expand services.

By M. Waqar Bhatti

September 02, 2026

https://www.thenews.pk/print/1435166-recruitments-in-drap-hospitals-halted-after-complaints-against-testing-service

23/08/2026

اگر آپ نے ابھی یونیورسٹی سے 16 سالہ تعلیم مکمل کی ہے تو سب سے پہلے اگلی ڈگری میں فوراً داخلہ لینے کے بجائے ذرا رکیں اور اپنے آپ سے پوچھیں: “میرے پاس ڈگری کے علاوہ کیا ہے؟”

اگر جواب ہے “بس ڈگری ہے” تو پھر کام ابھی باقی ہے۔ آج کی ملازمت کی دنیا میں صرف ڈگری نہیں، ڈگری کے ساتھ کوئی عملی ہنر بھی چاہیے۔ اپنی تعلیم کے ساتھ ایسی مہارت ضرور سیکھیں جس کی مارکیٹ میں طلب ہو۔ مثلاً معاشیات پڑھی ہے تو ڈیٹا اینالیسس، فنانس یا ریسرچ؛ کمپیوٹر سائنس اور آئی ٹی ہے تو پروگرامنگ، ڈیٹا یا سائبر سکیورٹی؛ انگلش ہے تو کانٹینٹ رائٹنگ، کمیونیکیشن یا ترجمہ؛ ایجوکیشن ہے تو تعلیمی ٹیکنالوجی، تربیت یا نصاب سازی؛ نیوٹریشن اور فوڈ سائنسز ہیں تو فوڈ سیفٹی، کوالٹی کنٹرول یا فوڈ بزنس؛ سائیکالوجی ہے تو کونسلنگ، ہیومن ریسورس یا رویوں سے متعلق تحقیق؛ اور بزنس ہے تو مارکیٹنگ، بزنس اینالٹکس یا سیلز۔

اب سوال یہ ہے کہ یہ skills سیکھیں کہاں سے؟ خوش قسمتی سے آج اس کے لیے لاکھوں روپے خرچ کرنے کی ضرورت نہیں۔ DigiSkills، Coursera، edX، Microsoft Learn، Google کے مفت کورسز اور اچھے YouTube کورسز سے بہت کچھ مفت یا انتہائی کم خرچ میں سیکھا جا سکتا ہے۔ اور یاد رکھیں، ہر skill کے لیے سالوں نہیں چاہئیں؛ مسلسل محنت کریں تو 2 سے 3 ماہ میں بنیادی، 3 سے 6 ماہ میں قابلِ استعمال اور تقریباً ایک سال میں اچھی سطح حاصل کی جا سکتی ہے۔

لیکن ایک غلطی مت کیجیے گا: ایک ساتھ دس skills سیکھنے نہ بیٹھ جائیں۔ ایک skill پکڑیں، تین چار ماہ اسے دیں، پھر اس کا کوئی حقیقی project بنائیں اور اسے اپنے portfolio میں رکھیں۔ صرف دس certificate جمع کرنے سے career نہیں بنتا، کام آنا چاہیے اور کام دکھانا بھی آنا چاہیے۔

اور ایک بات یاد رکھیں، پہلی جاب کو آخری منزل نہ سمجھیں۔ انٹرن شپ، ٹریننگ یا چھوٹی جاب مل رہی ہے تو ضرور شروع کریں۔ ابتدا میں مقصد صرف زیادہ تنخواہ نہیں، تجربہ حاصل کرنا بھی ہونا چاہیے۔ ورنہ ہم کہتے رہتے ہیں “اچھی جاب نہیں مل رہی” اور ادارہ کہتا ہے “experience نہیں ہے!”

