Directorate of Education Schools Balochistan

Directorate of Education Schools Balochistan The Directorate of Education Schools Balochistan is dedicated to enhancing access to quality education across the province.

اہم خبر: بلوچستان بورڈ (BBISE) کی جانب سے سالانہ امتحانات 2026ء کے سلیبس میں کمی کا اعلانبلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ...
25/09/2026

اہم خبر: بلوچستان بورڈ (BBISE) کی جانب سے سالانہ امتحانات 2026ء کے سلیبس میں کمی کا اعلان
بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (کوئٹہ) نے تعلیمی دن کم ہونے کے باعث میٹرک (نہم اور دہم) کے سالانہ امتحانات 2026ء کے سلیبس میں ایک مرتبہ کے لیے رعایت دیتے ہوئے بعض مضامین کے چیپٹرز کم کر دیے ہیں۔
سلیبس میں کی جانے والی تبدیلیاں:
کلاس نہم (9th Grade):
* ریاضی (Mathematics): چیپٹر 3 اور 11 شامل نہیں ہیں۔
* فزکس (Physics): چیپٹر 13 اور 14 شامل نہیں ہیں۔
* کیمسٹری (Chemistry): چیپٹر 15 اور 16 شامل نہیں ہیں۔
* بائیولوجی (Biology): چیپٹر 6 اور 8 شامل نہیں ہیں۔
* اردو، انگلش اور اسلامیات: سلیبس میں کوئی کمی نہیں کی گئی۔
کلاس دہم (10th Grade):
* ریاضی (Mathematics): چیپٹر 4 اور 12 شامل نہیں ہیں۔
* فزکس (Physics): چیپٹر 16 اور 17 شامل نہیں ہیں۔
* کیمسٹری (Chemistry): چیپٹر 15 اور 16 شامل نہیں ہیں۔
* بائیولوجی (Biology): چیپٹر 17 اور 18 شامل نہیں ہیں۔
* اردو، انگلش، اسلامیات اور مطالعہ پاکستان: سلیبس میں کوئی کمی نہیں کی گئی۔
(نوٹ: صرف اوپر بیان کیے گئے چیپٹرز ہی امتحانات سے مستثنیٰ ہیں، باقی تمام سلیبس کا امتحان لیا جائے گا)

اہم اطلاع!کلاس ہشتم کے بورڈ امتحانات کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی گئی ہے۔
24/09/2026

اہم اطلاع!
کلاس ہشتم کے بورڈ امتحانات کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی گئی ہے۔

بلوچستان کے نوجوانوں کے لیے اہم اطلاعحکومتِ بلوچستان نے معزز وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی قیادت اور چیف سیکرٹری...
23/09/2026

بلوچستان کے نوجوانوں کے لیے اہم اطلاع

حکومتِ بلوچستان نے معزز وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی قیادت اور چیف سیکرٹری بلوچستان کی مسلسل معاونت سے سرکاری سکولوں میں اساتذہ کی کمی دور کرنے کے لیے ایک اور اہم قدم اٹھایا ہے۔

محکمہ سکول ایجوکیشن بلوچستان کی مسلسل کاوشوں کے نتیجے میں اب مزید 14 اضلاع میں سیکنڈری سکول ٹیچرز (SSTs) کی خالی آسامیوں پر ایڈہاک بنیادوں پر بھرتی کے لیے اشتہار جاری کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

ان 14 اضلاع کے اہل امیدوار اپنی درخواستیں صرف محکمہ سکول ایجوکیشن کے آن لائن پورٹل jobs.sed.gob.pk کے ذریعے جمع کرا سکیں گے۔

آن لائن درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 8 اکتوبر 2026 ہے۔ بذریعہ ڈاک، دستی یا کسی بھی آف لائن طریقے سے جمع کرائی گئی درخواست قابلِ قبول نہیں ہوگی۔

یہ اقدام صوبے کے سرکاری سکولوں میں تدریسی عملے کی کمی کو پورا کرنے، طلبہ کو متعلقہ مضامین کے اساتذہ کی فراہمی اور معیارِ تعلیم کو مزید بہتر بنانے کی جانب حکومتِ بلوچستان کی مسلسل کوششوں کا حصہ ہے۔

عوامی آگاہی پیغاموزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیرِ قیادت حکومتِ بلوچستان نے صوبے کے سکولوں میں اساتذہ کی کمی کو...
19/09/2026

