Islamic Way Public High School Quetta

Islamic Way Public High School Quetta

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Islamic Way Public High School Quetta, School, Haji Abdul Qudoos Road Abdul Wali Chock Quetta, Quetta.

تعارف اسلامک وے پبلک ہائی اسکول کوئٹہ ایک جدید فلاحی و سماجی ادارہ ہے جو بہت تھوڑے عرصے میں بے شمار مشکلات کے باوجود
علاقے کے لوگوں کے لئے بیش بہا خدمات سر انجام دے رہا ہے۔ اس ادارے کی بنیاد 1998 ء میں رکھی گئی تھی۔

24/04/2026

📖 حدیث: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: "بہترین دن جس پر سورج طلوع ہوتا ہے وہ جمعہ کا دن ہے۔ اسی دن آدمؑ کو پیدا کیا گیا، اسی دن جنت میں داخل کیا گیا اور اسی دن جنت سے نکالا گیا۔" (صحیح مسلم)

23/04/2026

محترم والدین!
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
موجودہ دور کے تقاضوں کو مدِنظر رکھتے ہوئے، ہم آپ سے چند اہم گزارشات اور ہدایات شیئر کرنا چاہتے ہیں تاکہ ہمارے بچوں کی تعلیم و تربیت بہتر انداز میں ہو سکے:
📌 اہم ہدایات:
1. بچوں کی دینی و اخلاقی تربیت پر توجہ دیں
اپنے بچوں کو نماز، سچائی، ادب اور احترام کا عادی بنائیں تاکہ وہ ایک اچھے مسلمان اور بہترین انسان بن سکیں۔
2. صفائی اور حلیے کا خیال رکھیں
بچوں کو روزانہ صاف ستھرے یونیفارم میں اسکول بھیجیں، بال اور ناخن صاف ہوں، تاکہ وہ بااعتماد محسوس کریں۔
3. وقت کی پابندی سکھائیں
بچوں کو وقت پر سونا اور وقت پر اسکول آنا سکھائیں، کیونکہ وقت کی قدر کامیابی کی کنجی ہے۔
4. موبائل اور غیر ضروری سرگرمیوں سے بچائیں
بچوں کو غیر ضروری موبائل استعمال، گیمز اور سوشل میڈیا سے دور رکھیں تاکہ وہ اپنی پڑھائی پر توجہ دے سکیں۔
5. اساتذہ کے ساتھ رابطہ رکھیں
بچوں کی کارکردگی جاننے کے لیے اسکول سے رابطہ رکھیں اور اساتذہ کی رہنمائی کو اہمیت دیں۔
6. بچوں کی حوصلہ افزائی کریں
ان کی چھوٹی کامیابیوں کو سراہیں اور ان کا حوصلہ بڑھائیں تاکہ وہ مزید محنت کریں۔
7. اسلامی ماحول فراہم کریں
گھر میں قرآن کی تلاوت، اچھے اخلاق اور دینی ماحول کو فروغ دیں تاکہ بچے مثبت سوچ کے ساتھ پروان چڑھیں۔
🌟 اختتامی پیغام:
"ایک اچھا طالب علم صرف کتابوں سے نہیں بنتا، بلکہ والدین کی بہترین تربیت اور رہنمائی سے بنتا ہے۔"
اسلامک وے پبلک ہائی اسکول، کوئٹہ
آپ کے بچوں کے روشن مستقبل کے لیے کوشاں

21/04/2026

اسلامک وے پبلک ہائی اسکول کی جانب سے علامہ محمد اقبال کے لیے خراجِ عقیدت
علامہ محمد اقبال برصغیر کے وہ عظیم مفکر، شاعر اور مصلح تھے جنہوں نے اپنی فکرِ روشن اور پیغامِ خودی سے امتِ مسلمہ کو بیداری، شعور اور اتحاد کا درس دیا۔ آپ کی شاعری میں اسلامی تعلیمات، عشقِ رسول ﷺ، اور ایک مضبوط، باوقار مسلمان کی جھلک نمایاں نظر آتی ہے۔
اسلامک وے پبلک ہائی اسکول کی جانب سے ہم اس عظیم شخصیت کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے نوجوانوں کو علم، عمل اور کردار کی بلندیوں تک پہنچنے کا راستہ دکھایا۔ اقبال کا پیغام آج بھی ہمارے طلبہ کے لیے مشعلِ راہ ہے کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو پہچانیں، دینِ اسلام سے مضبوط تعلق قائم کریں اور ایک مثالی معاشرہ بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔
اللہ تعالیٰ ہمیں اقبال کے افکار کو سمجھنے اور ان پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

02/04/2026

محمد نواز پندرانی
جنرل سیکریٹری
بلوچستان پرائیویٹ سکولز ایسو سی ایشنز الائنس وزیر تعلیم بلوچستان محترمہ راحیلہ خان درانی سے تعریفی شیلڈ سیکریٹری ایجوکیشن لعل جان جعفر اور محترم منیر احمد نودیزئی CEO BAEC کے موجودگی میں وصول کرتے ہوئے

