03/08/2025
*اختتام تعطیلات موسم گرما و حسب معمول آغاز تعلیمی سلسلہ*
خلجی کالونی اور آس پاس کے تمام طلباء اور والدین کو بذریعہ نوٹس اطلاع دی جاتی ہے کہ موسم گرما کی تعطیلات اختتام پذیر ہو چکی ہیں اور یکم اگست 2025 بروز جمعۃ المبارک سے دوبارہ تعلیمی سرگرمیوں کا حسب معمول آغاز ہوگیا ہے ۔
لہٰذا تمام والدین سے گزارش ہے کہ اپنے بچوں کو بروقت مقررہ یونیفارم میں صاف ستھرا کر کے اسکول بھیجیں، تاکہ ان کی تعلیم و تربیت میں خلل واقع نہ ہو۔ یہ آپ کی ذمہ داری میں شامل ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر بچوں سے سکول ہوم ورک مکمل کرائیں اور ہفتہ وار سکول انتظامیہ اور مختلف اساتذہ سے رابطہ برقرار رکھیں، تاکہ آپ اپنے بچوں کی تعلیم و تربیت اور نشست و برخاست کے بارے میں مکمل آگاہ رہ سکیں۔
سکول ہذا کے تمام طلباء اپنی حاضری یقینی بنائیں، غیر حاضری کی صورت میں سکول سے بچے کا نام خارج کیا جائےگا، جس کی تمام تر ذمہ داری طلباء و والدین پر عائد ہوگی۔
شکریہ
*حافظ عبدالرحمن همدرد*
ھیڈ ماسٹر گورنمنٹ بوائز ہائی سکول خلجی کالونی