عوامی آگاہی پیغام

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیرِ قیادت حکومتِ بلوچستان نے صوبے کے سکولوں میں اساتذہ کی کمی کو پورا کرنے اور تدریسی عمل کو مزید مؤثر بنانے کے لیے سیکنڈری سکول ٹیچرز (SSTs) کی خالی آسامیوں پر تعلیمی سال کے لیے ایڈہاک بنیادوں پر بھرتی کی منظوری دے دی ہے۔

متعلقہ اضلاع میں خالی آسامیوں کو “ایڈہاک ٹیچنگ اسٹاف ریکروٹمنٹ پالیسی 2026” کے تحت مشتہر کیا جا رہا ہے۔

خواہشمند اور اہل امیدوار اپنی درخواستیں صرف آن لائن محکمہ سکول ایجوکیشن کے پورٹل
www.Jobs.SED.gob.pk
کے ذریعے جمع کرا سکتے ہیں۔

آن لائن درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ: 2 اکتوبر 2026

محکمہ سکول ایجوکیشن
حکومتِ بلوچستان

ایک اسکول، ایک نئی امید، ایک روشن مستقبلاُمِ ہانی کی خوبصورت کہانی، جس میں دوبارہ بہتر ہونے والے اسکول نے اس کے تعلیمی س...
18/09/2026

ایک اسکول، ایک نئی امید، ایک روشن مستقبل

اُمِ ہانی کی خوبصورت کہانی، جس میں دوبارہ بہتر ہونے والے اسکول نے اس کے تعلیمی سفر کو نئی امید دی۔
جب اسکول بہتر ہوتے ہیں تو بچوں کے خواب بھی نئی پرواز پاتے ہیں۔

UNICEF Pakistan Global Partnership for Education

With support from the GPE-funded Balochistan Student Learning Improvement Programme, UNICEF is working with communities in Lasbela to make schools safer

گورنمنٹ بوائز ہائی سکول پیر علیزیئ میں کمیونٹی، اساتذہ اور طلبہ نے مل کر اسکول سیلف اسیسمنٹ اور SWOT Analysis کیا۔ اسکول...
14/09/2026

گورنمنٹ بوائز ہائی سکول پیر علیزیئ میں کمیونٹی، اساتذہ اور طلبہ نے مل کر اسکول سیلف اسیسمنٹ اور SWOT Analysis کیا۔
اسکول کی خوبیوں، مسائل اور ضروریات کی نشاندہی کے بعد اسکول کی بہتری اور بہتر تعلیمی ماحول کے لیے عملی منصوبہ تیار کیا گیا
بچوں کے لیے دوستانہ اسکول، سب کی مشترکہ ذمہ داری!

14/09/2026

یونیسف کی جانب سے کوئٹہ میں "چائلڈ فرینڈلی کمیونٹی" کے موضوع پر منعقد کی گئی 4 روزہ تربیتی ورکشاپ کامیابی کے ساتھ مکمل ہو گئی ہے۔

11/09/2026
اسکولوں میں عملی صحت کی مہارتوں کا فروغ!آج ڈائریکٹر اسکولز جناب اختر کھیتران صاحب نے گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول نواب اکبر ...
10/09/2026

اسکولوں میں عملی صحت کی مہارتوں کا فروغ!
آج ڈائریکٹر اسکولز جناب اختر کھیتران صاحب نے گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول نواب اکبر خان کا دورہ کیا اور اسکول میں قائم ہیلتھ کیئر اسکلز سینٹر کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔مرکز میں 100 سے زائد نوعمر طلبہ بنیادی صحت کی مہارتیں سیکھ رہے ہیں۔ دورے کے دوران طلبہ نے CPR اور ہنگامی صورتحال میں فوری امداد کی عملی مشق کا مظاہرہ کیا، جبکہ ایک گروپ WHO کے معیاری ایپ کے ذریعے بصارت اور سماعت کی جانچ میں عملی طور پر مصروف تھا۔ ڈائریکٹر اسکولز نے طلبہ کی دلچسپی، عملی علم اور پُراعتماد انداز کو سراہا۔ انہوں نے اساتذہ، ہیلتھ انسٹرکٹرز اور اسکول انتظامیہ کی محنت اور لگن کی بھی تعریف کی۔ تعلیم صرف کتابوں تک محدود نہیں—بچوں کو ایسی عملی مہارتیں دینا بھی ضروری ہے جو حقیقی زندگی میں ان کے کام آئیں اور دوسروں کی مدد کا ذریعہ بنیں

Address

Brewery Road, Balochistan
Quetta
87300

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Directorate of Education Schools Balochistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category