Photos from Islamic Way Public High School Quetta's post 01/04/2026

محترم والدین،

امید ہے آپ خیریت سے ہوں گے۔

ہمیں یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ تعلیمی سال 2026 کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے۔ ہمارے طلبہ اپنی تعلیم کا سلسلہ شروع کر چکے ہیں اور نئے سیشن میں خوشی اور جوش کے ساتھ اپنی سرگرمیوں سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

ہم تمام بچوں کو نئے تعلیمی سال میں دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں اور آپ سے گزارش ہے کہ اپنے بچوں کی باقاعدہ اسکول حاضری کو یقینی بنائیں تاکہ وہ اپنی تعلیم سے بھرپور فائدہ اٹھا سکیں۔

آئیں ہم سب مل کر اس تعلیمی سال کو کامیاب اور بامقصد بنائیں۔

آپ کے تعاون کا شکریہ۔

نیک تمناؤں کے ساتھ،
انتظامیہ اسکول

31/03/2026

ABDUL REHMAN
CLASS PLAY GROUP
WELCOME BACK TO SCHOOL
𝐂𝐥𝐚𝐬𝐬 𝐏𝐥𝐚𝐚𝐲 𝐆𝐫𝐨𝐮𝐩 𝐓𝐨 𝐂𝐥𝐚𝐬𝐬 10𝐓𝐡
𝐀𝐃𝐌𝐈𝐒𝐒𝐈𝐎𝐍𝐒 𝐀𝐑𝐄 𝐎𝐏𝐄𝐍
𝐂𝐨𝐧𝐭𝐚𝐜𝐭 𝐍𝐨 03337941208
Aᴅʀᴇss : Abdul Wali Chock Pashtoonabad Quetta
Islamic Way Public High School Quetta
( تعلیم آپ کا حق اور خدمت ہمارا فرض ہے )
ماہر اساتذہ کی زیرنگرانی مستقبل کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے انتہائی بہترین نصابی اور غیر نصابی سرگرمیاں

*اردو انگلش بول چال پر خاص توجہ

* اسکول کے امتحانات کی خصوصی تیاری

*طلباء کو صوبائی وفاقی اور سرکاری تعلیمی اداروں میں معاونت فراہم کرنا * انگلش میڈیم نصاب

*بچوں کی نصابی و غیرہ نصابی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کیلئے CCTV کیمرہ موجودہ
* بچوں کی تعلیمی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے والدین واساتذہ کی ماہانہ میٹنگ

*محکمہ تعلیم بلوچستان اور بلوچستان بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سے منظور شدہ

29/03/2026

Welcome back to School Session 2026-2027 🤍💐

Islamic Way Public High School Quetta

28/03/2026

📢 Important Announcement 📢

Date: 27 March 2026 (Friday)

Dear Parents,

Assalam-u-Alaikum,

It is to inform you that the school has reopen from , Friday (Jumma), 27 March 2026. You are kindly requested to ensure that your children attend school regularly from the mentioned date.

Your cooperation in maintaining your child’s educational continuity is highly appreciated. Regular attendance plays a vital role in academic success and personal development.

We look forward to welcoming our students back with enthusiasm and commitment towards learning.

Regards,
Islamic Way Public School, Quetta

26/03/2026

📢 Important Announcement 📢

Date: 27 March 2026 (Friday)

Dear Parents,

Assalam-u-Alaikum,

It is to inform you that the school will reopen from tomorrow, Friday (Jumma), 27 March 2026. You are kindly requested to ensure that your children attend school regularly from the mentioned date.

Your cooperation in maintaining your child’s educational continuity is highly appreciated. Regular attendance plays a vital role in academic success and personal development.

We look forward to welcoming our students back with enthusiasm and commitment towards learning.

Regards,
Islamic Way Public School, Quetta

23/03/2026

🇵🇰 23rd March – A Day of Resolve 🇵🇰
23rd March is not just a date… it is a reminder of a dream, a struggle, and a promise.
On this historic day, our leaders turned a vision into a movement — a movement that gave us Pakistan.
Today, we must ask ourselves:
Are we honoring their sacrifices?
Are we building the nation they dreamed of?
This day demands more than celebration — it demands commitment.
Commitment to unity, to justice, to education, and to the progress of our nation.
Let’s rise above divisions, work with sincerity, and become the strength Pakistan needs today.

01/03/2025

"رمضان المبارک کا چاند آپ اور آپ کے پیاروں پر خوشیاں اور برکتیں لائے! اس مقدس مہینے میں اللہ تعالیٰ ہم سب کو اپنے فضل و کرم سے نوازے، ہمارے بچوں کی تعلیم و تربیت میں ہمارا ساتھ دے، اور ہمیں اپنے پیاروں کے ساتھ صحت و سلامتی سے زندگی گزارنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین!"
منجانب : پرنسپل اسلامک وے پبلک ہائی اسکول کوئٹہ

Want your school to be the top-listed School/college in Quetta?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Website

Address


Haji Abdul Qudoos Road Abdul Wali Chock Quetta
Quetta