جامعہ طیبہ مرکزیہ دارالتجویدوالقراءات کوئتہ بلوشستان

جامعہ طیبہ مرکزیہ دارالتجویدوالقراءات کوئتہ بلوشستان

Share

Official Media page of Jamia Tayyaba Official ❣️🤲 madarssa in Balochistan

26/05/2026

ان شاءاللہ عزوجل
#1447 #2026

23/05/2026

تلاوۃ خاشعۃ
#قرانية #قران ゚viralシ #قراءة

05/05/2026

موت العالِم موت العالَم

شیخ حسن جان شہیدؒ کے داماد بھی شہید کر دیئے گئے۔ شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد ادریس نور اللہ مرقدہ بھی اپنے اسلاف کے قافلۂ شہدا میں شامل۔ انا للہ و انا الیہ راجعون۔
۔زبانیں گنگ۔ لب خاموش اور دل یقین کرنے سے قاصر کہ یہ سانحۂ جاں گداز حقیقت بن چکا ہے کہ سفید داڑھی پر سرخی، رنگِ حنا نہیں، لہو سے وضو ہے۔ یہ اک عہد کی جدائی ہے۔ اک زمانے کا نوحہ۔ اک ایسی ہستی کی رخصتی جس کی زندگی علم و عمل، صبر و حلم، درس و تدریس اور وعظ و بیان کی روشن مثال تھی۔
شیخ الحدیث مولانا محمد ادریس رحمہ اللہ۔ یہ صرف ایک نام نہیں تھا، بلکہ ایک زندہ روایت، ایک متحرک مکتبِ فکر اور ہزاروں دلوں کی دھڑکن تھا۔ ملعون قاتل کی سفاک گولی نے پورے خطے کو اندھیرے میں دھکیل دیا۔ علم و دانش کی ایک روشن قندیل گل ہو گئی۔ وہ جنہوں نے عمر بھر حدیثِ نبویؐ کے نور سے دلوں کو منور کیا، آج اسی ظلمت کدے میں خود چراغِ راہ بن کر بجھ گئے۔
ان کے لہجے میں نہ شدت تھی، نہ نفرت، نہ فرقہ واریت، بلکہ نرمی، حکمت اور دل نشینی کا وہ سوز تھا جو دلوں کو جیت لیتا تھا۔ ہر ایک دل و جان سے ان کا احترام کرتا تھا۔
وہ ادائے دلبری ہو کہ نوائے عاشقانہ
جو دلوں کو فتح کر لے وہی فاتح زمانہ
وہ صرف ایک مدرس نہ تھے، بلکہ مصلح بھی تھے، صرف عالم نہیں، بلکہ عوام کے دلوں میں بسنے والے ایک درد مند واعظ و مربی بھی تھے۔
ہم جمعیت القراء پاکستان کی جانب سے جامعہ دارالعلوم حقانیہ و جامعہ نعمانیہ چارسدہ کے منتظمین،اساتذہ و طلبہ اور بالخصوص حضرت شیخ الحدیث رحمہ اللہ کے شاگرد و متعلقین دنیا بھر میں پھیلے شاگردوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی کیلئے دعاگو ہیں۔

جان کر من جملۂ خاصانِ مے خانہ مجھے
مدتوں رویا کریں گے جام و پیمانہ مجھے
اللہ تعالیٰ شہیدِ علم کو قربِ خاص کے اعلیٰ مراتب عطا فرمائے، لواحقین کو صبرِ جمیل نصیب کرے.

جاری کردہ:
قاری غلام رسول ربانی
صدر جمعیۃ القراء پاکستان
قاری مولانا فضل الحق حقانی
ناظم عمومی جمعیۃ القراء پاکستان

25/04/2026


فرصۃ ذھبیۃ للقراء والعلماء
علماء،قراء،طلباء اور حفاظ کیلے نادر موقع
اہلیان کراچی کیلے عظیم خوشخبری کہ اب پہلی بار مستقل علم الاصوات والنغمات کی کلاسز ماہر اور مشاق استاذ کی زیر نگرانی میں ۔۔۔

