Bright Horizon Middle School Quetta

Bright Horizon Middle School Quetta

Share

Bright Horizon Middle School Quetta

21/03/2026

السلام علیکم محترم والدین و عزیز طلبہ! 🌙
✨ عید الفطر مبارک ✨
اس بابرکت موقع پر ہم اپنے تمام طلبہ، والدین اور اساتذہ کرام کو دل کی گہرائیوں سے عید الفطر کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
دعا ہے کہ یہ مقدس دن آپ سب کی زندگیوں میں خوشیوں، محبت، سکون اور کامیابیوں کی بہار لے کر آئے۔
اللہ تعالیٰ آپ کے گھروں کو خوشیوں سے بھر دے، آپ کی عبادات کو قبول فرمائے اور آپ کو صحت و سلامتی عطا فرمائے۔
🌸 عید کی خوشیاں اپنے پیاروں کے ساتھ بانٹیں اور اس دن کو محبت و اخوت کے ساتھ منائیں۔

Assalam O Alaikum Dear Parents and Students! 🌙
✨ Eid-ul-Fitr Mubarak ✨
On this blessed occasion, we extend our heartfelt Eid greetings to all our students, parents, and respected teachers.
May this sacred day bring joy, love, peace, and success into your lives.
May Allah fill your homes with happiness, accept your عبادات, and bless you with good health and well-being.
🌸 Celebrate this Eid with your loved ones, sharing happiness, kindness, and unity.
From: Administration
& Staff

04/03/2026

السلام علیکم محترم والدین !
امید ہے آپ سب خیریت اور عافیت سے ہوں گے۔ 🌸
بڑی خوشی کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ بروز جمعرات، 5 مارچ سے تعلیمی سال 2026 کا باقاعدہ آغاز ہو رہا ہے۔ یہ نیا تعلیمی سال ہمارے بچوں کے روشن مستقبل کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
📚 اسکول کا وقت:
🕘 صبح 8:45 سے 9:15 تک حاضری
🕐 چھٹی: دوپہر 1:00 بجے
تمام والدین سے گزارش ہے کہ اپنے بچوں کو مکمل اسکول یونیفارم میں بروقت اسکول بھیجیں تاکہ نظم و ضبط اور تعلیم کا ماحول بہترین رہے۔
📖 مدرسہ و ٹیوشن کلاسز:
🕒 دوپہر 3:00 سے شام 5:00 بجے تک
ہم دعاگو ہیں کہ یہ نیا تعلیمی سال ہمارے بچوں کے لیے علم، اخلاق اور کامیابیوں سے بھرپور ہو۔
آپ کا تعاون ہمارے لیے قیمتی ہے۔
شکریہ۔ 🌷
Bright Horizon Middle School Quetta




18/02/2026

رمضان کی بابرکت آمد پر تمام طلبہ اور والدین کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد 🌙
یہ رحمتوں، برکتوں اور عبادتوں کا مہینہ ہمیں صبر، محبت اور نیکی کا درس دیتا ہے۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس مقدس مہینے کی برکتیں سمیٹنے کی توفیق عطا فرمائے۔
📚 اطلاع برائے داخلہ:
نئے تعلیمی سیشن کے لیے داخلے 21 فروری سے شروع ہو رہے ہیں۔
تمام والدین سے گزارش ہے کہ بروقت تشریف لا کر اپنے بچوں کا داخلہ یقینی بنائیں۔
شکریہ 🌸
Bright Horizon Middle School Quetta

Photos from Bright Horizon Middle School Quetta 's post 29/12/2025

الحمدللہ رب العالمین!
آج کے یہ خوبصورت لمحات ہمارے طلبہ کی محنت، اساتذہ کی لگن اور والدین کے اعتماد کا ثمر ہیں۔
یہ رزلٹ صرف نمبروں کی کہانی نہیں بلکہ خوابوں، کوششوں اور کامیابی کے سفر کی ایک جھلک ہے۔
ہمیں فخر ہے اپنے سکول کے طلبہ پر،
اللہ تعالیٰ ہمارے بچوں کے علم میں برکت عطا فرمائے اور انہیں دین و دنیا میں کامیاب کرے، آمین 🤲🌙
All praise is due to Allah!
These proud moments reflect the hard work of our students, the dedication of our teachers, and the trust of parents.
This result is not just about grades, but a journey of effort, growth, and success.
We are proud of our school and our students,
May Allah bless our students with knowledge and success in this world and the hereafter. Ameen 🤲✨

