جلتے ہوۓ بلوچستان کی نذر۔۔
کامران قؔمر۔۔
kamran qamar official
سن رہا ہے وہ توجہ سے مجھے عمر کے بعد
یار کچھ دیر کو خاموش نہیں رہ سکتے
نظر بان بلوچستان میں شعر و ادب پر گفتگو ۔۔
پوری غزل ویڈیو میں سماعت فرمائیں۔۔
خموش رہتے ہیں سب اپنے اپنے کمروں میں
یہ گھر تو گھر نہ رہا ماں کے انتقال کے بعد
نگاہیں پھیر لیں دنیا نے ہم یتیموں سے
کٹھن ہے زندگی بابا ترے وصال کے بعد۔۔
کامران قؔمر۔۔
29/08/2025
ایک غزل سے انتخاب۔۔۔۔
ہر ایک سمت ہے خوف و ہراس پانی کا
پہن لیا ہے زمیں نے لباس پانی کا
حدوں کو توڑ کے آ جاۓ گا مکانوں میں
رکے گا راستہ جب بد حواس پانی کا
کامران قؔمر۔۔۔
29/10/2024
اس کے لیے اب ان سے بھی ملنا پڑا ہمیں
رکھا ہے عمر بھر جنہیں جوتے کی نوک پر
کامران قؔمر۔۔۔۔
محبتوں سے بھری کہکشاں کو چھوڑ دیا
کسی کے کہنے پہ بیٹے نے ماں کو چھوڑ دیا
غموں کی دھوپ میں جو سایہ بن کے سر پہ رہا
خوشی کی چھاؤں میں اس مہرباں کو چھوڑ دیا
ابھی تو ساتھ رہو کاروانِ الفت میں
ابھی تو ہم نے غمِ دو جہاں کو چھوڑ دیا
تمھارے بعد عجب گھر کی ہو گئی صورت
قؔمر پرندوں نے بھی آشیاں کو چھوڑ دیا
کامران قؔمر۔۔۔۔۔
Urdu Poetry
Danish Kadah دانش کدہ انٹرنیشنل
Azrah-E-Sukhan
جب بھی سچ سننے سے انکار کیا جاتا ہے
راستہ جبر کا ہموار کیا جاتا ہے
کامران قؔمر۔۔۔۔۔۔۔
20/09/2024
دائرہ علم و ادب کے زیر اہتمام نسلِ نو مشاعرے کی تصویری جھلکیاں۔۔۔
دشمنی ہم کو اسی بات پہ کم ذات سے ہے
کس دھڑلے سے یہ کہتا ہے کہ سادات سے ہے
کامران قؔمر۔۔۔۔۔۔
20/09/2024
دائرہ علم و ادب کے زیرِ اہتمام نسلِ نو مشاعرے کی چند تصویری جھلکیاں ۔۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Website
Address
Quetta