Misbah Educational Academy and Welfare Society

Misbah Educational Academy and Welfare Society Misbah educational academy is an organisation with good environment for students.

مصباح ایجوکیشنل اکیڈمی میں ہر ہفتے مختلف جماعتوں کے طلبہ کے لیے قرآنی محفل ’’ایک شام قرآن کے نام‘‘ کا اہتمام کیا جاتا ہے...
25/09/2026

مصباح ایجوکیشنل اکیڈمی میں ہر ہفتے مختلف جماعتوں کے طلبہ کے لیے قرآنی محفل ’’ایک شام قرآن کے نام‘‘ کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ جس کا بنیادی مقصد طلبہ کو ایک ایسا علمی اور تربیتی پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے جہاں وہ اپنی قرآنی صلاحیتوں کو مزید نکھار سکیں، اور اعتماد کے ساتھ حاضرین کے سامنے تلاوتِ کلامِ الٰہی پیش کر سکیں۔
اسی سلسلے کی اس ہفتے کی محفل اکیڈمی کے کلاس قاری انور ( 4 تا 3 ) میں منعقد ہوئی، جس میں کلاس کے طلبا قاری ابرار، قاری میثم، قاری حسین علی، قاری محمد مہدی، قاری الیاس اور اختتام پر استاد قاری محمد افتخار نے طلبہ نے خوبصورت انداز میں تلاوتِ کلامِ الٰہی پیش کی۔
محفل کے آخر میں اکیڈمی کے استاد قاری غلام عباس نے دوستی کے متعلق قرآن اور معصومینؑ سے نسبت چند ایک احادیث بیان کی۔ آخر میں تلاوت پیش کرنے والے طلبہ کی حوصلہ افزائی کے لیے ان میں انعامات تقسیم کیے گئے۔

25/09/2026

تیسرے آل بلوچستان مقابلۂ حسنِ قرائت کے موقع پر مصباح ایجوکیشنل اکیڈمی میں ایک پُرنور محفل بعنوان ”ایک شام قرآن کے نام“ کا انعقاد کیا گیا۔
اس بابرکت محفل میں کوئٹہ شہر کے معروف قرّاء حضرات نے اپنے خوبصورت اندازِ تلاوت سے محفل کو منور فرمایا۔ جن میں قاری محمد طاہر طاہری، قاری سید انور ہاشمی، قاری عبد الوہاب آنشینی، قاری سید سجاد زمانی، قاری جہانگیر کاکڑ، قاری سید شاکر حسین اور قاری حبیب الرحمان شامل تھے۔ تمام قرّاء نے محفل میں شرکت کرکے تلاوتِ کلامِ الٰہی کا شرف حاصل کیا۔
اسی بابرکت قرآنی محفل کی خوبصورت جھلکیاں ویڈیو کی صورت میں آپ ناظرین کے لیے پیش کی جا رہی ہیں۔

Tik Tok 👇👇👇
https://www.tiktok.com//video/7689405386268396801?is_from_webapp=1&sender_device=pc

゚viralシ

امامیہ قراء کی جانب سے القرآن اکیڈمی حیدری میں ہفتہ وار جلسۂ قرآنی کی محفل منعقد ہوئی۔اس بابرکت محفل میں علمدار روڈ کے ...
23/09/2026

امامیہ قراء کی جانب سے القرآن اکیڈمی حیدری میں ہفتہ وار جلسۂ قرآنی کی محفل منعقد ہوئی۔
اس بابرکت محفل میں علمدار روڈ کے معروف قراء نے تلاوتِ کلامِ الٰہی کی سعادت حاصل کی۔ قاری میثم عباس، قاری تقی عباس، قاری حامد علی اور قاری سید شاکر حسین نے اپنی خوبصورت اور دلنشین تلاوت سے محفل کو منور کیا۔
یہ ہفتہ وار جلسۂ قرآنی سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا اور ہر ہفتے علمدار روڈ کے مختلف قرآنی اداروں میں اس بابرکت محفل کا انعقاد کیا جائے گا، تاکہ قرآنِ کریم کی تلاوت، تعلیم اور قرآنی ثقافت کو فروغ دیا جا سکے۔

22/09/2026

مصباح ایجوکیشنل اکیڈمی کی جانب سے منعقدہ تیسرے آل بلوچستان مقابلۂ حسنِ قرائت کے سلسلے میں محترم جناب قاری عبد الوہاب انشینی صاحب (چیئرمین مزامیر قرآن اکیڈمی) نے مقابلے کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بلوچستان بھر کے تمام قراء کرام اور مدارس کو ویڈیو پیغام کے ذریعے شرکت کی پُرخلوص دعوت دی ہے۔

