The Voice Of Wisdom Academy Of English Language

The Voice Of Wisdom Academy Of English Language

Share

English Language Center

22/05/2026

Wisdom's weekly Mini Lecture.
A class activity.

Photos from The Voice Of Wisdom Academy Of English Language's post 21/05/2026

*مستونگ/// ڈپٹی کمشنر مستونگ بہرام سلیم بلوچ کے زیر صدارت جامعہ بلوچستان سراوان سب کیمپس کے مسائل اورگزشتہ روز طلباء تنظیموں کی جانب سے کوئٹہ۔کراچی قومی شاہراہ کی بندش پر ایک اہم مذاکراتی اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں مستونگ سب کیمپس کے ڈائریکٹر محمد اقبال ترین، ڈپٹی ڈائریکٹر محمد عدنان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد افضل سرپرہ، ۔ اسسٹنٹ کمشنر دشت اسد اللہ سمالانی، چئرمین میونسپل کمیٹی ڈاکٹر فیصل منان آبیزئی، نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر میر سکندر خان ملازئی میر امان اللہ محمد حسنی، صدر پریس کلب فیض جان درانی، سمیع خان، کیمپس کے طلباء رہنماوں سمیت دیگر نے شرکت کیا،۔۔۔۔*

*اجلاس کے آغاز میں طلباء تنظیموں کے نمائندوں نے اپنے احتجاج اور شاہراہ کی بندش کے حوالے سے ایجنڈا پوائنٹس شرکاء کے سامنے تفصیلی طور پر رکھے۔ طلباء کی جانب سے سیشن 2021-25 کے طلباء کے لیے لیپ ٹاپ اسکیم کے اجرا، بی ایڈ 2.5 اور بی ایڈ 1.5 پروگرام کے طلباء کے لیے بیف اسکالرشپ کی فراہمی، جبکہ فیس جمع نہ کروانے والے طلباء کے لیے بھی لیپ ٹاپ جاری کرنے سمیت مختلف مطالبات پیش کیے گئےاس موقع پر ڈائریکٹر سب کیمپس مستونگ محمد اقبال ترین نے طلباء کے تمام مطالبات کو پوائنٹ وائز سنا اور موجودہ شواہد، قواعد و ضوابط اور حقائق کی روشنی میں تفصیلی وضاحت پیش کی۔ انہوں نے اپنے دلائل کے ذریعے تمام مطالبات کو حقائق کے منافی ثابت کر دیا،جس پر اجلاس کے بیشتر شرکاء نے ان کے مؤقف سے بیک آوزاتفاق کیاطلباء رہنماوں نے بھی بعد ازاں اس بات کا اعتراف کیا کہ بعض مطالبات اور شاہراہ کی بندش کا اقدام مناسب بنیادوں پر نہیں تھاتاہم انھوں نے بحالت مجبوری احتجاج کیا تھا، اور انہوں نے انتظامیہ، سیاسی رہنماؤں اور دیگر شرکاء کے سامنے اس پر افسوس کا اظہار کیابعدازاں ڈائریکٹر سب کیمپس مستونگ محمد اقبال نے اعلیٰ حکام کی ہدایات کی روشنی میں مناسب رعایت دیتے ہوئے فیس جمع نہ کروانے والے بعض طلباء کے لیے بھی لیپ ٹاپ جاری کرنے پر آمادگی ظاہر کی، جسے طلباء نے خوش آئند قرار دیا۔*
*اجلاس کے بعد ڈپٹی کمشنر مستونگ کی دعوت پر ڈائریکٹر سب کیمپس مستونگ نے بی ایس ڈی آئی(بلوچستان اسپیشل ڈیویلپمنٹ انیشیٹو) کے تحت منعقدہ ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں بھی شرکت کی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر سب کیمپس نے مستونگ کیمپس کو درپیش انفراسٹرکچر اور آپریشنل مسائل سے اجلاس کے شرکاء کو آگاہ کیا۔*
*ڈپٹی کمشنر مستونگ نے کیمپس کے مسائل کے حل کے لیے ہنگامی بنیادوں پر چار واش بلاکس، جن میں دو طلباء اور دو طالبات کے لیے مختص ہوں گے، جبکہ چار نئے کلاس رومز کی تعمیر کا اعلان کیا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ تعلیمی اداروں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ضلعی انتظامیہ ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔اجلاس کے اختتام پر تمام شرکاء نے مستونگ کیمپس کی ترقی، تعلیمی بہتری اور طلباء کو انتہائی محدود وسائل میں طلبا کو اعلیٰ اور معیاری تعلیم کی فراہمی پر ڈائریکٹر سب کیمپس مستونگ اقبال ترین کی انتھک کاوشوں کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ادارہ مستقبل میں بھی مزید ترقی کا سفر جاری رکھیگا۔*

20/05/2026

Elementary Class Activity.
Admissions are open in fresh Classes.

19/05/2026

Elementary Class Activity.
Admissions are open in fresh Classes.

18/05/2026

Admissions are open.

Want your school to be the top-listed School/college in Quetta?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Website

Address


Block No 5 , Satellite Town
Quetta
87300