10/11/2025

آج کا دن ہمارے اسکول کی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
یہ صرف ایک کھیلوں کا دن نہیں تھا، بلکہ یہ دن جذبے، محنت، اتحاد اور دوستی کا دن تھا۔
میدان میں دوڑتے ہوئے بچوں کے چہروں پر خوشی، ہارنے کے بعد بھی مسکراہٹ،
اور ایک دوسرے کے لیے تالی بجانے کا جذبہ — یہی اصل کامیابی ہے۔

یہ کھیل ہمیں سکھاتے ہیں کہ زندگی میں جیتنا یا ہارنا نہیں،
بلکہ اپنی پوری کوشش کرنا ہی اصل کامیابی ہے۔
ہم اپنے تمام کھلاڑیوں، اساتذہ، اور منتظمین کے دل سے شکر گزار ہیں
جنہوں نے اس دن کو یادگار بنا دیا۔
اللّٰہ کرے کہ ہمارے بچے اسی جذبے کے ساتھ زندگی کے ہر میدان میں کامیاب ہوں۔ 🌷
Today will be remembered as one of the most beautiful days in our school’s history.
It was not just a Sports Day — it was a celebration of passion, teamwork, and joy.
The smiles on the students’ faces, the spirit of encouragement,
and the way everyone supported each other — that is the true victory.

Sports teach us that winning or losing doesn’t define us;
what truly matters is giving our best with honesty and determination.
We are deeply thankful to all the players, teachers, and organizers
who made this day truly special.
May our students continue to shine with the same spirit in every field of life. 🌟

10/11/2025





Photos from Bright Horizon Middle School Quetta 's post 08/10/2025

*"محبت سے بھرا تحفہ"*

آج چھوٹے چھوٹے ہاتھوں میں رنگ برنگے پیکٹ تھے، لیکن ان میں لپٹا صرف کاغذ، چاکلیٹ یا پھول نہیں تھے — ان میں محبت، احترام، اور شکرگزاری تھی۔ وہ ننھے دلوں سے نکلا ہوا وہ جذبہ تھا جو لفظوں سے نہیں بلکہ آنکھوں کی چمک، مسکراہٹ اور خلوص سے ظاہر ہو رہا تھا۔

اساتذہ کے چہروں پر جو مسکراہٹ تھی، وہ تحفے کی قیمت سے نہیں بلکہ اس نیت سے تھی جس کے ساتھ بچوں نے وہ تحفہ دیا۔ شاید کسی بچے نے اپنی جیب خرچ سے، کسی نے ماں سے ضد کرکے، تو کسی نے خود ہاتھ سے کارڈ بنایا ہوگا — اور یہی اصل تحفہ تھا۔

یہ لمحے یاد رہتے ہیں، یہ چھوٹے تحفے ایک بڑے تعلق کی علامت ہوتے ہیں — *علم دینے والے اور سیکھنے والے* کے درمیان۔

"یہ تحفے صرف ہاتھ میں نہیں، دل میں جگہ بناتے ہیں!"



20/09/2025

*بسم اللہ الرحمٰن الرحیم*
*نوٹس برائے والدین*
*(بچوں کی ویکسینیشن سے متعلق اہم اطلاع)*

محترم والدین کرام!