مقابلے میں شرکت کرنے اور مقابلے سے متعلق مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے ہمارے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے منسلک رہیے۔

WhatsApp: 03707089885

Tik Tok 👇👇👇
https://vt.tiktok.com/ZSqKKSE6j/

゚viralシ

مصباح ایجوکیشنل اکیڈمی کے زیرِ اہتمام منعقدہ تیسرے سالانہ آل بلوچستان مقابلۂ حسنِ قرائت کے سلسلے میں بروزِ ہفتہ ایک پُر...
21/09/2026

مصباح ایجوکیشنل اکیڈمی کے زیرِ اہتمام منعقدہ تیسرے سالانہ آل بلوچستان مقابلۂ حسنِ قرائت کے سلسلے میں بروزِ ہفتہ ایک پُرنور قرآنی محفل بعنوان ”ایک شام قرآن کے نام“ منعقد کی گئی۔
اس بابرکت محفل میں کوئٹہ شہر کے معروف و مشہور قرّاء نے شرکت فرمائی اور اپنی خوبصورت تلاوتِ قرآنِ کریم سے محفل کو منور فرمایا۔
محفل کے اختتام پر محترم اساتذۂ کرام نے تیسرے آل بلوچستان مقابلۂ حسنِ قرائت کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور باہمی تبادلۂ خیال بھی کیا۔

اس نشست کی چند تصاویر آپ کی خدمت میں پیش ہیں۔

مصباح ایجوکیشنل اکیڈمی کی جانب سے ہر سال کی طرح اس سال بھی آل اکیڈمیز مقابلۂ حسنِ قرائت کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔تمام خو...
21/09/2026

مصباح ایجوکیشنل اکیڈمی کی جانب سے ہر سال کی طرح اس سال بھی آل اکیڈمیز مقابلۂ حسنِ قرائت کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
تمام خواہش مند اور رجسٹرڈ شرکاء کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ 30 ستمبر 2026ء سے قبل اپنی ویڈیو دیے گئے واٹس ایپ نمبر پر ارسال کریں۔

اہم: مقررہ تاریخ کے بعد موصول ہونے والی ویڈیوز مقابلے میں شامل نہیں کی جائیں گی۔
تمام خواہش مند طلبہ سے گزارش ہے کہ مقابلے کی تمام شرائط و ضوابط کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی ویڈیو 30 ستمبر 2026ء سے پہلے ہمارے واٹس ایپ نمبر پر ارسال کریں۔

مقابلے میں شرکت، شرائط و ضوابط یا مزید معلومات کے لیے رابطہ کریں:

WhatsApp: 03707089885

゚viralシ

20/09/2026

مصباح ایجوکیشنل اکیڈمی کی جانب سے منعقدہ تیسرے آل بلوچستان مقابلۂ حسنِ قرائت کے سلسلے میں محترم جناب قاری محمد طاہر طاہری صاحب نے مقابلے کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بلوچستان بھر کے تمام قراء کرام اور مدارس کو ویڈیو پیغام کے ذریعے شرکت کی پُرخلوص دعوت دی ہے۔

مقابلے میں شرکت کرنے اور مقابلے سے متعلق مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے ہمارے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے منسلک رہیے۔

WhatsApp: 03707089885

Tik Tok 👇 👇 👇
https://vt.tiktok.com/ZSqvwaSFM/

゚viralシ

تیسرے آل بلوچستان مقابلۂ حسنِ قرائت کے موقع پر مصباح ایجوکیشنل اکیڈمی میں ایک پُرنور محفل بعنوان ”ایک شام قرآن کے نام“ ...
19/09/2026

تیسرے آل بلوچستان مقابلۂ حسنِ قرائت کے موقع پر مصباح ایجوکیشنل اکیڈمی میں ایک پُرنور محفل بعنوان ”ایک شام قرآن کے نام“ کا انعقاد کیا گیا۔
اس بابرکت محفل میں کوئٹہ شہر کے معروف قرّاء حضرات نے اپنے خوبصورت اندازِ تلاوت سے محفل کو منور فرمایا۔ جن میں قاری محمد طاہر طاہری، قاری سید انور ہاشمی، قاری عبد الوہاب آنشینی، قاری سید سجاد زمانی، قاری جہانگیر کاکڑ، قاری سید شاکر حسین اور قاری حبیب الرحمان شامل تھے۔ تمام قرّاء نے محفل میں شرکت کرکے تلاوتِ کلامِ الٰہی کا شرف حاصل کیا۔
یہ پُرنور محفل اتحادِ بین المسلمین اور قرآنِ کریم سے وابستگی کے فروغ کی جانب ایک خوبصورت قدم تھی، جہاں کلامِ الٰہی کی برکتوں نے اہلِ ایمان کو ایک روحانی ماحول میں یکجا کیا۔

