28/02/2023
یونیورسٹی آف بلوچستان کوئٹہ
ڈاکٹر آف فارمیسی سیلف فنانس(ایوننگ) مین کیمپس۔
سب کیمپس مستونگ مارننگ اور سیلف فنانس(ایوننگ)
سب کیمپس پشین مارننگ اور سیلف فنانس(ایوننگ)
انٹری ٹیسٹ کا رزلٹ کا اعلان کردیا ہے۔
نیچے لنک پر کلک کرکے اپنا رزلٹ چیک کریں۔
http://uobts.uob.edu.pk/slips/result.php
16/08/2022
بلوچستان یونیورسٹی اس وقت شدید مالی بحران کا شکار ہے اور کرپشن کا جڑ بن گیا۔۔
جامعہ بلوچستان جو کہ واحد جامعہ ہے صوبہ بلوچستان کا اس وقت اساتزہ اور ملازمین کے ساتھ ناانصافی ،ملازمین کو دو ،تین ماہ کی تنخواہیں ابھی تک نہیں ملی یہاں تک کہ ملازمین کی جی پی فنڈ اور پنشن تک کھاگئےاساتزہ اور ملازمین ڈپریشن کا شکار اور احتجاج پر مجبور۔
یونیورسٹی میں اربوں کے کنسٹرکشن شروع ہیں ان کیلئے پیسے ہیں لیکن اساتذہ کےلئے نہیں ، بلوچستان کا واحد یونیورسٹی جو اس وقت کبھی اساتذہ کی تنخواہیں نہیں تو کبھی سکینڈل کبھی ہاسٹل میں پینے کے لئے پانی نہیں ، وائی فائی کا پروجیکٹ ادھورا چھوڑ کر پیسے کھا گئے اب بحالی کے لئے روز بیانہ کرنا ، ہوسٹل میس میں کھانے پینے کی چیزوں پر بازار کے نرخ نامے کے مطابق ریٹ بڑھا نا حالانکہ جو ٹھیکدار ہیں ان کو جگہ ، رہائش، پانی بجلی سب مفت میں یونیورسٹی مہیا کرتی ہے ، یونیورسٹی کے اندر کے کینٹن والوں نے اپنا ایک ریٹ لسٹ بنایا ہوا ہے تو کبھی ہاسٹل میں نئی الاٹمنٹ بند کبھی پیپر ڈیلے تو کبھی چار سال کی ڈگری پانچ اور چھ سال بعد مکمل نہیں ہوتے۔
یونیورسٹی سٹوڈنٹس ، اساتزہ اور ملازمین بری طرح متاثر ،ڈپریشن کا شکار ہیں ۔
بی اے کے اگزام کے بعد بی ایس سی کے پریکٹیکل کا ڈیڈشیٹ میں تنا وقت لگانا اور لوگوں کو بلاوجہ طلباء کو فیل کرنا یہ اس یونیورسٹی کے طلباء کے ساتھ کیوں ایسا ہو رہا ہے ۔
صوبائی حکومت فیڈرل گورنمنٹ ہائر ایجوکیشن، نیب کوئی حکومت کوئی قانون بھی اس دیس میں ہے یا پھر یہ ایک ایمازون جنگل ہے جو جیسے کرے جیسا ہورہا ہے ہوتا رہے۔۔
ہم طلباء تنظیموں ، گورنمنٹ ادارے اور حکومت وقت کے وزیراعظم پاکستان ، وزیر اعلیٰ بلوچستان،ایڈوکشن منسٹر وفاقی دارالحکومت اور ایڈوکشن منسٹر میر نصیب اللہ مری سے درخواست کرتے ہیں کہ یہاں بھی توڑا توجہ دی جائے بلوچستان یونیورسٹی میں بلوچستان کے طلباء اور اساتذہ کرام کس طرح مجبور ہوکر احتجاج اور مظاہرے پر مجبور ہونے لگے ہیں ۔۔۔۔
تحریر: بہرام مری بلوچ (یونیورسٹی آف بلوچستان)
12/11/2021
جامعہ بلوچستان کے طلباء وطالبات کا شال کے سرد رات میں بھی طلباء کے بازیابی کیلئے احتجاج جاری۔ نہ لاپتہ طلباء کی خبر نہ کوئی سننے والا
مملکت خداداد میں ہم انصاف کس سےمانگیں کب تک کسی مسیحا کا انتظار کرے یہ جبر یہ گمشدگی آخر کب تک؟؟
09/11/2021
یونیورسٹی مین گیٹ کے سامنے طلبا کا دھرنا جاری۔ تمام امتحانات غیر معینہ مدت کیلیئے ملتوی
05/11/2021
بلوچستان یونیورسٹی کے ہاسٹل سے فورسز کے ہاتھوں دو طالب علم لاپتہ
بلوچستان کی آواز
موصول ہونے والے اطلاعات کے مطابق بلوچستان یونیورسٹی سے فورسز نے نوشکی کے رہائشی دو طلباء کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منقتل کردیا ہے –
دونوں نوجوانوں کو فورسز بلوچستان یونیورسٹی کے ہاسٹل سے حراست میں لیکر اپنے ہمراہ لے گئے ہیں جنکی شناخت سہیل احمد ولد لعل محمد اور صفی بلوچ کے ناموں سے ہوئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق دونوں طلباء شعبہ پاکستان اسٹڈی کے طالب علم تھے جنہیں اس ہفتے پیر کے روز فورسز نے لاپتہ کیا ہے –
بلوچستان یونیورسٹی سے طلباء کے جبری گمشدگی ہاسٹلز پر چھاپے کے خلاف کل 11 بجے طلباء نے احتجاجی مظاہرے کا اعلامیہ جاری کیا ہے۔
حکومت سے گزارش کرتے ہیں کہ بلوچ طالب علموں کی واقعہ کا نوٹس لے کر انکی بازیابی کو یقینی بنائے۔
12/10/2020
افسوس صد افسوس کیسے کیسے معصوم کردار جو اپنے گاوں گلی محلے سے لیکر یونیورسٹی کے سفر تک معصومیت و محبت اور علمی قابلیت جیسے عمل سے پہچانے جاتے ہوں وہ بھی درندوں کی نظر ہو جاتے ہیں سرعام والدین کے سامنے 8 گولیوں کا نشانہ بنا دیئے جاتے ہیں۔
Shaheed Hayyat Baloch 😥😥
09/09/2020
QUETTA Interview Date of Admission in BS Economics....