السلام علیکم ورحمة الله وبركاته

ہم آپ کی خدمت میں نہایت ادب سے گزارش کرنا چاہتے ہیں کہ حالیہ اسکول ویکسینیشن پروگرام کے تحت بچوں کو ویکسین لگائی جا رہی ہے،

چونکہ والدین کی اجازت اور رہنمائی اس عمل میں نہایت اہمیت رکھتی ہے، لہٰذا ہم آپ سے درخواست کرتے ہیں:

1 ) اگر آپ *اپنے بچے کو ویکسین لگوانا چاہتے ہیں*، تو براہِ کرم اپنے بچے کو اسکول بھیجتے وقت واضح طور پر کہہ دیں کہ:

*"ہماری طرف سے اجازت ہے، ہمیں ویکسین لگوانی ہے۔"*

2 ) اگر آپ کسی وجہ سے *ویکسین نہیں لگوانا چاہتے*، تو براہِ کرم اپنے بچے کو یہ بات واضح طور پر سمجھا دیں کہ:

*"ہماری اجازت نہیں ہے، ہم ویکسین نہیں لگوانا چاہتے۔"*

یہ ہدایت اس لیے ضروری ہے تاکہ اسکول میں بچے خود اعتماد کے ساتھ اپنا مؤقف بتا سکیں، اور کسی قسم کی الجھن یا غلط فہمی نہ ہو۔

آپ کے تعاون کا شکریہ۔
اللہ آپ کے بچوں کو صحت و تندرستی عطا فرمائے۔ آمین
Bright Horizon Middle School Quetta

21/07/2025

#موسم گرما
بلوچستان میں گرمیوں کے دس چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری ۔
بلوچستان کے سرد علاقہ جات کے سکولوں میں موسم گرما کی چھٹیاں 22 جولائی 2025 سے 31 جولائی 2025 تک ہونگی۔
Bright Horizon Middle School Quetta




23/06/2025

علم صرف کتابوں میں بند الفاظ کا مجموعہ نہیں، بلکہ یہ ایک ایسا نور ہے جو انسان کو اس کی حقیقت سے روشناس کراتا ہے۔ علم انسان کو عاجز، مہذب، اور باشعور بناتا ہے۔ جو قومیں علم کو اپنا شعار بناتی ہیں، وہ ترقی کرتی ہیں، اور جو قومیں علم سے دور ہو جاتی ہیں، وہ زوال کا شکار ہو جاتی ہیں۔
آج بھی اگر ہم چاہتے ہیں کہ ہماری نئی نسل کامیاب ہو، تو ہمیں علم کو اپنی اولین ترجیح بنانا ہوگا، کیونکہ یہی واحد راستہ ہے جو ہمیں جہالت، پسماندگی اور انتشار سے نکال کر ترقی، امن، اور کامیابی کی طرف لے جائے گا
Bright Horizon Middle School Quetta

05/06/2025

انتظامیہ برائٹ ہوریزن مڈل سکول کے فیصلہ کے مطابق مورخہ 6 جون بروز جمعہ تا مورخہ 12 جون بروز جمعرات 2025 تعطیلات عید الاضحٰی ہونگے- 13 جون بروز جمعہ 2025 کو سکول دوبارہ کھل جائے گا- ہم آپ کے بے حد مشکور وممنون ہونگے اگر آپ اس دن اپنے بچوں اور بچیوں کی حاضری ممکن بنائیں، کیونکہ چھٹیوں کے بعد امتحانات شروع ہونگے- طلبہ اور طالبات کی تاخیر سے سکول آمد ان کی تعلیمی معمولات پر منفی اثرات مرتب کرتے ہیں، اور یہ منفی اثرات سال کے آخر تک شامل حال رہتے ہیں، لہذا اپنے بچوں اور بچیوں کو تعلیمی نقصان سے بچانے کیلئے ان کی بروقت حاضری ممکن بنا کر مشکور فرمائیں۔(شکریہ )

27/05/2025

The school will observe public holiday on 28 May , 2025 as per Government of Pakistan notification.

Commemorating Pakistan's historic nuclear tests conducted in 1998 at Chagai, Balochistan.
Bright Horizon Middle School Quetta

Want your school to be the top-listed School/college in Quetta?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address


Quetta