11/06/2026
خواتین کے تحفظ کے لیے زیادہ اہم کیا ہے؟ سخت قانون یا بہتر تربیت؟
(Independent Page) An enthusiastic individual who always endeavour to devise methods/ platforms for the societal development/ progress.
Providing timely updates and essential information about student affairs, admission processes (BS, MA, MPhil, PhD), and important university-related news for prospective and current students.
11/06/2026
خواتین کے تحفظ کے لیے زیادہ اہم کیا ہے؟ سخت قانون یا بہتر تربیت؟
11/06/2026
09/06/2026
انسانی ہمدردی کی بنا پر مالی مدد کی اپیل۔۔۔۔۔۔
یہ 12 سالہ پھول جیسا بچہ احمد جان کا بیٹا ہے، جو ضلع زیارت کے گاؤں منہ کا رہائشی ہے۔ تقریباً پانچ سال قبل اسے گردن توڑ بخار کا شدید حملہ ہوا۔ ابتدا میں اسے کوئٹہ کے ہسپتال میں زیرِ علاج رکھا گیا۔ مگر خاطر خواہ افاقہ نہ ہونے پر اہلِ خانہ اسے کراچی لے گئے۔ کراچی میں ڈاکٹروں نے بتایا کہ بچے کے علاج اور بحالی کے امکانات موجود ہیں ۔تاہم اس کے لیے کافی مالی وسائل درکار ہیں۔
معاشی مشکلات کے باعث والدین علاج جاری نہ رکھ سکے اور بچے کو واپس گھر لے آئے۔ آج بھی یہ بچہ گزشتہ پانچ سال سے بسترِ علالت پر ہے اور مسلسل دیکھ بھال کا محتاج ہے۔
اہلِ خیر۔ مخیر حضرات۔فلاحی اداروں ۔محکمہ صحت اور متعلقہ حکام سے اپیل ہے کہ اس بچے کے علاج اور بحالی کے لیے تعاون کریں تاکہ اسے دوبارہ ایک بہتر اور فعال زندگی مل سکے۔03332764472 احمد جان نمبر
#کوئٹہ
04/06/2026
جامعہ بلوچستان میں اسناد کی تقسیم، چیئرمین ایچ ای سی کی بطور مہمانِ خصوصی شرکت
بلوچستان (4 جون 2026): جامعہ بلوچستان میں انتظامی افسران کے لیے منعقدہ 5 روزہ تربیتی پروگرام کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی، چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختر نے شرکاء میں اسناد تقسیم کیں۔
پروگرام کا مقصد: جامعہ بلوچستان اور جامعہ لورالائی کے افسران کی مینجمنٹ، استعدادِ کار اور ابلاغی مہارتوں کو بہتر بنانا۔
اشتراک: یہ پروگرام NAHE (ایچ ای سی) اور یونیورسٹی ٹریننگ ڈیولپمنٹ سینٹر (UTDC) کے باہمی تعاون سے منعقد کیا گیا۔
مقررین کا مؤقف: وائس چانسلر جامعہ بلوچستان پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد بازئی نے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا، جبکہ چیئرمین ایچ ای سی نے تربیتی پروگرام کو سراہتے ہوئے اسے اعلیٰ تعلیم کے نظام اور ادارہ جاتی کارکردگی کی بہتری کے لیے اہم قرار دیا۔
تقریب میں جامعہ لورالائی اور جامعہ تربت کے وائس چانسلرز سمیت اساتذہ اور افسران کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اور آخر میں معزز مہمانوں کو اعزازی شیلڈز بھی پیش کی گئیں۔
#بلوچستان
04/06/2026
تمام طالبات کو اطلاع دی جاتی ہے کہ بلوچستان کی طالبات کے لیے بی ایس ایجوکیشن / بی ایڈ (4 سالہ) پروگرام میں 400 مکمل فنڈڈ اسکالرشپس کے لیے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 4 جون 2026 سے بڑھا کر 10 جون 2026 کر دی گئی ہے۔...
لہٰذا تمام دلچسپی رکھنے والی طالبات مقررہ تاریخ تک اپنی درخواستیں جمع کروائیں۔.....
اپلائے لنک
https://scholarship.pmubesp.gob.pk/Admission/Apply
03/06/2026
گورنر بلوچستان کا جامعہ بلوچستان میں ’اسمارٹ کلاس روم‘ کا افتتاح
کوئٹہ (3 جون 2026): چانسلر و گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے جامعہ بلوچستان میں یورپی یونین کے تعاون (Erasmus+ RAPID Project) سے قائم کردہ جدید اسمارٹ کلاس روم کا افتتاح کر دیا۔ اس منصوبے کی قیادت سکھر آئی بی اے یونیورسٹی کر رہی ہے۔
اہم شرکاء: افتتاحی تقریب میں وائس چانسلر ڈاکٹر ظہور احمد بازئی، ارکانِ پارلیمنٹ، سکھر IBA، آئی بی اے کراچی اور لمز (LUMS) کے ماہرین سمیت یورپی یونین کے نمائندے جیرون ولیمز نے (آن لائن) شرکت کی۔
گورنر کا مؤقف: اسمارٹ کلاس رومز بلوچستان کے طلبہ کو عالمی تعلیمی مواقع فراہم کرنے اور معیاری تعلیم کے فروغ میں اہم ثابت ہوں گے۔
فوائد: وائس چانسلر کے مطابق اس اقدام سے یونیورسٹی میں ڈیجیٹل تعلیم، تحقیق اور آن لائن تدریس کو نئی راہیں ملیں گی۔
تقریب کے اختتام پر معزز مہمانوں کو یادگاری شیلڈز پیش کی گئیں۔
02/06/2026
🌟 بلوچستان کے طلبہ کے لیے پنجاب کی یونیورسٹیوں میں مفت تعلیم اور اسکالرشپ کا سنہری موقع!
حکومتِ بلوچستان (ڈائریکٹوریٹ آف کالجز اینڈ ہائر ایجوکیشن) کی جانب سے مختص ریزرو سیٹوں پر تعلیمی سال 2026-27 کے لیے آن لائن رجسٹریشن کا آغاز ہو چکا ہے۔ منتخب طلبہ کو مکمل اسکالرشپ، مفت ہاسٹل، اور سالانہ وظیفہ فراہم کیا جائے گا۔
🔹 پروگرامز اور عمر کی حد:
بی ایس (BS): زیادہ سے زیادہ 22 سال
بی ایس 5واں سمسٹر / پوسٹ ADP: زیادہ سے زیادہ 26 سال
🔹 اہلیت و میرٹ:
انٹر (FA/FSc یا مساوی) میں کم از کم 45% نمبر۔
میرٹ: 50% تعلیمی نمبر اور 50% انٹری ٹیسٹ کی بنیاد پر بنے گا (ٹیسٹ میں 50% نمبر لینا لازمی ہے)۔
🔹 فیس: 1000 روپے (صرف UBL بینک میں قابلِ قبول)۔
🌐 آن لائن اپلائی کریں:
www.chte.gob.pk | portal.chte.gob.pk
📅 آخری تاریخ: 25 جون 2026
30/05/2026
کیا آپ صفا کوئٹہ کے کام سے مطمئن ہیں