24/09/2026
لسبیلہ یونیورسٹی اوتھل میں پشتون کلچر ڈے کی رنگا رنگ تقریب، وائس چانسلر ڈاکٹر عبدالمالک ترین کی بطور مہمانِ خصوصی شرکت
(رپورٹ ـ عزیز یوسفزئی)
اوتھل: لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر، واٹر اینڈ میرین سائنسز اوتھل میں پشتون کلچر ڈے کے حوالے سے ایک رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں پشتون ثقافت، روایات اور تہذیبی اقدار کو اجاگر کیا گیا۔
تقریب میں یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر عبدالمالک ترین نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، جبکہ پرو وائس چانسلر ڈاکٹر الٰہیٰ بخش ملغزانی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ تقریب میں یونیورسٹی کے اساتذہ، طلبہ و طالبات اور دیگر شرکاء نے بھرپور شرکت کی۔
پشتون کلچر ڈے کے موقع پر طلبہ کی جانب سے پشتون ثقافت کی مختلف روایات اور رنگوں کی عکاسی کی گئی۔ شرکاء نے روایتی پشتون لباس زیب تن کیے، جبکہ تقریب میں پشتون ثقافت، زبان، روایات اور تہذیبی ورثے کو اجاگر کرنے کے لیے مختلف پروگرامز بھی پیش کیے گئے۔
اس موقع پر وائس چانسلر ڈاکٹر عبدالمالک ترین اور پرو وائس چانسلر ڈاکٹر الٰہیٰ بخش ملغزانی نے تقریب میں شرکت کرنے والے طلبہ کی حوصلہ افزائی کی اور ثقافتی سرگرمیوں کی اہمیت کو اجاگر کیا۔