📌 یاد رہے کہ مصباح ایجوکیشنل اکیڈمی کی جانب سے منعقدہ تیسرے آل بلوچستان مقابلۂ حسنِ قرائت کے سلسلے میں یہ پہلی محفل تھی۔
مقابلے میں شرکت اور مزید رہنمائی حاصل کرنے کے لیے مصباح ایجوکیشنل اکیڈمی کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر رابطہ کریں۔

تیسرے آل بلوچستان مقابلۂ حسنِ قرائت کے موقع پر مصباح ایجوکیشنل اکیڈمی میں ایک پُرنور محفل ”ایک شام قرآن کے نام“ کا انعق...
18/09/2026

تیسرے آل بلوچستان مقابلۂ حسنِ قرائت کے موقع پر مصباح ایجوکیشنل اکیڈمی میں ایک پُرنور محفل ”ایک شام قرآن کے نام“ کا انعقاد ہونے جا رہا ہے۔
اس بابرکت محفل میں کوئٹہ شہر کے معروف قرّاء حضرات اپنے خوبصورت اندازِ تلاوت سے محفل کو منور فرمائیں گے، جن میں قاری محمد طاہر طاہری، قاری سید انور ھاشمی، قاری عبد الوھاب آنشینی، قاری سید سجاد زمانی، قاری جہانگیر کاکڑ، قاری سید شاکر حسینِ اور قاری حبیب الرحمان شریکِ محفل ہو کر تلاوتِ کلامِ الٰہی کا شرف حاصل کریں گے۔

📌 یاد رہے کہ مصباح ایجوکیشنل اکیڈمی کی جانب سے منعقدہ تیسرے آل بلوچستان مقابلۂ حسنِ قرائت کے سلسلے میں یہ پہلی محفل ہے۔

مقابلے میں شرکت اور رہنمائی حاصل کرنے کے لیے مصباح ایجوکیشنل اکیڈمی کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر رابطہ کریں۔
اس پُرنور محفل میں تمام مومنین و معززین کو شرکت کی پُرخلوص دعوت دی جاتی ہے۔

📅 تاریخ: 19 ستمبر بروز ہفتہ
⏰ وقت: شام 04:00 بجے
📍 مقام: مصباح ایجوکیشنل اکیڈمی، مین برانچ، گلی سخی میڈیکل، ناصرآباد، کوئٹہ

مصباح ایجوکیشنل اکیڈمی کے شعبۂ تربیت کے زیرِ اہتمام ہفتہ وار علمی نشستوں کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے، جس میں مختلف علماءِ کر...
15/09/2026

مصباح ایجوکیشنل اکیڈمی کے شعبۂ تربیت کے زیرِ اہتمام ہفتہ وار علمی نشستوں کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے، جس میں مختلف علماءِ کرام کی علمی رہنمائی اور دروس سے استفادہ کیا جائے گا۔
اسی سلسلے کی دوسری نشست آج بروزِ منگل اکیڈمی کی مین برانچ میں منعقد ہوئی، جس میں **حجۃ الاسلام علامہ لیاقت علی مرتضوی صاحب** سے قرآنِ کریم سے متعلق چند اہم نکات کے بارے میں علمی رہنمائی حاصل کی گئی۔
یہ نشست نہایت خوبصورت، مفید اور علمی رہی، جس سے شرکاء نے بھرپور استفادہ کیا۔
اس خوبصورت اور علمی نشست کی چند تصاویر آپ کی خدمت میں پیش ہیں۔

Address

Gali Sakhi Medical Nasir Abad Alamdar Road Quetta
Quetta

Opening Hours

Monday 15:00 - 20:00
Tuesday 15:00 - 20:00
Wednesday 15:00 - 20:00
Thursday 15:00 - 20:00
Friday 15:00 - 20:00
Saturday 15:00 - 20:00

Telephone

+923168239074

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Misbah Educational Academy and Welfare Society posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Misbah Educational Academy and Welfare Society:

Shortcuts

Share

Category