Chairman Dr lal khan kakar

Chairman Dr lal khan kakar Fan page of Dr lal khan kakar chairman shaheed baz Muhammad Kakar Foundation

شہید باز محمد کاکڑ فاؤنڈیشن کے چیئرمین ڈاکٹر لال خان کاکڑ نے فاؤنڈیشن کے وفد کے ہمراہ ایم پی اے نصراللہ زیرے کی بھتیجی ا...
22/09/2026

شہید باز محمد کاکڑ فاؤنڈیشن کے چیئرمین ڈاکٹر لال خان کاکڑ نے فاؤنڈیشن کے وفد کے ہمراہ ایم پی اے نصراللہ زیرے کی بھتیجی اور حاجی نصیب اللہ بَڑائچ کی اہلیہ کے انتقال پر فاتحہ خوانی کی اور مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے دعائے مغفرت کی۔

Shuhda 8th August Female branch samungli road Quetta Founder of library Dr lal khan kakar chairman shaheed Baz Muhammad ...
19/09/2026

Shuhda 8th August Female branch samungli road Quetta
Founder of library Dr lal khan kakar chairman shaheed Baz Muhammad Kakar Foundation

ڈاکٹر لال خان کاکڑ اور ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں بلوچستان کی موجودہ سیاسی صورتحال، صوبے کو درپی...
16/09/2026

ڈاکٹر لال خان کاکڑ اور ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں بلوچستان کی موجودہ سیاسی صورتحال، صوبے کو درپیش مسائل، عوامی معاملات اور خصوصاً تعلیم و سماجی ترقی کے امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں بلوچستان میں سیاسی استحکام، عوامی مسائل کے حل اور مثبت سیاسی و سماجی کردار کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔

چیئرمین شہید باز محمد کاکڑ فاؤنڈیشن ڈاکٹر لال خان کاکڑ، ریلیف کمشنر و ڈی جی پی ڈی ایم اے بلوچستان جہانزیب خان غوریزئی کے...
15/09/2026

چیئرمین شہید باز محمد کاکڑ فاؤنڈیشن ڈاکٹر لال خان کاکڑ، ریلیف کمشنر و ڈی جی پی ڈی ایم اے بلوچستان جہانزیب خان غوریزئی کے والد محترم کے انتقال پر فاتحہ خوانی کر رہے ہیں۔

ڈاکٹر لال خان کاکڑ کی جانب سے سینئر صحافی ظاہر خان ناصر کے بڑے بھائی، جمعیت علماء اسلام کے رہنما عبداللہ خان ناصر مرحوم ...
07/09/2026

ڈاکٹر لال خان کاکڑ کی جانب سے سینئر صحافی ظاہر خان ناصر کے بڑے بھائی، جمعیت علماء اسلام کے رہنما عبداللہ خان ناصر مرحوم کے انتقال پر دلی تعزیت اور فاتحہ خوانی کی گئی۔ اللہ پاک مرحوم کی مغفرت فرمائے اور ان کے اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔

Ms. Mairman Kakar, AC, for sharing her inspiring journey and valuable practical guidance on cracking CSS and PCS examina...
06/09/2026

Ms. Mairman Kakar, AC, for sharing her inspiring journey and valuable practical guidance on cracking CSS and PCS examinations. Such initiatives by the SBMK Foundation are keeping the legacy of our martyrs alive by empowering and guiding the youth of Balochistan. Truly inspiring!
UN Sustainable Development Platform Dr Lal Khan Kakar

27/08/2026

بلوچستان میں لائبریریوں کے فروغ کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی اپیل

محترم چیف سیکرٹری بلوچستان صاحب اور محترم وزیرِاعلیٰ بلوچستان صاحب!

ہم آپ سے ایک مخلصانہ اور دردِ دل کے ساتھ اپیل کرتے ہیں کہ شہید باز محمد کاکڑ فاؤنڈیشن کو بلوچستان بھر کی لائبریریوں کے منصوبے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (PPP)کے تحت سونپنے پر غور کیا جائے۔

گزشتہ 9 سال کے دوران شہید باز محمد کاکڑ فاؤنڈیشن نے کسی بڑے سرکاری منصوبے یا مستقل سرکاری وسائل کے بغیر اپنی مدد آپ کے تحت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں 20 لائبریریاں قائم کرکے چلائی ہیں۔ ان لائبریریوں سے ہزاروں طلبہ و طالبات علم، شعور، ٹیکنالوجی اور مقابلے کے امتحانات کی تیاری میں فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ ہماری بیشتر لائبریریاں آج بھی کرائے کی عمارتوں میں قائم ہیں، مگر محدود وسائل کے باوجود ہمارا سفر جاری ہے۔

یہ صرف عمارتیں نہیں بلکہ بلوچستان کے نوجوانوں کے مستقبل کی امید ہیں۔ ہم نے اپنی استطاعت کے مطابق یہ چراغ جلائے ہیں، مگر اب ان چراغوں کو مزید روشن رکھنے اور پورے بلوچستان تک پھیلانے کے لیے حکومتِ بلوچستان کے تعاون کی اشد ضرورت ہے۔

ڈاکٹر لال خان کاکڑ کا وژن ہمیشہ سے یہی رہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی کا راستہ تعلیم، کتاب، لائبریری، علم اور باصلاحیت نوجوانوں سے ہو کر گزرتا ہے۔ انہوں نے اپنی زندگی کا قیمتی وقت، وسائل اور صلاحیتیں بلوچستان کے عوام اور بالخصوص نوجوان نسل کی خدمت کے لیے وقف کی ہیں۔ ان کی قیادت میں فاؤنڈیشن نے عملی طور پر ثابت کیا ہے کہ عزم، خدمت اور وژن کے ساتھ محدود وسائل میں بھی بڑے کام کیے جا سکتے ہیں۔

ہم حکومتِ بلوچستان سے اپیل کرتے ہیں کہ شہید باز محمد کاکڑ فاؤنڈیشن کے تجربے، نیٹ ورک اور موجودہ 20 لائبریریوں کی بنیاد کو سامنے رکھتے ہوئے بلوچستان بھر کی لائبریریوں کے منصوبے کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت فاؤنڈیشن کے ساتھ مل کر آگے بڑھایا جائے۔

اگر حکومت سرپرستی اور وسائل فراہم کرے اور فاؤنڈیشن اپنی انتظامی صلاحیت، تجربہ اور وژن بروئے کار لائے تو بلوچستان کے ہر ضلع اور تحصیل میں معیاری لائبریریاں قائم کی جا سکتی ہیں۔

آئیے، بلوچستان کے نوجوانوں کے ہاتھ میں ہتھیار نہیں، کتاب دیں؛ مایوسی نہیں، امید دیں؛ اور اندھیرا نہیں، علم کا چراغ دیں۔

شہید باز محمد کاکڑ فاؤنڈیشن کا عزم:
"لائبریریاں قائم کرکے قوم کی تعمیر"

ہم حکومتِ بلوچستان سے تعاون، سرپرستی اور عملی شراکت کی پُرزور اپیل کرتے ہیں۔

24/08/2026

Awareness and motivation session
UN Sustainable Development Platform UNESCO Shaheed Baz Muhammad Kakar Foundation

Address

Kakar House Balozai Khanozai District Pishin
Quetta

Telephone

03073838692

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Chairman Dr lal khan kakar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category