اور خدارا صرف سرکاری جاب کے انتظار میں نہ بیٹھیں۔ پرائیویٹ سیکٹر، بینکس، ریسرچ، ڈویلپمنٹ سیکٹر، فری لانسنگ، ریموٹ ورک اور اپنا بزنس—ہر راستہ دیکھیں۔

آخر میں اپنے آپ سے صرف ایک سوال کریں: “اگر میری ڈگری ابھی میرے ہاتھ سے لے لی جائے تو میرے پاس ایسا کون سا ہنر ہے

وفاقی حکومت نے 12 ربیع الاوّل کے موقع پر 26 اگست بروز بدھ کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان ۔ نوٹیفیکیشن جاری
21/08/2026

وفاقی حکومت نے 12 ربیع الاوّل کے موقع پر 26 اگست بروز بدھ کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان ۔ نوٹیفیکیشن جاری

DRAP Test dated 26 July 2026
27/07/2026

DRAP Test dated 26 July 2026


وفاقی ملازمین کے لیے خوشخبری حکومت پاکستان نے وفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں 7 فیصد ایڈہاک الاؤنس اضافے کے ساتھ ساتھ کنوی...
21/07/2026

وفاقی ملازمین کے لیے خوشخبری

حکومت پاکستان نے وفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں 7 فیصد ایڈہاک الاؤنس اضافے کے ساتھ ساتھ کنوینس الاؤنس میں 50 فیصد اضافہ اور محروم ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد ڈسپریٹی ریڈیکشن الاؤنس دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے.

بلوچستان ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ نے بولان میڈیکل کمپلیکس، کوئٹہ میں فارماسسٹ محمد عیسیٰ اور انٹرنی/سٹاف نرس کے درمیان ہونے والے ...
16/07/2026

بلوچستان ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ نے بولان میڈیکل کمپلیکس، کوئٹہ میں فارماسسٹ محمد عیسیٰ اور انٹرنی/سٹاف نرس کے درمیان ہونے والے جھگڑے کے واقعے کی انکوائری کی۔

انکوائری کمیٹی نے اپنی سفارشات میں انٹرنی سٹاف نرس کی خدمات کا خاتمہ اور اس کا سروس سرٹیفکیٹ روکنے کی تجویز دی ہے۔

محکمہ صحت نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ ان سفارشات پر مکمل اور فوری طور پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔

اکستان فارماسسٹ ایسوسی ایشن (PPA) بلوچستان کا ڈاکٹر عیسیٰ فارماسسٹ پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت اور اعلانیہ مزاحمتپاکستا...
12/07/2026

اکستان فارماسسٹ ایسوسی ایشن (PPA) بلوچستان کا ڈاکٹر عیسیٰ فارماسسٹ پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت اور اعلانیہ مزاحمت

پاکستان فارماسسٹ ایسوسی ایشن بلوچستان ڈاکٹر عیسیٰ خان پر اس وقت قاتلانہ حملے کی بزدلانہ کوشش کی پرزور مذمت کرتی ہے جب وہ انسانیت کی خدمت میں اپنے پیشہ ورانہ فرائض سرانجام دے رہے تھے۔

یہ حملہ صرف ایک فرد پر نہیں بلکہ پوری صحت کی دیکھ بھال کرنے والی کمیونٹی اور فارمیسی کے پیشے کے تقدس پر حملہ ہے۔ صحت کے پیشہ ور افراد بشمول فارماسسٹ اور دیگر ہیلتھ کیئر پرووائیڈرز جان بچانے کے لیے مشکل اور خطرناک حالات میں دن رات محنت کرتے ہیں، اور ڈیوٹی کے دوران انہیں نشانہ بنانا انسانی حقوق اور طبی اخلاقیات کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

پی پی اے اس مشکل گھڑی میں ڈاکٹر عیسیٰ اور ان کے خاندان کے ساتھ پوری طرح کھڑا ہے اور یقین دلاتا ہے کہ وہ اپنے کسی ساتھی کو تنہا نہیں چھوڑے گا۔ ہم ڈاکٹر عیسیٰ خان کو ہر ممکن قانونی، اخلاقی اور مالی مدد فراہم کریں گے۔

ہم حکومت بلوچستان اور متعلقہ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ گرفتار ملزمان کو قانون کے تحت مثالی سزا دی جائے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات رونما نہ ہوں۔ نیز تمام فارماسسٹس اور ہیلتھ کیئر پرووائیڈرز خصوصاً اسپتالوں اور فیلڈ ڈیوٹی میں کام کرنے والوں کے لیے فوری طور پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے جائیں، کیونکہ جان بچانے والوں کی حفاظت ریاست کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔

اگر انصاف اور تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات نہ اٹھائے گئے تو پی پی اے بلوچستان بائیکاٹ اور مظاہروں سمیت صوبہ بھر میں احتجاج کا اعلان کرنے پر مجبور ہوگا۔

پی پی اے آپ کی ڈھال ہے۔ ایک فارماسسٹ پر کوئی بھی حملہ سب پر حملہ ہے۔ ہم صحت کی دیکھ بھال کرنے والے کارکنوں کو دھمکانے، نقصان پہنچانے یا خاموش کرنے کی ہر کوشش کا اجتماعی طور پر مقابلہ کریں گے۔

پی پی اے بلوچستان مریضوں کی دیکھ بھال اور عوامی خدمت کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتا ہے، مگر خطرات میں کام نہیں کر سکتا۔ حکومت کو اپنی آئینی ذمہ داری نبھاتے ہوئے صحت کی افرادی قوت کا تحفظ یقینی بنانا چاہیے۔

ہم ڈاکٹر عیسیٰ کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں اور تمام فارماسسٹس سے متحد رہنے کی اپیل کرتے ہیں۔

پاکستان فارماسسٹ ایسوسی ایشن، بلوچستان

انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی ریاست تامل ناڈو کی حکومت نے ماؤں اور بچوں کی صحت کو بہتر بنانے کیلئے فلاحی قدم اٹھا...
27/06/2026

انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی ریاست تامل ناڈو کی حکومت نے ماؤں اور بچوں کی صحت کو بہتر بنانے کیلئے فلاحی قدم اٹھاتے ہوئے باضابطہ طور پر سکیم کا اعلان کر دیا، جس کا نام ’تھائی ماما تھنگا موتھیرا تھٹم‘ رکھا گیا ہے۔
سکیم کے تحت تامل ناڈو کے سرکاری ہسپتالوں میں پیدا ہونے والے ہر بچے کو تحفے کے طور پر 1 گرام سونے کی انگوٹھی دی جائے گی، اس کا مقصد غریب خاندانوں کی مدد کرنا اور سرکاری ہسپتالوں میں بچوں کی پیدائش کو فروغ دینا ہے۔
تامل ناڈو حکومت نے اس سکیم کیلئے ہر سال 755.83 کروڑ روپے کا بجٹ مقرر کیا ہے۔
وہ تمام بچے جو 22 جون 2026 یا اس کے بعد سرکاری ہسپتالوں میں پیدا ہوئے ہیں، وہ سونے کی انگوٹھی کے حقدار ہوں گے، وزیراعلیٰ وجے باضابطہ طور پر اس سکیم کا آغاز 15 ستمبر کو سی این اناڈورائی کے یوم پیدائش پر کریں گے۔
سکیم حکومت کے وسیع تر وژن ویٹری تملھگم کا حصہ ہے، جس کا مقصد ماؤں اور بچوں کو مکمل تحفظ اور مدد فراہم کرنا ہے۔
سرکاری بیان کے مطابق یہ سکیم نئی ماؤں کی عزت افزائی اور مدد کیلئے بنائی گئی ہے، تامل ثقافت میں سونے کی انگوٹھی کو خوشحالی اور اچھائی کی علامت مانا جاتا ہے، اس لیے یہ تحفہ جذباتی اور ثقافتی بندھن کو مضبوط کرے گا۔
اس اقدام سے ریاست بھر کے ہزاروں خاندانوں کو فائدہ پہنچے گا، پیدائش کے وقت ہی یہ مدد ملنے سے غریب خاندانوں کے اخراجات کم ہوں گے اور سرکاری ہسپتالوں پر عوام کا اعتماد بڑھے گا۔
یہ تامل ناڈو کی تاریخ میں اپنی نوعیت کا پہلا بڑا فلاحی اعلان ہے جو خاص طور پر سرکاری ہسپتالوں میں پیدا ہونے والے نومولود بچوں کیلئے کیا گیا ہے۔

Address

Saryab Road Quetta
Quetta

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when UOB Students Diary posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share