05/04/2026


خوشخبری خوشخبری خوشخبری

جامعہ شمس القرآن حبیبیہ کلی کوتوال کوئٹہ میں شعبہ تجوید وقرات کا باقاعدہ آغاز ہوگا۔
جو کہ ایک سالہ کورس پر نصاب مشتمل ہے۔
*نوٹ* کورس کے آخر میں سند بھی دیا جائیگا۔
افتتاح اسباق!
8اپریل بروز بدھ
بعد از نماز عصر
📍پتہ
مدرسہ شمس القرآن حبیبیہ کلی کوتوال کوئٹہ۔

Photos from ‎الصفحة الرسمیة لجمیعة القراء بلوچستان باکستان‎'s post 02/04/2026

اعلامیہ
جمعیت القراء بلوچستان، پاکستان

بروز جمعرات، 2 اپریل 2026 کو جمعیت القراء بلوچستان، پاکستان کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبہ بھر کے ماہر قراء کرام اور جید علماء نے شرکت کی۔

اجلاس کی صدارت صدر جمعیت القراء پاکستان حضرت قاری غلام رسول ربانی صاحب نے فرمائی، جبکہ نظامت کے فرائض ناظمِ اعلیٰ جمعیت القراء پاکستان حضرت مولانا قاری فضل الحق حقانی صاحب نے انجام دیے۔

اجلاس میں خصوصی شرکت قاری عبد الصمد صاحب (سابق امام گورنر ہاؤس)
مولوی امان اللہ صاحب(استاذ جامعہ شمس المدارس کوئٹہ) اور مولوی سید جمعہ خان آغا صاحب کی رہی۔

مزید برآں اجلاس میں درج ذیل معزز شخصیات نے شرکت کی:
سرپرست نوشکی: حضرت قاری محمد اسماعیل مدنی صاحب (فاضل مدینہ یونیورسٹی، مدینہ منورہ)

جنرل سیکرٹری: قاری عبد الرحمن عابد صاحب
سرپرستِ اعلیٰ نوشکی: قاری محمد صہیب مینگل صاحب
صدر المدرسین جامعہ طیبہ مرکزیہ دارالتجوید والقراءات: قاری نقیب اللہ مدنی صاحب
ڈائریکٹر اقرا فیض العلم: قاری محمد فیصل فیض صاحب
اساتذہ جامعہ طیبہ: قاری عبد الاحد، قاری فضل ربی اور قاری احمد جان صاحبان

اجلاس میں مختلف تنظیمی و تعلیمی امور پر سنجیدگی سے غور و خوض کیا گیا۔ بالخصوص علمِ تجوید کی اہمیت اور اس کی موجودہ دور میں ضرورت پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ قرآنِ کریم کی درست تلاوت کے لیے تجوید کا علم ناگزیر ہے، اور اس کی ترویج وقت کی اہم ضرورت ہے۔

مزید برآں، آئندہ تدریسی سال کے لیے جامع لائحۂ عمل بھی طے کیا گیا، جس میں طلبہ کی بہتر رہنمائی، اساتذہ کی تربیت، اور تعلیمی معیار کو مزید بلند کرنے کے لیے مختلف تجاویز پیش کی گئیں اور ان کی منظوری دی گئی۔

اجلاس کے اختتام پر اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ جمعیت القراء بلوچستان قرآنِ کریم کی تعلیم و تلاوت کے فروغ کے لیے اپنی کاوشیں مزید مؤثر انداز میں جاری رکھے گی۔

جاری کردہ:
جمعیت القراء بلوچستان، پاکستان

24/03/2026

اعلانِ داخلہ برائے سال 2026/1447

21/03/2026

اَلسَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللّٰهِ وَبَرَكاتُه

*عیــــــــــد الفطر مبارکــــــــ*

آپ اور آپ کے اہل خانہ کو عید مبارک❣️

*تَقَبَّلَ اللهُ مِنَّا وَمِنكُم صَالِحَ الأعمَال*

اللہ پاک رمضان المبارک میں کیے جانے والے آپ کے تمام نیک اعمال کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے 🤲

اور آپ کی تمام پریشانیاں دور فرمائے . آمین . 💫

19/03/2026

اعلان برائے نماز عید الفطر 2026/1447

Want your school to be the top-listed School/college in Quetta?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Address


Quetta