University of Balochistan Quetta Updates

University of Balochistan Quetta Updates (Independent Page) An enthusiastic individual who always endeavour to devise methods/ platforms for the societal development/ progress.

Providing timely updates and essential information about student affairs, admission processes (BS, MA, MPhil, PhD), and important university-related news for prospective and current students.

23/08/2026
JOBS in powerful Department Page 02National Cyber Crime Investigation Agency - Career OpportunitiesPublished: Sunday 23r...
23/08/2026

JOBS in powerful Department
Page 02

National Cyber Crime Investigation Agency - Career Opportunities
Published: Sunday 23rd August 2026
Last Date: Monday 7th September 2026

جامعہ بلوچستان کے شعبہ میڈیا اسٹڈیز نے چوتھے سالانہ نیشنل کلائمیٹ جسٹس فلم فیسٹیول اسلام آباد 2026 میں پہلی پوزیشن حاصل ...
19/08/2026

جامعہ بلوچستان کے شعبہ میڈیا اسٹڈیز نے چوتھے سالانہ نیشنل کلائمیٹ جسٹس فلم فیسٹیول اسلام آباد 2026 میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی.

*اسلام آباد* : جامعہ بلوچستان، کوئٹہ کے شعبہ میڈیا اسٹڈیز نے چوتھے سالانہ نیشنل کلائمیٹ جسٹس فلم فیسٹیول اسلام آباد 2026 میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے شاندار کامیابی حاصل کرلی۔ فلم فیسٹیول انڈس کنسورشیم، اسلام آباد کے زیرِ اہتمام 18 اگست 2026 کو پاکستان ریڈ کریسنٹ ہیڈ آفس، اسلام آباد میں منعقد ہوا۔

شعبہ میڈیا اسٹڈیز، جامعہ بلوچستان کی یہ مسلسل دوسری کامیابی ہے۔ اس سے قبل شعبے نے 2025 میں بھی نیشنل کلائمیٹ جسٹس فلم فیسٹیول میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی، جبکہ رواں سال 2026 میں بھی پہلی پوزیشن حاصل کرکے اپنی کامیابی کو برقرار رکھا۔ رواں سال ملک کی سات مختلف جامعات کی ٹیموں نے فلم فیسٹیول میں حصہ لیا، تاہم جامعہ بلوچستان کے شعبہ میڈیا اسٹڈیز کی ٹیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی۔
وائس چانسلر جامعہ بلوچستان پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد بازئی اور جامعہ بلوچستان کی انتظامیہ نے شعبہ میڈیا اسٹڈیز کی ٹیم، چیئرمین، اساتذہ اور طلبہ کو اس شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے اس کامیابی کو جامعہ بلوچستان کے تعلیمی، تحقیقی اور تخلیقی میدان میں نمایاں پیش رفت قرار دیتے ہوئے شعبہ میڈیا اسٹڈیز کی کاوشوں کو سراہا۔

جامعہ بلوچستان کی کامیاب ٹیم کی قیادت شعبہ میڈیا اسٹڈیز کے چیئرمین ڈاکٹر محمد فہیم بلوچ نے بطور ٹیم لیڈر اور فوکل پرسن کی، جبکہ ٹیم کے دیگر طلبہ میں زبیر خالد، سمیع، تحریم معظم اور ماہ نور شامل تھے۔

شعبہ میڈیا اسٹڈیز کی مسلسل دوسری مرتبہ پہلی پوزیشن حاصل کرنا جامعہ بلوچستان کے طلبہ اور اساتذہ کی تخلیقی صلاحیتوں، محنت اور موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی مسائل سے متعلق شعور اجاگر کرنے کے عزم کا واضح ثبوت ہے۔

اس موقع پر فیکلٹی ممبران اور طلبہ کی جانب سے بھی کامیاب ٹیم کو مبارکباد پیش کی گئی اور اس امید کا اظہار کیا گیا کہ شعبہ میڈیا اسٹڈیز مستقبل میں بھی قومی سطح پر اپنی تخلیقی، تحقیقی اور علمی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ جاری رکھے گا۔

HEC invites applications for Overseas Scholarship for MS/M.Phil  and PhD 🔗 Apply online: eservices.hec.gov.pk🔗 Details: ...
17/08/2026

HEC invites applications for Overseas Scholarship for MS/M.Phil and PhD

🔗 Apply online: eservices.hec.gov.pk

🔗 Details: hec.gov.pk/english/scholarshipsgrants/OSSPhase-III

داخلہ برائے تربیت اساتذہ (قبل از ملازمت) ADE برائے تعلیمی سال 2026-2028 برائے امیدواران بلوچستان
17/08/2026

داخلہ برائے تربیت اساتذہ (قبل از ملازمت) ADE برائے تعلیمی سال 2026-2028 برائے امیدواران بلوچستان

سوشل میڈیا کی عارضی دنیا اور تلخ حقیقت! 🌐💔​لاکھوں فالوورز، ہزاروں لائکس اور بے شمار ویوز… لیکن زندگی کے آخری سفر میں صرف...
16/08/2026

سوشل میڈیا کی عارضی دنیا اور تلخ حقیقت! 🌐💔

​لاکھوں فالوورز، ہزاروں لائکس اور بے شمار ویوز… لیکن زندگی کے آخری سفر میں صرف چند لوگ! یہ تصویر ہمیں یہ سوچنے پر مجبور کرتی ہے کہ ورچوئل دنیا کی مقبولیت اور حقیقی زندگی کے مخلص تعلقات میں کتنا بڑا فرق ہوتا ہے۔

​دکھاوے کی اس دنیا کے پیچھے بھاگنے کے بجائے اپنے حقیقی رشتوں، آخرت کی تیاری اور سچے تعلقات کو اہمیت دیں۔

Address

Sariab Road, Balochistan
Quetta
87300

Telephone

+923138212255

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when University of Balochistan Quetta Updates posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category